1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

بابا ویلنٹائن کی غیر مستند تاریخ- قسط نمبر- 3

لئیق احمد نے 'آپ کی تحریریں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 20, 2014

  1. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بابا ویلنٹائن کی غیر مستند تاریخ- قسط نمبر- 2 یہاں ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

    بابا ویلنٹائن کی غیر مستند تاریخ- قسط نمبر-3
    "شرم کرو علی عمران سٹیج ڈرامے دیکھ دیکھ کر کیسی میراثیوں والی جگتیں لگاتے ہو!" ، جولیا نے میں کہا۔
    "تم بھی تو ایک دفعہ مجھے لے گئیں تھیں سٹیج ڈرامہ دیکھنے"، عمران نے ذرا ظنزیہ انداز میں کہا۔
    "وہ مجھے کیا پتا تھا وہاں ایسی بے ہودہ باتیں ہونگی" جولیا بولی۔
    "اچھا! تو وہاں بہت کھل کر ہنس رہی تھیں تم، اب وہ بے ہودگی لگنے لگی ہے؟" عمران نے مسکرا کر طنز کیا۔
    "مجھے نہیں پتا" جولیا نے جان چھڑانے کے لئے کہا۔
    ویلنٹائن جولیا کو کمزور پڑتا دیکھ کر ذرا مسکرایا اور عمران سے کہنے لگا ، "عمران صاحب آپ اچھے آدمی لگتے، کیا آپ مس جولیا کو جانتے ہیں؟ اور کہاں سے آئے ہیں آپ ؟ کیا آپ میری مدد کر سکیں گے" ؟
    "میں کتنا اچھا ہوں یہ تو آپ کو جولیا بتا سکیں گی" عمران مسکرا کر بولا۔
    "جانتا تو میں انکو ہوں، تھوڑا بہت ،
    باقی آپ کی مدد تو اسکا انحصار اس پر ہے کہ آپ کو کیا مدد چاہئے"
    "میری جان چھوڑو اور اس مسکین کی مدد کرو، اس کو لڑکیاں پٹانے کے آئیڈیے دو"۔ جولیا عمران کی طرف دیکھے بغیر بولی ،اسکا غصہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا۔
    "میں کیسے آئیڈیے دوں ؟ تم تو آج تک مجھ سے پٹی نہیں، اس کام کے لئے تو کوئی تجربہ کار بندہ ہونا چاہئے نا" عمران نظریں گھما کر بولا۔
    "اوہو تو تم ناتجربہ کار نا سمجھ ہو" جولیا عمران کی طرف گھوم کر پھر طنزیہ انداز میں بولی۔
    "جی بالکل، بے شک ویلنٹائن سے پوچھ لو۔ کیوں ویلنٹائن صاحب آپ نے کبھی مجھے لڑکیاں پٹاتے دیکھا ہے؟" عمران نے ویلنٹائن کی طرف گھوم کر پوچھا۔
    "جی نہیں" وینٹائن نے کہا۔
    "دیکھا" عمران نے جولیا کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔
    "وہ تمہیں کیسے دیکھتا؟ " جولیا نے قدرے غصے سے کہا۔
    "جی میں نے تو آپ کو کبھی لڑکیاں پٹاتے اور لڑکیاں نا پٹاتے کبھی بھی نہیں دیکھا، بلکہ تو میں نے کبھی آپ کو دیکھا ہی نہیں، شاید آپ لوگ کسی دوسرے شہر سےآئے ہیں" ویلنٹائن نے یوں کہا جیسے وہ عمران کی نہیں اپنی صفائی پیش کر رہا ہو۔
