بائی پاس سے جان چھڑائیں

الحمدللہ
مجھے کوئی تکلیف نہیں تھی لیکن ہمارے ڈاریکٹر کو تکلیف تھی قبص تھا اور کولسیٹرول 600 تک پہنچ گیا تھا انہوں نے استعمال کئے اور ہم سب اسٹاف کو بتایا کہ دو مہینے کے اندر کولیسٹرو 190 کے لیول میں آگیا تو اس وجہ سے میں ایک سال سے باقاعدہ استعمال کررہا ہوں۔
اللہ پاک نے اس میں کافی افادیت رکھی ہے اس سے ہاضمہ اور گردے کا نظام ٹھیک رہتا ہے۔
اس کے علاوہ میں دوران ڈیوٹی "کرکدے " کی چائے دار چینی اور عرق گلاب کے ساتھ پیتا ہوں۔
کرکدے کابارہ میں ویکی پیڈیا یہاں سے پڑھیں
مزید چائے پینی ہے تو بغیر دودھ اور چینی کی چائے جس میں خالص زعفران کی چھ سات پیس ڈال کر پی لیتا ہوں۔
کلونجی چباتا ہوں شہد کا ستعمال کرتا ہوں الحمدللہ کھانے میں گوشت، مچھلی ،انڈا، سبزی، دال ، روٹی چاول اور زیتون کا تیل استعمال کرتا ہوں
اللہ کا شکر ہے کہ اب تک اپنی صحت بنی ہوئی ہے ابھی میں نے سوچا کہ صبح شام "تخم سروس" شہد کے ساتھ استعمال کروں۔
اگر جسم میں کہیں بھی پھوڑا پھنسی ہے یا ٹیومر ہے تو اس کو ختم کردیتا ہے۔
جزاک اللہ :)
سرخ کشیدہ "تخم سرس"تو نہیں؟
شاید ٹائپو رہ گیا ہو یا بہت ممکن ہے مجھے غلط فہمی ہوئی ہو
 
سید ذیشان

محفلین
ایک جاننے والے ہارٹ سرجن کو میں نے یہ تحریر ای-میل کی تاکہ ان کی رائے جان سکوں۔ انہوں نے یہ جواب لکھا ہے:

"
There is no evidence of reversal of the blockage in the arteries supplying either the heart (cornary arteries) or other areas with any magic drug, food etc. Statins (cholesterol lowering drugs) have been shown to minimally reduce the plaque but not to an extent that it will clear away a blocked artery. NOT POSSIBLE. Blocked pipe needs plumber's or sweeper's mechanical intervention, not any acid or toilet cleaning liquids.
"

خلاصہ یہ ہے کہ دل کو جانے والی یا دوسری رگوں میں کولیسٹرول کی وجہ سے بندش کا کسی خوراک یا دوائی سے علاج کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ یہ اسی طرح ہے کہ آپ کے گھر میں ڈرینج پائپ بند ہو جائے تو کسی ایسڈ وغیرہ سے نہیں کھلے گا اس کے لئے پلمبر کو بلانا پڑے گا۔

مختصراً یہ کہ جو لوگ انجائنہ یا اسی طرح کی دل کے عوارض میں مبتلا ہیں تو وہ ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔ یہ نسخہ بھی استعمال کریں لیکن ڈاکٹر کے مشورے اور ٹیسٹ کو ترجیح دیں۔
 
آخری تدوین:
ایک جاننے والے ہارٹ سرجن کو میں نے یہ تحریر ای-میل کی تاکہ ان کی رائے جان سکوں۔ انہوں نے یہ جواب لکھا ہے:

"
There is no evidence of reversal of the blockage in the arteries supplying either the heart (cornary arteries) or other areas with any magic drug, food etc. Statins (cholesterol lowering drugs) have been shown to minimally reduce the plaque but not to an extent that it will clear away a blocked artery. NOT POSSIBLE. Blocked pipe needs plumber's or sweeper's mechanical intervention, not any acid or toilet cleaning liquids.
"

خلاصہ یہ ہے کہ دل کو جانے والی یہ دوسری رگوں میں کولیسٹرول کی وجہ سے بندش کا کسی خوراک یا دوائی سے علاج کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ یہ اسی طرح ہے کہ آپ کے گھر میں ڈرینج پائپ بند ہو جائے تو کسی ایسڈ وغیرہ سے نہیں کھلے گا اس کے لئے پلمبر کو بلانا پڑے گا۔

مختصراً یہ کہ جو لوگ انجائنہ یا اسی طرح کی دل کے عوارض میں مبتلا ہیں تو وہ ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔ یہ نسخہ بھی استعمال کریں لیکن ڈاکٹر کے مشورے اور ٹیسٹ کو ترجیح دیں۔
آپکی بات درست ہے مگر جو غریب لوگ انجیو گرافی جیسے مہنگے ٹیسٹ نہیں کروا سکتے وہ کہاں جائیں مزید یہ تحریر ایک ڈاکٹر کی ہی لکھی ہوئی ہے اور ایک ڈاکٹر دوسرے ڈاکٹر سے کبھی متفق نہں ہوتا یقین نہ آئے تو آزما کر دیکھ لیں دوائیں ضرور تبدیل کر دے گا جس طرح ایک مولوی دوسرے مولوی سے کبھی متفق نہیں ہوتا
بہر حال اس بات کی میں تائید کروں گا کہ ڈاکٹر سے چیک اپ اور مشورہ ضروری ہے
آپ
 
