باریک لیکن اہم فرق

وصی اللہ نے 'ادبیات و لسانیات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 28, 2015

  1. وصی اللہ

    وصی اللہ محفلین

    مراسلے:
    174
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    جی ان شاء اللہ۔ جب آپ محسوس کریں کہ مواد اس قدر ہو گیا ہے کہ ایک عدد ای بک بن سکے تو اُن کتب کا حوالہ دے دوں گا جن سے استفادہ کر رہا ہوں
     
  2. وصی اللہ

    وصی اللہ محفلین

    مراسلے:
    174
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    بریّت (اسم مؤنث)
    ملزم کے بے گناہ ہونے پر اُسے چھوڑ دینے کی حالت یا عمل۔ جیسے: ثبوت کا جائزہ لینے کے بعد ۔۔۔ کو عدالت نے بریت کا حکم دے دیا۔ نجات، آزادی۔

    رہائی (اسم مؤنث)
    عدالت کے پاس ثبوت ناکافی ہونے کی صورت میں ملزم/مجرم کو چھوڑ دینے کا عمل۔

    عجب کیا ہے جو یارانِ چمن کو ہم نہ پہچانیں
    رہائی اتفاق اپنی پڑی ہے ایک مدت میں (میر)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. وصی اللہ

    وصی اللہ محفلین

    مراسلے:
    174
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
  4. وصی اللہ

    وصی اللہ محفلین

    مراسلے:
    174
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    بے اور نا کا فرق ہے۔ ۱۔"بے" یہ لفظ فارسی ترکیبوں میں عموماً اسمائے غیر صفت و غیر مشتقات یعنی اسم مصدر اسم جامد اور نیز ان الفاظ پر جن میں یائے مصدری ہو لگایا جاتا ہے۔ جیسے: بے دانش، بے علم، بے شعور، بے زر، بے روزگار، بے ہنر، بے ادبی۔ "نا" اکثر مشتقات پر آتا ہے یعنی اسم فاعل۔ اسم مفعول۔ صفت مشبہ پر۔ جیسے نابالغ، نا مسموع، ناشائستہ، نا پسند، الفاظ ذیل مستثنیٰ ہیں۔ ناتواں، ناامید، نا چیز، نا مراد، نا ہنجار، نا اہل۔ (ماخوذ از نور اللغات جلد اول)۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  5. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,079
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    لا کا ذکر بھی ہو جائے ساتھ ہی۔ :)
     
    • متفق متفق × 2
  6. شاہد سردار شاہد585

    شاہد سردار شاہد585 محفلین

    مراسلے:
    2
    ماشاء اللہ۔ بہترين
    اللہ پاک جزائے خیر دے۔۔۔۔
     
  7. شاہد سردار شاہد585

    شاہد سردار شاہد585 محفلین

    مراسلے:
    2
    تک اور تلک کا فرق بھی اگر واضح کر دیا جائے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. وصی اللہ

    وصی اللہ محفلین

    مراسلے:
    174
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    ویسے مجھے بظاہر تو "ل" کا فرق واضح طور نظر آ رہا ہے۔۔ تفصیلی بات پھر ہو جائے گی۔۔۔
     
    • متفق متفق × 1
  9. بافقیہ

    بافقیہ محفلین

    مراسلے:
    376
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Volatile
    خوب
     
  10. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,380
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    بے پھجول ۔ ("بے فضول :) ") ۔ (حامد رانا از سونا چاندی)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. عتیق انصاری

    عتیق انصاری محفلین

    مراسلے:
    6
    بہت خوبصورت سلسلہ ہے۔ اسے جاری رکھیے گا۔اللہ جزائے خیر عطا فرمائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • ناقص املا ناقص املا × 1

اس صفحے کی تشہیر