کاشفی

محفلین
بائیس اگست کو گولڈ اسمتھ ایجنڈا دفن کر دیں گے: فضل الرحمان
188189_79861191.jpg

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعییت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ الزام تراشیوں سے ڈی آئی خان جیل توڑنے کے واقعے کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ بائیس اگست کو گولڈ سمتھ ایجنڈا دفن کر دیں گے۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کی نااہل حکومت جلد زمین بوس ہو جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ گالی کا جواب گالی سے نہیں دیں گے لیکن گالی دینے والے خود ساختہ لیڈر یا اُس کی جماعت کو کامیاب بھی نہیں ہونے دیں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے الزام لگایا کہ عمران خان نے امریکی دباؤ پر ہی طالبان سے مذاکرات پر موقف تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ خیبر پختونخوا کے تعلیمی نصاب سے جہاد اور ختم نبوت کے موضوعات کیوں نکالے جا رہے ہیں۔
 

کاشفی

محفلین
''لوگوں کو گولڈ سمتھ ایجنڈے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے''
188616_51516365.jpg

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے خیبر پختونخوا کے لوگوں کو گولڈ سمتھ ایجنڈے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں معلومات تک رسائی کا بل ایک مذاق ہے، بل سے ریاست کے دیگر رازوں تک بھی رسائی ممکن ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی کے بل سے صوبائی اسمبلی کے قوانین، انکوائریاں، قرض نادھندگان، اور تفتیش تک بھی رسائی حاصل ہو جائے گی۔ اس بل کے بعد اسپیکر کے ساتھ خفیہ رکھی جانے والی معلومات بھی خفیہ نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک این جی او کے ذریعے درآمد شدہ بل کو صوبے پر مسلط کیا گیا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
میرا خیال میں عمران خان اور مولانا صاحب کے تیز ترار بیانات انتخابی مہم کے سوا کچھ بھی نہیں ہیں۔

مولانا صاحب کی درج بالا بیان میں سب کے سب نکات اپنے حریف کو نیچا دکھانے کے لئے انتخابی مہم کا حصہ ہیں۔

مثلاً :

  • الزام تراشیوں سے ڈی آئی خان جیل توڑنے کے واقعے کو چھپایا نہیں جا سکتا۔
  • خیبر پختون خوا کی نااہل حکومت جلد زمین بوس ہو جائے گی۔
  • وہ گالی کا جواب گالی سے نہیں دیں گے لیکن گالی دینے والے خود ساختہ لیڈر یا اُس کی جماعت کو کامیاب بھی نہیں ہونے دیں گے۔
  • عمران خان نے امریکی دباؤ پر ہی طالبان سے مذاکرات پر موقف تبدیل کیا ہے۔
  • خیبر پختونخوا کے تعلیمی نصاب سے جہاد اور ختم نبوت کے موضوعات کیوں نکالے جا رہے ہیں۔

انتخابات کے بعد نہ تو مولانا صاحب کو اور نہ عمران صاحب کو یہ باتیں یاد رہیں گی۔
 
Top