آپ کی بات تو درست ہے مگر سائنس پر تو سب کا ہی اتفاق ہوتا ہے۔ بخاری صاحب کی بات شائد درست ہو لیکن ڈاکٹروں کو کسی بھی علاج کو اپنانے کے لئے بہت سخت قسم کے ٹیسٹوں سے گذارنا پڑتا ہے۔ فی الحال تو یہ ڈاکٹر بخاری صاحب کی ذاتی رائے ہے۔ ہاں اگر وہ کسی سائنسی جریدے میں اس کو شائع کر دیں تو پھر یہ رائے مستند ہو جائے گی۔ تب تک احتیاط ہی برتنی چاہیے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی گوگل کیا ہے تو اس پر ڈاکٹر رضوی صاحب کے بلاگ اور بلاگ پر ویب سائٹ کا لنک ملا۔ وہاں ایک چیز جو مجھے کافی حیران کر گئی وہ یہ تھی کہ پتے کی پتھری نکالنے کے نسخے میں ایک جگہ ذکر ہے کہ آپ نسخے کے مطابق آدھا کپ زیتون یا تلوں کا تیل لے کر اس میں آدھا کپ لیموں کا عرق ملائیے اور پی لیجئے۔ اس سے پتھروں کے نکلنے کا راستہ پھسلواں ہوجائے گا اور اگلی صبح پتھریاں خارج ہو جائیں گی۔ اب مجھے ایک بنیادی بات سمجھ نہیں آ رہی کہ پتہ جگر کے ساتھ جڑا ہوا ہوتا ہے اور چھوٹی آنت سے ایک نالی کے ذریعے جا کر ملتا ہے۔ اب جو تیل آپ پی رہے ہوتے ہیں، وہ کیسے چھوٹی آنت سے اوپر کی سمت پتے کو چڑھنے کے بعد پتھری کے اخراج کے راستے کو پھسلواں بنائے گا؟ یہ شکل دیکھیئے
570px-Biliary_system_multilingual.svg.png

نمبر 9 پتہ ہے جو دائیں جانب ایک نالی سے جڑا ہے جو نیچے جا کر 7 اور 8 نمبر مقام پر چھوٹی آنت سے جڑتی ہے۔ اب کیا یہ ممکن ہے جو ڈاکٹر صاحب کے اس نسخے میں درج ہے؟ مجھے تو ڈاکٹر صاحب کی اناٹومی کے علم پر کافی شک ہو رہا ہے :(
 
ٹیسٹ اور ڈاکٹر کے مشورے کی افادیت سے انکار ممکن نہیں مگر میرا تجربہ ہے کہ یہ چیز امراض دل کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ میں اسے آزما چکا ہوں
آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ دیسی نسخہ سے جوڑوں کا درد موٹاپا اور یورک ایسڈ ختم ہو گیا یہ نسخہ بھی میرا آزمایا ہوا ہے مجھے دل کی تکلیف تھی دل کا سائیز بڑھ گیا تھا مدت تک ڈاکٹر کی دوائیں کھاکر تنگ آ گیا تھا پھر ایک دوست نے کسی حکیم کا بتایا اس کی دوا سے مجھے بہت آرام ہے
 
شیئر کر دیجئے :)
 
ابھی گوگل کیا ہے تو اس پر ڈاکٹر رضوی صاحب کے بلاگ اور بلاگ پر ویب سائٹ کا لنک ملا۔ وہاں ایک چیز جو مجھے کافی حیران کر گئی وہ یہ تھی کہ پتے کی پتھری نکالنے کے نسخے میں ایک جگہ ذکر ہے کہ آپ نسخے کے مطابق آدھا کپ زیتون یا تلوں کا تیل لے کر اس میں آدھا کپ لیموں کا عرق ملائیے اور پی لیجئے۔ اس سے پتھروں کے نکلنے کا راستہ پھسلواں ہوجائے گا اور اگلی صبح پتھریاں خارج ہو جائیں گی۔ اب مجھے ایک بنیادی بات سمجھ نہیں آ رہی کہ پتہ جگر کے ساتھ جڑا ہوا ہوتا ہے اور چھوٹی آنت سے ایک نالی کے ذریعے جا کر ملتا ہے۔ اب جو تیل آپ پی رہے ہوتے ہیں، وہ کیسے چھوٹی آنت سے اوپر کی سمت پتے کو چڑھنے کے بعد پتھری کے اخراج کے راستے کو پھسلواں بنائے گا؟ یہ شکل دیکھیئے
570px-Biliary_system_multilingual.svg.png

نمبر 9 پتہ ہے جو دائیں جانب ایک نالی سے جڑا ہے جو نیچے جا کر 7 اور 8 نمبر مقام پر چھوٹی آنت سے جڑتی ہے۔ اب کیا یہ ممکن ہے جو ڈاکٹر صاحب کے اس نسخے میں درج ہے؟ مجھے تو ڈاکٹر صاحب کی اناٹومی کے علم پر کافی شک ہو رہا ہے :(
یہ دیکھ کر مجھے خود حیرت ہوئی ہے جناب :(
 
یہ بخاری صاحب کس شعبےکے ماہر ہیں؟ اور ان کی ویبسائٹ کا لنک کیا ہے؟
 
Top