بارہ ہندستانی زبانوں کے لئے ایک معیاری کی بورڈ INSCRIPT KEYBOARD

افضل حسین

محفلین
انڈک کی بورڈ ہندستانی زبانوں کے لئے ایک معیاری کی بورڈ ہے جسے اگر سیکھ لیں تو آپ بارہ ہندستانی زبانیں جیسے دیوناگری (ہندی)، بنگالی ، گجراتی،گرمکھی،کنڑ،ملیام،اڑیہ،تامل تیلگو وغیرہ زبانوں میں متن لکھ سکتے ہیں مثال کے طور پر اگر آپ نے ہندی کو منتخب کیا ہوا اور کمپیوٹر کی بورڈ K کو دباتے ہیں تو وہ ہندی کے پہلے حرف تہجی "کَ" لکھے گا اور اگر بنگلہ زبان منتخب کرکے کی بورڈ سے K بٹن کودبائیں گے توبھی وہ بنگلہ کے پہلے حرف تہجی "کَ" کو لکھے گا ۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ تو درست ہے کہ یہ لے آؤٹ با قاعدہ تحقیق کر کے بنایا گیا ہے، اور اس طرح ایک زبان کی ٹائپنگ کا ماہر کسی بھی دوسری زبان میں آسانی سے ٹائپ کر سکتا ہے، لیکن اس کی افادیت میری سمجھ میں نہیں آتی۔ حالانکہ یہاں کے ارکان میں شاید کچھ ہی، مثلآً میں ہی ایسا ہوں جو ہندی اور اردو دونوں ٹائپ کر لیتا ہوں، اور کتنیوں کو ایسی ضرورت پڑے گی؟ اگر اردو ہی ٹائپ کریں تو جس می آسانی ہو، وہی بہتر ہو گا۔ ہم جو انگریزی ٹائپ کر کے یہاں منتقل ہوئے ہیں، تو ہم کو فونیٹک ہی پسند ہے۔
 

افضل حسین

محفلین
جہاں تک میرا خیال ہے ہم میں سے بیشتر اردو لکھنے کے لئے فونیٹک کی بورڈ کو ہی ترجیح دیتے ہیں مگر افسوس ہوتا ہے ہمارے یہاں کئ قسم کے فونیٹک کی بورڈ رائچ ہیں کیا ہم کسی ایک فونیٹک کی بورڈ پر اتفاق نہیں کرسکتے ہیں۔ دوسری طرف انڈیا میں نے اب تک جتنے ٹیکسٹ کمپوزروں کو دیکھا ہے وہ انسکرپٹ ہے استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سی مشکلات سے نجات ملتی ہے۔اب چاہے وہ مادری زبان میں کمپوز کررہے ہوں یا کسی دوسری علاقائی زبان میں۔
 
Top