بارک اوباما کی جیت

طالوت

محفلین
تاہم پاکستان سے خوب واقف ہے ، تین ہفتے کراچی محمد علی سوسائٹی میں بھی گزار چکا ہے اور پاکستانی دوست بھی رکھتا ہے ۔۔۔
مجھے تو اچھے کی امید ہے ۔۔۔ ویسے زکریا مبارک ہو آپکا کینڈیڈیٹ جیت گیا ۔۔۔ سیاہ فام کا صدر منتخب ہونا ہی میرے خیال میں ایک بڑی بات ہے ۔۔۔ ورنہ ہمارے یہاں کوئی موچی نائی تو دور کوئی عام سا زمیندار یا کومن مین کبھی وزیر بھی نہیں بن سکتا ۔۔۔
وسلام
 

زیک

مسافر
براک نہ کہ بارک!

زینب: اوبامہ کی ماں کبھی بھی مسلمان نہ تھی بلکہ مذہبی ہی نہ تھی۔ اوبامہ خود بھی مسلمان نہ تھا۔ اوبامہ کا دادا اپنی جوانی میں مسلمان ہوا تھا مگر اوبامہ کا باپ atheist ہو چکا تھا۔ اوبامہ کا انڈونیشیائ سوتیلا باپ البتہ مسلمان تھا۔
 

زینب

محفلین
براک نہ کہ بارک!

زینب: اوبامہ کی ماں کبھی بھی مسلمان نہ تھی بلکہ مذہبی ہی نہ تھی۔ اوبامہ خود بھی مسلمان نہ تھا۔ اوبامہ کا دادا اپنی جوانی میں مسلمان ہوا تھا مگر اوبامہ کا باپ Atheist ہو چکا تھا۔ اوبامہ کا انڈونیشیائ سوتیلا باپ البتہ مسلمان تھا۔

اچھا باپ بھی مسلمان نہیں تھا پھر مسلمانوں والا نام رکھا بس۔خیر میں نے تو اب تک یہی سن اتھا خبروں وغیرہ میں ۔۔۔۔۔۔۔اللہ بہتر جانتا ہے ویسے میرے خیال میں جو بھی آئے پاکستان اور مسلمانوں کے بارے میں وہی پالیسیاں رہیں گی جو پہلے تھیئں کسی بدلاو کی امید نہیں
 

سعود الحسن

محفلین
آپ سب کو مبارک ہو اپنے حسین بھائی جیت گئے ہیں
جی کیا کہا حسین بھائی نہیں ہیں ، ارے جناب جب امریکی مخالف انہیں حسین لکھ لکھ کر تھک گئے تو ہم کیوں پیچھے رہیں،
کہ خوش ہونے کو یہ خیال اچھا ہے
یہ بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی، جناب میں تو ایک لطیف طنز کر رہا تھا ، براک کے ان امریکی عیسائی حریفوں پر بھی جنہوں نے مخالفت میں ان کے نام میں سے "حسین" کو زیادہ اچھالنا شروع کردیا تھا ، تاکہ یہ تاثر دیا جائے کہ براک مسلمان ہے یا یہی صحیح کہ کم از کم اس کا باپ مسلمان تھا۔ دوسری طرف ہمارے کچھ جذباتی مسلمان بھائی تھے جن کے کے لیے اسے مسلمان سمجھنے یا اس سے ہمدردی ہونے کہ لیے یہی کافی تھا کہ اس کے نام میں حسین آتا ہے یا شائد اس کا باپ مسلمان تھا ۔ لیکن لگتا ہے کہ کچھ لوگ میرے اس طنز کو دل پر لے گئے ۔
ویسے میں اس کے مذہب کے حوالے سے زیک سے متفق ہوں، جہاں تک مرتد کا معاملہ تو خدارا ایک چھ آٹھ سال کے بچے کو تو چھوڑ دیں ( شاید یہی عمر تھی جب وہ اپنے باپ سے الگ ہوا)، میرے خیال میں کم از کم بلوغت کے بعد ہی کوئی اپنے مذہب کا آزادانہ چناو کر سکتا ہے ، ورنہ اس سے پہلے تو وہ اپنے ماں باپ یا کسی ولی کے مذہب پر ہی بغیر کسی چوائس کے عمل کرتا جاتا ہے۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
بھائی آپ لوگ کچھ بھی کہیں لیکن مجھے تو لگتا ہے کہ امریکن تھنک ٹینک اوبامہ کہ اس درمیانہ نام (حسین) کی وجہ سے اس پر کڑی نظر رکھیں گے اور اوبامہ بھی اپنے نام کی اس خفت کو مٹانے کے لیے امت مسلمہ پر بالعموم اپنی محبت نچھاور کرے گا اور پاکستان بالخصوص اسکی شفقت کا نشانہ بنے گا ۔ ۔ ۔ ۔ :rolleyes:
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

