عبیداللہ علیم باہر کا دھن آتا جاتا اصل خزانہ گھر میں ہے

محمد بلال اعظم نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 31, 2012

  1. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    عبید اللہ علیم کی ایک خوبصورت غزل، جس کے متعلق وہ کچھ یوں کہتے ہیں:
    "اس غزل کی کیفیت یہ ہے کہ وہ اپنے ملک سے بھی تعلق رکھتی ہے اور صنفِ نازک سے بھی تعلق رکھتی ہے مگر اُس کا تعلق ذرا اور طرح کا ہے۔"
    غزل
    باہر کا دھن آتا جاتا اصل خزانہ گھر میں ہے
    ہر دھوپ میں جو مجھے سایہ دے وہ سچا سایہ گھر میں ہے
    پاتال کے دکھ وہ کیا جانیں جو سطح پہ ہیں ملنے والے
    ہیں ایک حوالہ دوست مرے اور ایک حوالہ گھر میں ہے
    مری عمر کے اک اک لمحے کو میں نے قید کیا ہے لفظوں میں
    جو ہارا ہوں یا جیتا ہوں وہ سب سرمایہ گھر میں ہے
    تو ننھا منا ایک دیا میں ایک سمندر اندھیارا
    تو جلتے جلتے بجھنے لگا اور پھر بھی اندھیرا گھر میں ہے
    کیا سوانگ بھرے روٹی کے لیے عزت کے لیے شہرت کے لیے
    سنو شام ہوئی اب گھر کو چلو کوئی شخص اکیلا گھر میں ہے
    اک ہجر زدہ بابل پیاری ترے جاگتے بچوں سے ہاری
    اے شاعر کس دنیا میں ہے تو تری تنہا دنیا گھر میں ہے
    دنیا میں کھپائے سال کئی آخر میں کھلا احوال یہی
    وہ گھر کا ہو یا باہر کا ہر دکھ کا مداوا گھر میں ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 1
  2. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,631
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    دنیا میں کھپائے سال کئی آخر میں کھُلا، احوال یہی
    وہ گھر کا ہو یا باہر کا، ہر دُکھ کا مداوا گھر میں ہے
    کیا کہنے!
    بہت خوب جناب!
    تشکّر شیئر کرنے پر
    بہت شاداں رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    اک ہجر زدہ بابل پیاری ترے جاگتے بچوں سے ہاری
    اے شاعر کس دنیا میں ہے تو تری تنہا دنیا گھر میں ہے
    تلخ حقیقت
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic

    پسندیدگی کا بیحد شکریہ۔
    ایک کھُلا سچ۔
     
  5. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    متفق۔
    شاعروں کو بہت ہی اچھے پیرائے میں آڑے ہاتھوں لیا ہے عبید صاحب نے۔
    پسندیدگی کا شکریہ۔
     
  6. قرۃالعین اعوان

    قرۃالعین اعوان محفلین

    مراسلے:
    8,649
    موڈ:
    Lurking
    خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    پسندیدگی کا شکریہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    واہ ،
    پاتال کے دکھ وہ کیا جانیں جو سطح پہ ہیں ملنے والے
    ہیں ایک حوالہ دوست مرے اور ایک حوالہ گھر میں ہے
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت بہت شکریہ پسندیدگی کا۔
    یہ میری پسندیدہ غزلوں میں سے ایک ہے۔
     

اس صفحے کی تشہیر