بالآخر۔۔ فیڈرر نے ندال کو ہرا دیا

نبیل

تکنیکی معاون
نہ جانے کیوں مجھے یہ خبر پڑھ کر دلی خوشی ہوئی ہے۔ :)

رافیل ندال کے ہاتھوں مسلسل شکستوں کے بعد بالآخر روجر فیڈرر نے نہ صرف ندال کو ہرا دیا ہے بلکہ اسے کلے کورٹ پر شکست دی ہے جہاں ندال کی کارکردگی ہمیشہ بہترین رہی ہے۔ مزید براں فیڈرر نے یہ میچ میڈرڈ میں جیتا ہے جسے ندال کا ہوم گراؤنڈ‌ کہا جا سکتا ہے کیونکہ اس کا تعلق سپین سے ہے۔

بی بی سی اردو پر متعلقہ خبر کا ربط
 

فہیم

لائبریرین
فیڈر فیڈر ہے۔
مانا کہ نڈال واقعی کچھ عرصے سے کافی چھاگیا تھا۔ اور فیڈر پہلے سے دوسرے نمبر پر چلا گیا تھا۔
لیکن پھر بھی فیڈر ابھی تک زیادہ بہتر کھلاڑی ہے۔

اور جس نے آندرے اگاسی اور پیٹ سمپرس جیسے کھلاڑیوں کی بادشاہت کا خاتمہ کیا ہو۔
خود اس کی بادشاہت کا خاتمہ نڈال کے لیے تھوڑا مشکل ہے۔
 
Top