    "یار ویلنٹائن تم اتنے بے چارے کیوں بن رہے ہو؟ ایسے لڑکیاں نہیں پٹتیں، لڑکیاں پٹانے کے لئے اپنے اندر اعتماد پیدا کرو، اچھے خاصے ہو تم، مسکین کیوں بنے ہوئے ہو" عمران نے ویلنٹائن کو مخاطب کیا۔
    " جی مجھے کسی کو پٹانے کے لئے نہیں، یہاں سے اس جیل سے نکلنے کے لئے آپ کی مدد درکار ہے" وینٹائن سٹپٹا کر بولا۔
    "مجھے کسی لڑکی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے" اس نے مزید وضاحت کی۔
    "تو اس جولیا کا کیا ہوگا" جولیا ایک دم چلائی۔
    " دیکھا تم مرد ہوتے ہی ایسے ہو، جب اپنے سر پر بنی تو بھول گئے اس بے چاری کو، خود غرض، کمینے، بے شرم" جولیا غصے میں بولتی گئی۔
    "بس بس بس، کیا ہوگیا ہے تم کو،اتنے غصے میں کیوں ہو ؟ " عمران جولیا کو سمجھانے کے انداز میں بولا
    "کس جولیا کی بات کر رہی ہو تم ؟، کس سے اتنی ہمدردی ہو رہی ہے؟ کیا کر دیا اس بے چارے ویلنٹائن نے؟" عمران نے جولیا کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ہمدردی سے پوچھا؟
    "جس لڑکی کی وجہ سے یہ جیل میں ہے اسکا نام جولیا ہے، اور اب یہ اس کو بھول کر صرف جیل سے نکلنے کے چکر میں ہے۔ یہ اس بے چاری کو بھولنا چاہتا ہے۔" جولیا نے عمران سے ویلنٹائن کی شکایت کی۔
    "کیوں بھئی تم کیوں اسکو بھولنا چاہتے ہو" ؟عمران نے ویلنٹائن سے پوچھا۔
    "کیونکہ اسکو تاکنے کی وجہ سے میں جیل پہنچ گیا، لیکن آپ لوگ یہ بات بتائیں کہ اسکو بھولنا کب سے جرم ہوگیا؟ جو مس جولیا مجھ پر اتنا چلا رہی ہیں؟" اس بار ویلنٹائن کے لہجے میں تھوڑا سا احتجاج تھا۔
    "اچھا تو لڑکی کو اپنی محبت کے جال میں پھنسا کر ، اسکو بھلا دینا کوئی جرم ہی نہیں ہے؟" جولیا سوال کیا۔
    "میں نے کب اسکو اپنی محبت کے جال میں پھنسایا ہے ، صرف دیکھا ہی تو تھا؟ " ویلنٹائن نے جوابی سوال کیا
    "اگر ابھی نہیں پھنسایا تو آگے جاکر تو ایسا ہی کروگے نا" جولیا بولی
    "اوہو، آپ سے کس نے ایسا کہ دیا" ؟ ویلنٹائن جھلا گیا۔
    "کیونکہ تم مردوں کی فطرت ہی ایسی ہے" جولیا نے اپنی طرف سے زبردست دلیل دی۔
    "چلو جی، آگئی پھر سے سارے مردوں کی شامت" عمران نے ٹھنڈی آہ بھری۔
    "محترمہ! آپ کے والد محترم بھی ایک مرد ہی تھے" عمران نے یاد دلایا۔
    "لیکن وہ اچھے انسان تھے ، انہوں نے زندگی میں اچھے کام کئے" جولیا نے کہا۔
    "ہاں ایک کام تو کم از کم انہوں نے بہت اچھا کیا " عمران نے سر سے پاؤں تک جولیا کے سراپے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا۔
    "زیادہ فری ہونے کی ضرورت نہیں ہے" جولیا نے عمران کو گھور کر کہا۔