امريکہ کے حکومتی اداروں ميں پاليسی سازی کے عمل کو قريب سے ديکھنے اور سمجھنے کے بعد ميں يہ بات وثوق سے بتا سکتا ہوں کہ 300 ملين کی آبادی والے اس ملک ميں کسی ايک گروپ کے ليے يہ ممکن نہيں کہ وہ تمام تر پاليسيوں کو کنٹرول کرے۔ آزاد ميڈيا سميت حکومت کی جانب سے فيصلہ سازی کے ہر مرحلے پراحتساب کا ايسا مربوط نظام موجود ہے جس کی موجودگی اس بات کو يقينی بناتی ہے کہ حکومت کی پاليسيوں پر کوئ مخصوص گروہ اثر انداز نہ ہو سکے۔ امريکی آئين دانستہ اس طريقے سے تيار کيا گيا ہے کہ طاقت کا منبہ کسی ايک گروہ کے ہاتھوں ميں نہ رہے۔

جہاں تک يہودی لابی کے اثر ورسوخ کا سوال ہے تو ميں نے يہ بات پہلے بھی اسی فورم پر کہی تھی کہ اس ميں کوئ شک نہيں کہ امريکی حکومت اور امريکی عوام اسرائيل کو اپنا دوست سمجھتی ہے۔ اس حوالے سے ميں ايک وضاحت کر دوں کہ امريکہ ميں يہودی تنظيميں اور مختلف گروپ نظام کے اندر رہتے ہوئے امريکی حکومت کے پاليسی ميکرز اور قانون کے ماہرين کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہيں اور انہيں قائل کرنے کی کوشش کرتے ہيں۔ ليکن يہ کسی خفيہ سازشی عمل کا حصہ نہيں ہے۔ يہ آزادی تمام سماجی اور مذہبی تنظيميوں کو يکساں حاصل ہے۔ يہ ہی امريکی جمہوری نظام کی سب سے بڑی خوبی ہے۔ اور يہ کوئ ڈھکی چھپی بات نہيں ہے۔ پاکستانی میڈيا اور انٹرنيٹ پر اسی بات کو "یہودی لابی کی سازشيں" جيسے ليبل لگا کر ايک دوسرے انداز ميں پيش کيا جاتا ہے۔ اہم بات يہ ہے کہ جن فورمز کو يہودی تنظيميں استعمال کرتی ہيں وہ عرب کے مسلمانوں سميت سب کو ميسر ہيں۔ اپنا موقف دنيا کے سامنے لانے کے ليے آپ کو دنيا کے مختلف فورمز پر جمہوری رويہ اپنانا پڑتا ہے۔ يہی وہ طريقہ ہے جس کے ذريعے آپ اپنا سياسی اثرورسوخ بڑھاتے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

http://usinfo.state.gov
 

قیصرانی

لائبریرین
ہمت علی، کیا اتنی سی انگریزی آتی ہے؟

Some Chicago Jews say Obama is actually the 'first Jewish president'

کہ اس کا ترجمہ درست کر سکیں؟ یعنی شکاگو کے چند یہودیوں کا کہنا ہے کہ اوبامہ دراصل پہلا یہودی صدر ہے

کیا امریکی تاریخ میں آج تک کوئی یہودی صدر نہیں گزرا؟ اگر ممکن ہو تو وکی پیڈیا پر سرچ کر لیں
 
ہمت علی، کیا اتنی سی انگریزی آتی ہے؟

Some Chicago Jews Say Obama Is Actually The 'first Jewish President'

کہ اس کا ترجمہ درست کر سکیں؟ یعنی شکاگو کے چند یہودیوں کا کہنا ہے کہ اوبامہ دراصل پہلا یہودی صدر ہے

کیا امریکی تاریخ میں آج تک کوئی یہودی صدر نہیں گزرا؟ اگر ممکن ہو تو وکی پیڈیا پر سرچ کر لیں
:)
انگریزی تو اتنی ہی اتی ہے
مگر مقصد یہ تھا کہ ان پاکستانیوں کو کچھ عقل ائے جو سمجتے ہیں کہ براک حسین اوبامہ چھپا ہوا مسلم ہے۔
 

طالوت

محفلین
اس سادگی پہ قربان ہو جانے کو جی چاہتا ہے مگر کیا کریں قربانی صرف گائے ، اونٹ یا بکری وغیرہ کی جائز ہے ۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
آپ نے شاید نوٹ نہیں کیا کہ میں نے کن جانوروں کا ذکر کیا ہے ؟ !! اس سوشل انیمل کی قربانی جائز نہیں ۔۔۔
وسلام
 

علی ذاکر

محفلین
اسلام و علیکم؛
اوباما کے صدر منتخب ھونے سے بہت سے لوگوں کو خوشی ھوئ ھے حتکہ ان لوگوں کو بھی جن کو سیاست سے دلچسپی بھی نھیں ھے اب آنے والا وقت ھی بتائے گا کہ اوباما عوام کی خواھشوں پہ کس حد تک پورا اُترتے ھیں
 
Top