بارسلونا کی سیر

یاز

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
مکرمی زیک صاحب کی دیکھا دیکھی ہم بھی کچھ تصاویر وغیرہ شاملِ حال کر لیں، قبل اس کے کہ محفل کی دکان بڑھا دی جاوے۔

تو یوں ہوا کہ بس ایک دن قسمت بارسلونا لے گئی ۔ کچھ بارسلونا وغیرہ دیکھا۔ مختصر سا چکر زاراگوزا کا بھی لگ گیا۔
چند تصاویر شاملِ محفل کرتے ہیں۔
سب سے پہلے تو راملہ یا Las Ramblas کہ جس کو (ہم جیسوں کو سمجھانے واسطے) بارسلونا کی شانزالیزے بھی کہہ لیتے ہیں۔ یہ تقریبا سوا کلومیٹر طویل سٹریٹ ہے اور شہر کے پررونق ایریا سے ساحل تک لے جاتی ہے۔
bb01.jpg
 

یاز

محفلین
لا راملہ کے ساحل کی جانب والے سرے پہ کولمبس مامومنٹ پایا جاتا ہے۔ خلقِ خدا کے بقول اس میں کولمبس ملکہ کو امریکہ کی سمت اشارہ کر رہا ہے، اور کچھ خلقِ خدا کے بقول یہ مجسمہ (شاید غلطی سے) امریکہ کی بجائے مراکو، افریقہ کی جانب اشارہ کر رہا ہے.
bb11.jpg
 

زیک

مسافر
خلقِ خدا کے بقول اس میں کولمبس ملکہ کو امریکہ کی سمت اشارہ کر رہا ہے، اور کچھ خلقِ خدا کے بقول یہ مجسمہ (شاید غلطی سے) امریکہ کی بجائے مراکو، افریقہ کی جانب اشارہ کر رہا ہے.
آپ نے چیک نہیں کیا کہ کون صحیح ہے؟
 

یاز

محفلین
آپ نے چیک نہیں کیا کہ کون صحیح ہے؟
چیک کرنا چنداں مشکل نہ تھا، لیکن اس لئے نہ کیا کہ ہم خود بھی اس کہانی یا legend کو ہی زندہ رہنے دینا چاہتے تھے۔ Inception مووی کی طرح بعض اوقات خواب حقیقت سے زیادہ پرکشش لگتا ہے۔
 
Top