    "نہیں ویسے عمران بھائی کی بات اتنی غلط بھی نہیں ہے" ویلنٹائن معصومیت سے بولا۔
    "یہ کیا بےہودگی ہے اوئے؟ تم چپ کر کے بیٹھو" جولیا نے ویلنٹائن کو ڈانٹا
    "ہاں یار جولیا کے ساتھ فری ہونے کا حق صرف میرا ہے" عمران نے مسکرا کر پہلے ویلنٹائن کو اور پھر جولیا کو دیکھ کر کہا۔
    "خوش فہمی ہے تمہاری" جولیا نے عمران کو دیکھے بغیر کہا۔
    "اچھا یار لڑائی جھگڑا تو بہت ہوگیا، ذرا بے چارے ویلنٹائن کی مدد کرنی چاہئے" عمران نے نسبتاً سنجیدگی سے کہا۔
    "تم کیا مدد کرو گے" جولیا نے عمران سے پوچھا
    "جی عمران بھائی آپ کیسے میری مدد کر سکتے ہیں" ویلنٹائن نے فوراً امید بھری نظروں سے عمران کی طرف دیکھ کر پوچھا
    "یار تم کیا چاہتے ہو" عمران نے ویلنٹائن سے پوچھا
    "بتایا تو تھا ، رہائی" ویلنٹائن نے فوراً جواب دیا۔
    "کس سے رہائی" عمران نے پوچھا
    "جیل سے اور کس سے" ویلنٹائن بولا
    "کونسی جیل سے" عمران نے سنجیدگی سے پوچھا۔
    " اس جیل سے اور کس جیل سے " ویلنٹائن جھلا گیا۔
    "ایک دفعہ پھر سوچ لو" عمران بولا
    "کیا مطلب" ویلنٹائن سٹپٹایا۔
    "آرام سے تسلی سے غور کرو اور اپنے اندر ڈھونڈو تم کس جیل میں ہو اور کس جیل سے رہائی چاہتے ہو، ابھی مجھے جواب نا دو ، ذرا صبر کرو، اپنے دل سے پوچھو، پھر مجھے بتانا" عمران نے اس بار سنجیدگی سے مسکرا کر کہا۔
    ویلنٹائن عمران کا جواب سن کر سوچ میں پڑ گیا کچھ کہنا چاہتا تھا مگر پھر چپ ہوگیا۔
    "ہاں ، یہ عمران کبھی کبھی بہت کام کی باتیں کرتا ہے، اسکی بات پر غور کرنا" جولیا کا غصہ اب ٹھنڈا ہو چکا تھا۔
    "آؤ چلیں جولیا" عمران جولیا سے مخاطب ہوا۔
    "آپ لوگ کہاں سے آئے تھے اور اب کہاں جارہے ہیں؟" ویلنٹائن نے پوچھا
    "ہم لوگ ٹائم مشین کے ذریعے مستقبل سے آئے تھے، ابھی واپس جائیں گے" عمران بولا
    "ٹائم مشین سے مستقبل، کیا مطلب" ویلنٹائن کچھ نا سمجھنے کے انداز میں بولا
    "ٹائم مشین اور مستقبل کو چھوڑو، اپنے مستقبل کی فکر کرو، جو میں نے کہا ہے اس پر غور کرو کہ تم کس جیل میں ہو اور کس سے رہائی چاہتے ہو اور رہائی چاہتے بھی ہو یا نہیں؟" عمران مسکرا کر بولا۔
    عمران اور جولیا وہاں سے روانہ ہو گئے اور ویلنٹائن زمین پر بیٹھ کر سوچنے لگا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 6
  2. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
  3. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,028
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    اس کے لئے تو پہلی قسطیں پڑھنا ہوں گی۔

