کافی سردی کے باوجود رات کو چہل قدمی کے لئے نکلے تو دریائے ایبرو کے کنارے سے کافی دور ایک جگمگاتا چرچ دکھائی دیا۔
نیٹ پہ سرچ کیا تو علم ہوا کہ اس کا نام Basilica of Our Lady of the Pillar ہے اور اپنی نوعیت کے بڑے گرجاگھروں میں سے ایک ہے۔
ویسے church, chapel, cathedral, basilica, parish, abbey, oratory, convent وغیرہ کے لئے اردو میں فقط گرجا گھر کی اصطلاح سے ہی کام چلا لیا جاتا ہے، شاید اسی وجہ سے ان سب کے فرق کا ہمیں کبھی پتا نہ چلا۔