بارِ حروف۔ تبصرے اور تجاویز

الف عین

لائبریرین
نوید صادق نے اپنے استاد آلِ احمد کا کلام پوسٹ کرنا شروع کیا ہے۔ اس پر تبصرے وغیرہ یہاں کیے جائیں۔
نوید صادق سے ایک سوال۔
یہ خورشید رضوی کا نام یہاں کیا کر رہا ہے؟ کیا ان کی بھی کوئی رائے تھی جو یہاں پوسٹ ہونے سے رہ گئی ہے؟
مزید ایک سوال۔ کیا یہ کتاب آپ ٹائپ کر رہے ہیں۔ یا ان پیج کا مواد موجود ہے جسے کنورٹ کر رہے ہیں؟
 

نوید صادق

محفلین
اعجاز صاحب!!
خورشید رضوی صاحب کا پورا دیباچہ تھا جو مجھ سے ٹائپ کرنے کے بعد ڈیلیٹ ہو گیا(غلطی سے)
سوچا تھا کسی دن فرصت میں بیٹھ کر دوبارہ ٹائپ کروں گا۔
یہ کتاب میرے پاس ان پیج میں نہیں ہے۔ میں اسے روز ےتھوڑا تھورا انپیج میں ٹائپ کرتا ہوں۔ اور کنورٹ کر دیتا ہعوں۔(انپیج میں اس لئے کر رہا ہوں کہ میرے پاس انپیج فائل بھی آ جائے۔ )
 

عمر سیف

محفلین
نوید بہت خوبصورت کلام پڑھنے کو مل رہا ہے۔ اور میں نے تو پہلی بار ہی ان شاعر کا نام سنا تھا۔ ایک بات کہ آپ بہت کم کم لکھ رہے ہیں جلدی کریں تاکہ ان کی شاعری جلد پڑھ سکیں۔
 

نوید صادق

محفلین
لیجئے صاحب! ادھر آپ نے کم ٹائپ کا گلہ کیا اور ادھر ہم نے آج ہی پہلے سے زیادہ ٹائپ کر ڈالا۔
 

الف عین

لائبریرین
نوید۔ باقی کلام کب تک کر رہے ہیں۔ ان صفحات کی تو میں نے ای بک بنا دی ہے جو اب تک تم نے پوسٹ کیے ہیں۔
 

نوید صادق

محفلین
اعجاز بھائی!
آداب!
بس کیا بتاوءں۔ مصروفیات ہی اتنی بڑھ گئی ہیں۔خیر یہ بھی کروں گا۔ لیکن ایک خوشخبری کہ میں نے ان دنوں سید آلِ احمد مرحوم کا تیسرا مجموعہ کلام “میں اجنبی سہی“ شائع کروا دیا ہے۔ اس کی مکمل فائل میرے پاس ہے۔
نوید صادق
 

نوید صادق

محفلین
اعجاز بھائی!
بانی مرحوم کی کتاب کا مسئلہ تاحال جوں کا توں ہے۔
تفصیل یوں ہے کہ میں
کہ میں اس لنک پر پہنچ جاتا ہوں،
http://kitaben.ifastnet.com/Pages/Hijr.html
اس کے بعد ڈاونلوڈ کے نیچے ورڈ فائل کلک کرتا ہوں تو نیچے درج صفحے پر پہنچ جاتا ہوں۔
http://ifastnet.com/aboutus.php/

سو آپ کی رہنمائی درکار ہے۔ یا پھر آپ مجھے یہ کتاب ای میل کر دین۔
شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
ابھی دیکھتا ہوں نوید، کہیں وہ فائل ڈیلیٹ تو نہیں ہو گئ سرور سے۔ پھر اپ لوڈ کر دیتا ہوں۔
اس نئے مجموعے کی فائل کا انتظار ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
فائل تو تھی لیکن ہ ٹ م ل میں فائل کا نام غلط تھا، اب تصحیح کر دی ہے۔ میں ہجر تو روح کا موسم ہے کی بات کر رہا ہوں،
 

نوید صادق

محفلین
اعجاز بھائی!
بہت بہت شکریہ۔
آج ایک دیرینہ خواب پورا ہو گیا۔ (بانی کی شاعری کے پڑھنے کا)

پروف میں کچھ اغلاط نظر آ رہی ہیں۔ انشاءاللہ ہائی لائٹ کر کے فائل آپ کو بھیجوں گا۔
سید آلِ احمد صاحب کا کلام آپ نے ای۔بک بنا کے کہاں رکھا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ابھی تو میرے پاس ہی محفوظ ہے بارِ حروف۔ خیال تھا کہ ممکن ہے کچھ اور کلام آپ لوگ پیش کریں۔ اب مزید نہیں ہے تو جلد ہی اپ لوڈ کر دوں گا اپنی دونوں سائٹس میں۔ آی فاسٹ نیٹ اور 250 فری۔۔ دونوں جگہ۔
بانی کی ہجر تو روح۔۔۔ کی فائل بھجوا دینا تو میں تصحیح کر لوں گا، مجھ سے واقعی بہت ٹائپو ہوتی ہیں۔
 

نوید صادق

محفلین
اعجاز بھائی!
السلام و علیکم
جو کلام آپ نے بارِ حروف کا محفوظ کر رکھا ہے۔ اسے اپ لوڈ نہ کریں۔ میں بارِ حروف کو مکمل ٹائپ کر لوں تو وہ بعد میں اپ لوڈ کر دیں گے۔میں انشائاللہ ایک آدھ دن میں اجنبی سہی کو اپلوڈ کرنا شروع کر دوں گا۔
 
Top