    ربط؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    قسط نمبر 1
    قسط نمبر 2
    اس قسط کے آغاز میں بھی قسط نمبر 2 کا ربط موجود ہے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,028
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    پہلے وہ پڑھ لوں اس پر تبصرہ بعد میں :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    12,423
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    مزہ ہی نہیں آیا۔۔۔ میں نے ساری سٹوری اس امید پر پڑھ ڈالی کہ "اب چاچا قیدو آیا"، "اب آئی ہیر"،"اب آیا رانجھا" پر یہاں تو ویلے کی کسی بھینس کا سینگ بھی نہیں آیا۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  7. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    آپ کے تبصرے کا انتظار رہے گا :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    محترمہ بچارے ویلنٹائن کی بھی کوئی قدوقیمت ہے ۔ ایک تو جولیا نے اسکے ناک میں دم کردیا آپ اسکو نکال کر ہیر رانجھا کو گھسانے کی کوشش کررہی ہیں۔
    یہ اتنی طویل قسط کی محنت اپنی چھوٹی بہن کے بار بار یاد دلانے پر ہی کی تھی۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ویسے آپ کا آئیڈیا اچھا ہے۔ پہلے کہانی چلنے تو دیں :)
     
  10. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    12,423
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    میں تو یی کہہ رہی تھی کہ اس ایپیسوڈ میں کچھ ہوا ہی نہیں، عمران جولیا اور اور یہ بابا جی کھڑے باتیں ہی کرتے رہے، خیر چلو کوئی بات نہیں چلے تو گئے نا، یہی بہت ہے۔۔۔
    ویسے بھیا جی اب اگلی قسط کے لئیے کتنا انتظار کرنا پڑے گا ذرا یہ بھی بتا دیں؟؟؟ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    12,423
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    تھینک یو تھینک یو
    ارے بھیا اس چاکلیٹ کی کیا ضرورت تھی :p پر اب آپ اتنا اصرار کر رہے ہیں تو خیر لے لیتی ہوں۔:LOL:
    ویسے ایسے اچھے آئیڈیاز ہم دیتے رہتے ہیں :cool:
     
  12. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    وہ انشآاللہ جلدی آجائے گی۔ لیکن یہ آپ کو پسند نہیں آئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ افسوس :(
     
  13. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    12,423
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    گھسانے والی بات تو واقعی قابل غور ہے۔ عمران اور جولیا کی جگہ تو اکیلی ہماری ہیر ہی (بمشکل) آ جائے گی تو رانجھے چاچے قیدو اور بھینسوں کی جگہ کہاں سے بنے گی؟؟؟ :confused2:
     
  14. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    12,423
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    آآآآآں نہیں ایسا تو نہیں
    پسند تو آئی ہے
    بس مزہ نہیں آیا نا۔۔۔
     
  15. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,328
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ماشاءاللہ :)
    بہت خوب لکھا
    اللہ کرے زور قلم زیادہ
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. ساقی۔

    ساقی۔ محفلین

    مراسلے:
    3,304
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    عمران اس مرتبہ پھر ویلنٹائن کو اپنی عمرانیات (بکواسیات) میں الجھا کر نکل گیا ۔ ویلنتائن کا بہانہ بنا کر جولیا کو اپنی "خالص محبت ":rolleyes:کا یقین دلانے چلا تھا مگر جولیا بھی جولیانہ داو پیچ کی موجد ہے آسانی سے کہاں گھاس کھانے والی ہے۔

    اوپر سے ماہی کہہ رہی ہے مزا نہیں آیا ۔ حد ہو گئی احسان فراموشی کی بھی۔ لیئق بھائی نے پورے دو ماہ لگا کر مرچ مسالا تیار کیا۔اور انہیں مزا نہین آیا ۔(ایڈی آئی چسکوری:laugh:)

    لیئق بھائی اگلی قسط میں قیدو ، شیدو اور ایک عدد ہیر رانجھے کا تڑکا ضرو لگا دینا ماہی کا دل بہ جائے گا۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  17. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,790
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت خوب لئیق صاحب۔۔ عمدہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    12,423
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    وڈے آئے :cautious:
    نہیں آیا مزہ تو نہیں آیا:cautious:
    کہا تو آپ جناب نے بھی یہی ہے پر ایسی جلیبیاں ڈالیں ہیں کہ کسی کو پتا نہیں چلا۔۔۔ ہونھ :cautious:
    اور ہاں یہ احسان فراموشی والی کیا بات ہوئی بھلا۔۔۔۔ :cautious:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    احسان فراموشی والی کوئی بات نہیں۔ آپ نے دیانتداری سے اپنی رائے پیش کی جس سے مجھے کہانی پر مدد ملی میں مشکور ہوں :)
    ساقی۔ بھائی نے بھی آپ سے مذاق کیا تھا کوئی تلخی والی بات نہیں :)
     
    • متفق متفق × 1
  20. ساقی۔

    ساقی۔ محفلین

    مراسلے:
    3,304
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    نہ بھئی ۔ میں نے تو سیریئس بیان دیا تھا۔:p

























































    مذاق ہی مذاق میں۔:rollingonthefloor:
     

اس صفحے کی تشہیر