بارش ہوئی تو گرد کے بگولے خاک ہو گئے

فاروقی

معطل
بارش ہوئی تو گرد کے بگولے خاک ہو گئے
بہہ گیا انسان ،جانور تیراک ہو گئے

اتنا غرور بھی نہ کرے کوئی چاند چہرے پر
کیسے کیسے حسن والے محو خاک ہو گئے

ہم کو بھی کچھ سخت دینا چاہیے جواب اب
دشمن شریف جان کر بہت بے باک ہو گئے

دکھ سبھی پوسٹ کر دیتا ہے میرے نام وہ
خوشی کے لمحے تمام اس کی املاک ہو گئے

جب کبھی کسی نے اس کا نام لے کے بات کی
پلکوں پیچھے آنکھوں کے گوشے نمناک ہو گئے

میں نے ایک غزل کہنے کی کوشش کی ہے مجھے علم عروض میں کوئی شد بد نہیں ...........اس لیئے ہنسیے گا مت میرا دل ٹوٹ جائے گا.......شکریہ
 
مغزل

محفلین
بہت خوب شہزادے ۔۔ اچھی کوشش ہے ۔۔
الف عین ، وارث صاحب ، آصف شفیع اور نوید صادق صاحب توجہ کریں ۔۔۔۔۔
 
ایم اے راجا

محفلین
بہت خوب فاروقی، مجھے تو آپ بھی کم تیراک نہیں لگتے

جب کبھی کسی نے اس کا نام لے کے بات کی
پلکوں پہچھے آنکھوں کے گوشے نمناک ہو گئے

یہاں شاید ٹائپو ہوئی ہے پیچھے کو پہچھے لکھ گئے ہیں، بہت خوب خیال ہے واہ واہ، بس ذرا وزن مشکوک ہے
 
مغزل

محفلین
ہم خود ڈھونڈت ڈھونڈت پریشان و ہلکان ہوت ہیں جناب ۔۔ کچھ خبر ہو کہ سرکار کہاں ہیں ؟
 
فاروقی

معطل
بہت خوب فاروقی، مجھے تو آپ بھی کم تیراک نہیں لگتے

جب کبھی کسی نے اس کا نام لے کے بات کی
پلکوں پہچھے آنکھوں کے گوشے نمناک ہو گئے

یہاں شاید ٹائپو ہوئی ہے پیچھے کو پہچھے لکھ گئے ہیں، بہت خوب خیال ہے واہ واہ، بس ذرا وزن مشکوک ہے

شکریہ بھیا............ہمیں تیراک کہہ کر آہ ہمیں جانوروں میں شامل کر رہے ہیں حضور .........

جی غلطی درست ہو گئی ..............اور وزن کو آپ ذرا چیک کیجیے ........کم ہے کہ زیادہ ہے......:hatoff:
 
الف عین

لائبریرین
ہم ابہن آوت ہیں بھئے۔ تنک محفل میں‌گھوم پھر تو لینے دیو۔
ویسے فاروق۔ اس کو کھینچ تان کر کسی بحر میں فٹ کرنے میں کافی محنت کی ضرورت ہے، اس لئے فوراً کرنے سے تو معذور ہو۔
 
فاروقی

معطل
ہم ابہن آوت ہیں بھئے۔ تنک محفل میں‌گھوم پھر تو لینے دیو۔
ویسے فاروق۔ اس کو کھینچ تان کر کسی بحر میں فٹ کرنے میں کافی محنت کی ضرورت ہے، اس لئے فوراً کرنے سے تو معذور ہو۔

ہاں سر آپ گھوم پھر لیں جی بھر کر .........ہم انتظار کیئے لیتے ہیں...........بھئی فٹ کرنے کیضرورت کیا ہے ہم نے علم عروض میں کوشش شروع کر دی ہے ..........جب کچھ ہاتھ لگے گا اس غزل کے خود ہی کان کھینچ کر اس کا توازن قائم کر لیں گے..........آپ کا شکریہ کہ آپ آئے تو سہی......
 
ایم اے راجا

محفلین
شکریہ بھیا............ہمیں تیراک کہہ کر آہ ہمیں جانوروں میں شامل کر رہے ہیں حضور .........

جی غلطی درست ہو گئی ..............اور وزن کو آپ ذرا چیک کیجیے ........کم ہے کہ زیادہ ہے......:hatoff:
ہمرے پاس تو ترازو ہی نہ ہے جسمیں تولیں سو آواز دیتے ہیں استاد اعجاز صاحب کو کہ وہ اس مشکل گھڑی میں مدد کو آویں۔
 
Top