اے محفلین! انہیں بھول نہ جانا

بلال

محفلین
السّلام علیکم بلال بھائی ۔ ۔ ۔ ۔
بہت خوب ۔ ۔ ۔ ۔:zabardast1:
بہت خوشی کی بات ہے جو لوگ یہاں موجود نہیں آپ نے ایک ہی تحریر میں ان سب کی دوستی اور محفل کے لیے ان کی خدمات کو یاد کیا، سراہا اور ایک طرح سے اس
تحریر کے ذریعے ان کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ ۔ :great:
آپ کی اس تحریر سےان بہت سارے محفلین کےبارے میں ہم بھی جان گئے جو اب محفل پر موجود نہیں
اور خصوصی طور پر م۔م مغل مغزل کو یاد رکھنے کے لیے آپ کا شکریہ، وہ جلد ہی انشاءاللہ خود بھی آپ کا شکریہ ادا کرنے آئے گا :)

مجھے امید ہے م۔م مغل کے مشکل الفاظ سمجھنے کی خاطر خریدی گئی ڈکشنری اب بھی آپ کے کام آتی ہوگی:thinking: :heehee:
بہت شکریہ یہ سب ہم سے شیئر کرنے کے لیے ۔ ۔ ۔ ۔:happy:
وعلیکم السلام
سرراہے لکھی گئی تحریر پسند کرنے اور اتنی حوصلہ افزائی کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اب اس لغت کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ایک تو مشکل الفاظ لکھنے کا شوق جاتا رہا اور دوسرا خود م۔ م۔ مغل کہیں غائب ہو گئے بلکہ وہ ہمیں بھول گئے۔ ہم تو پھر بھی کبھی کبھی انہیں فون پر یاد کرتے ہیں مگر انہیں ہی یاد نہیں رہا کہ کوئی بلال (پرانا آئی ڈی: ایم بلال) بھی ہوا کرتا تھا۔
 

بلال

محفلین
میں اپنا پیغام دوبارہ لکھ دیتا ہوں


اب ان کی شادیوں کا الزام تو محفل پر نہ لگائیں :laugh:
واہ جی واہ۔۔۔ جہاں آپ کی حس مزاح پہنچی وہاں میں نہیں پہنچ پایا تھا۔ ”سالوں“ سے اپنے اپنے محاذوں پر لڑ رہے ہیں۔۔۔ ہا ہا ہا ہا ہا
 

بلال

محفلین
کون کون سا بتاؤں؟ میرے تو اتنے پرانے تھے کہ اب مجھے بھی یاد نہین :grin:
تھوڑا بیک گیئر تو لگائیں۔ شاید مجھے کچھ یاد آ جائے۔ ویسے اس لفظ ”عسکری“ کی وجہ سے لگ رہا ہے کہ عبداللہ جو غالباً کسی عرب ملک میں تھا۔ عمر بھی تھوڑی تھی۔ ایک دفعہ اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔ اوتار میں کسی جنرل یا اس قسم کے بندے کی تصویر تھی۔ یہ میرا اندازہ ہے۔
 

عسکری

معطل
تھوڑا بیک گیئر تو لگائیں۔ شاید مجھے کچھ یاد آ جائے۔ ویسے اس لفظ ”عسکری“ کی وجہ سے لگ رہا ہے کہ عبداللہ جو غالباً کسی عرب ملک میں تھا۔ عمر بھی تھوڑی تھی۔ ایک دفعہ اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔ اوتار میں کسی جنرل یا اس قسم کے بندے کی تصویر تھی۔ یہ میرا اندازہ ہے۔
وہ تو بڑی پرانی بات ہو گئی :grin: عمر اب 27 سال ختم ہو چکی :biggrin:
 

قیصرانی

لائبریرین
تھوڑا بیک گیئر تو لگائیں۔ شاید مجھے کچھ یاد آ جائے۔ ویسے اس لفظ ”عسکری“ کی وجہ سے لگ رہا ہے کہ عبداللہ جو غالباً کسی عرب ملک میں تھا۔ عمر بھی تھوڑی تھی۔ ایک دفعہ اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔ اوتار میں کسی جنرل یا اس قسم کے بندے کی تصویر تھی۔ یہ میرا اندازہ ہے۔
جنرل اختر عبدالرحمٰن کی تصویر تھی وہ :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
پس ثابت ہوا کہ آپ نے میری تحریر غور سے نہیں پڑی یا آپ غائب دماغ ہو چکی ہو :)
یعنی اب لوگ مزے کی باتیں نہیں کرتے۔:)
ویسے جب آپ اور عائشہ عزیز نئی نئی آئی تھیں، تب ہم نئے نئے محفل سے غائب ہونا شروع ہوئے تھے یعنی آپ نے آتے ہی ہمیں بھگا دیا۔۔۔ :)
نہیں تو اب بھی کرتے ہیں ۔ آئی نو میرے آنے پر سارے چلے گئے اور جب باجو گئیں تو مجھے بہت دُکھ ہوا تھا :(
زینب ایک دن آئی تھی شاید پانچ منٹ کے لئے آن لائن اور ایک ہی پیغام پوسٹ کر کے چلی گئی ۔
آپ پھر سے آجائیں نا محفل پر ، ہاں یہ ہے کہ اب بہت سے پرانے ممبرز نہیں ہیں لیکن نئے ممبرز نے بھی محفل کی رونق کو کم نہیں ہونے دیا ۔ اور شاید یہی ہماری زندگیوں میں بھی ہوتا ہے لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں کسی کا ساتھ مستقل نہیں ہوتا ۔
 

الف عین

لائبریرین
خوب بلال، اب تو میں محسوس کرتا ہوں کہ اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں مجھ سے زیادہ قابل لوگ موجود ہیں، اور خوش ہوں کہ تم جیسے لوگ ہم لوگوں کی اس وقت کی سرگرمیوں کو پسند کی نگاہ سے دیکھتے ہو۔ اب یہ میدان تمہارے اور دوسرے ساتھیوں کے ذمے۔ آج کل میں صرف ادب اور لائبریری کے لئے مصروف ہو گیا ہوں۔ دلچسپی تو بہر ھال ہے، اور اردو کمپیوٹنگ سے متعلق ہر مواد ضرور پڑھتا ہوں۔ البتہ آج کل اپنا ہی یاہو گروپ کھولنے کی نوبت دس پندرہ دن میں ہی آتی ہے، اور تب بھی دو ایک سپیم قسم کے پینڈنگ پیغامات ہی رہتے ہیں۔ وہاں بھی کوئی سرگرمی نہیں رہی اب۔
 
بلال بھائی نے میرا ذکر تک نہیں کیا۔ :yawning:

ارے بھائی ذکر تو کئی لوگوں کا نہیں کیا مگر آپ کا ذکر نہ ہونے کی وجہ شاید آپ کا قسطوں پر دستیاب ہونا ہے :biggrin: ذرا دیکھیں تو سہی اتنے سالوں میں آپ کے کتنے مراسلے ہیں:)

اب بلال بھائی سبھی لوگوں کو ٹیگ کرنے سے تو رہے۔

یا شاید وہ انتظار کرتے ہوں کہ جب کوئی ان کے پاس نہ ہو!
تم میرے پاس ہوتے ہو گویا

تم سے مراد آپ نہ سمجھ لینا:(
 
Top