باسم کی مسکراہٹ

باسم

محفلین
مجھے مسکرانے پر مجبور کردیا ہوٹل کے سادہ لوح خدمتگار نے جب میں نے اس سے کہا کولڈ ڈرنک لادو تو اس نے کہا وہ تو نہیں ہے پیپسی، سیون اپ، مرنڈا وغیرہ کی بوتل ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
انگریزی سیکھیں

باسم کے لئے

ATT3.jpg
 
فرضی

محفلین
مجھے نہیں لگتا یہ اشتہار اصلی ہے ۔۔۔۔ ایسا لگتا ہے سکھوں کو بیوقوف ثابت کرنے والی منٹالٹی کا کام ہے ( قیصرانی سے ایڈوانس معذرت)
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے نہیں لگتا یہ اشتہار اصلی ہے ۔۔۔۔ ایسا لگتا ہے سکھوں کو بیوقوف ثابت کرنے والی منٹالٹی کا کام ہے ( قیصرانی سے ایڈوانس معذرت)
براہ کرم بتائیے گا کہ اس اشتہار میں‌ کہاں‌لکھا ہے کہ یہ اشتہار سکھ بندے کے متعلق ہے؟‌
 
تیشہ

محفلین
:( آئے ہائے لوگوں سے یہ نہیں ہوتا کہ آئیے پڑھئیے اور مسکرا کر گزر جائیے ۔

بس کچھ نہ کچھ لکھنا ضرور ہی ہوتا ہے ۔
zzzbbbbnnnn.gif

نہ مسکرانا ہے نہ مسکرانے دینا ہے کسی کو (ایڈوانس معذرت )

zzzbbbbnnnn.gif
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت مزے کا اشتہار ہے قیصرانی صاحب۔

معذرت کے ساتھ، لیکن سچی اور آنکھوں دیکھی بات ہے کہ ہمارے شہر میں ایک دکاندار صاحب نے دکان کے باہر بورڈ پر بڑا بڑا لکھوایا ہو تھا ۔۔

Hole Sellers and Retailers
 
آپ نے اتنا گلہ کیا ہے تو مسکرا لیتے ہیں۔ :):grin: (محفل میں کوئی خاص مسکرانے کا شتونگڑا نہیں ہے)
 
shahzadafzal

محفلین
مجھے مسکرانے پر مجبور کردیا ہوٹل کے سادہ لوح خدمتگار نے جب میں نے اس سے کہا کولڈ ڈرنک لادو تو اس نے کہا وہ تو نہیں ہے پیپسی، سیون اپ، مرنڈا وغیرہ کی بوتل ہے
ارے بھائی اس میں مسئلہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ بوتلیں گرم ہوں گی نا!!!!!! جبکہ آپ نے کولڈ مانگی تھی!!!!!!!!
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت مزے کا اشتہار ہے قیصرانی صاحب۔

معذرت کے ساتھ، لیکن سچی اور آنکھوں دیکھی بات ہے کہ ہمارے شہر میں ایک دکاندار صاحب نے دکان کے باہر بورڈ پر بڑا بڑا لکھوایا ہو تھا ۔۔

Hole Sellers and Retailers
پسندیدگی کا شکریہ، اور ہاں، آپ کا بتایا ہوا اشتہار بھی مزے کا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کا بتایا ہوا حلیہ تو مولویوں اور پٹھانوں پر بھی فٹ آتا ہے جناب۔ لیکن اشتہار کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ کسی سادھو قسم یا جوگی قسم کے بندے کی طرف سے اشتہار ہے اور وہ لوگ عموماً اسی حلیئے میں‌ہوتے ہیں جس کی تصویر لگی ہوئی ہے
 
فرضی

محفلین
ٹھیک ہے بھائی لیکن میری نظر سے تو اتنے رنگین قسم کے کپڑے پہننے والا نہ ہی کوئی پٹھان گزرا ہے اور نہ ہی کوئی مولوی صاحب ۔۔۔۔ اشتہار کے اوپر سنسکرت رسم الخط بھی ہے نہ ہی تو پٹھان سنسکرت میں لکھتے ہیں اور نہ ہی مولوی صاحبان۔۔۔ لیکن بات آپ کی ہی ٹھیک ہوگی ۔۔
اگر کہیں تو میں اپنی گزشتہ پوسٹس ڈیلیٹ کردوں؟
 
فرضی

محفلین
ایک اور احسان بھی کردیں کہ تصویر کا ماخذ بھی بتا دیں جہاں سے آپ نے اسے اٹھایا ہے۔۔ تاکہ بات زیادہ کلیئر ہوجائے
 
تیشہ

محفلین
:grin: چھوٹے بھیا اب بیٹھکر روئیے ہائے میں نے کیوں لگائی یہ تصویر ، ہائے کیا منحوس گھڑی تھی جب میں ہنستے ہوئے باسم ص کو انگلش سیکھنے کا کہہ گیا تھا :laugh:
 
فرضی

محفلین
تصویر لگانے کی وجہ سے رونا کیوں بھئی؟ اگر اپکو میرا اظہارِ خیال ناگوار گزرتا ہے تو آئندہ کوشش کیا کروں گا کہ آپکے تھریڈ میں نہ لکھوں کچھ۔۔
 
تیشہ

محفلین
جناب مجھے ہنسی آئی سوچکر جس کی مسکراہٹ تھی وہ کب کی آئی گئی ۔ اور اب پیچھے صرف اس سکھ بابے کی تصویر ، بحث اور گفتگو رہ گئی ۔

اس لئے میں نے چھوٹے بھیا کے ساتھ مذاق کیا اور ہنسی ہوں آپکو تو کچھ نہیں کہا نا :confused:
 
Top