اےمحبت تیرے انجام پہ رونا آیا

basit-albums-urdu-poetry-designed-basit-habib-picture1268-mohabbat12.jpg

السلام علیکم،

شاعر کا نام ابھی ذہن میں‌نہیں‌ہے۔ اور میں‌تصویری شاعری کو دوبارہ لکھنے کی منطق سے ہی متفق نہیں‌ہوں‌، اگر کوئی دوست کرنا چاہتا ہے تو بصدَ شوق کیجئے گا۔

تصویری شاعری کا مقصد شاعری کو تصویری شکل میں‌پیش کرنا ہے، اُس کہ بعد یہ خواہش کہ اس کو لکھا بھی جائے کچھ سمجھ میں‌نہیں‌آتا۔

ابھی میرا ڈیزائینگ والا کمپیوٹر خراب ہوا ہوا ہے، جیسے ہی ٹھیک ہو گا میں‌نئے امیجز بطورِ‌خاس اردو ویب کے لیے بنا کے پیش کروں‌گا، تب تک کے لیے کچھ پرانے امیجز سے لطف اندوز ہوں۔

والسلام
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام اور خوش آمدید

آپکا نام اور تصویر مجھے لگ رہا ہے کہ میرے لیے جانا پہچانا ہے۔ آپ ہلا گلہ کے ایڈمن ہیں نا؟؟؟

مجھے شاعری کا ذرا شوق نہیں پر ہلہ گلہ کی وجہ سے گرافکس میں پڑھنے اور دیکھنے کا موقعہ ملا اور مزہ بھی آیا
وہاں کے بہت سے ممبرز جو کہ گرافکس میں ایکسپرٹ بھی ہیں میرے پسندیدہ ممبرز رہ چکے ہیں جب میں وہاں پر ایکٹو ممبر تھی تب
مجھے بہت اچھا لگا بہت بہت شکریہ ۔ امید ہے کہ اچھی اچھی گرافکس دیکھنے میں ملیں گی

مجھے وہاں ایک چیز اور بہت پسند تھی کیا میری درخواست پر آپ اسے بھی یہاں شروع کر سکتے ہیں؟؟؟
وہ ہے آیات اور اسکا ترجمہ گرافکس میں

ایک بار پھر خوش آمدید
 
وعلیکم السلام،

جی میں‌عبدالباسط حبیب وہی ہوں‌جو آپ کو جانے پہچانے لگ رہے ہیں۔ مجھے ایک عرصہ ہو گیا تھا ایک ممبر بنے ہوئے اور ضروری ہو گیا تھا کہ ایک ممبر بن کے سوچا سمجھا اور رہا جائے تا کہ جو کام میں‌ہلہ گلہ پہ کرتا ہوں اس میں‌مزید بہتری لائے جا سکے۔ اور اس کام کے لیے اردو ویب جو ایک بہت ہی میچور فورم ہے سے بہتر جگہ کوئی اور نہیں‌ہو سکتی تھی۔ اور مجھے اُمید ہے میں‌آپ ساتھیوں سے بہت کچھ سیکھوں گا۔ یہ عمل تو ویسے ہی شروع ہو گیا ہے، شمشاد بھائی سے پوچھ لیجئے گا ;)

رہی بات قرآنی آیات کو اور الحدیث کو ڈیزائن کی صورت میں‌پیش کرنا تو ہم نے پورا قران کا اردو ترجمعہ ڈیزآئن کیا ہے یہ تو اب اردو محفل کی انتظامیہ پہ منحصر ہے کہ یہ ان کو قابلِ قبول ہے یا نہیں۔ آپ انتظامیہ سے بات کر لیجئے اگر ان کو منظور ہو تو پورے قرآن کے ڈیزائن امیجز کو یہاں‌پوسٹ کرنے کی ذمے داری میں‌لیتا ہوں۔

دعاوں‌میں‌یاد رکھیے گا۔

والسلام
 
تعبیر

محفلین
ارے ہاں یہ تو میں نے ابھی دیکھا ہے کہ آپ نئے نئے رکن نہیں بنے یہاں کے

پیشگی جزاک اللہ

جی بات کرونگی اس بارے میں
بلکہ مجھے وہاں روزانہ قرآن اور اسکا ترجمے والا سلسلہ بھی بہت پسند تھا جو کہ زیادہ تر عنکبوت کیا کرتے تھے
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ تعبیر، باسط پہلے ہی تصویری شکل میں قران فراہم کرنے کی پیشکش کر چکے ہیں۔ یہ بات میرے ذہن سے نکل گئی تھی، اب آپ کے کہنے پر یاد آیا ہے۔

باسط، میں نے ایک زمرہ خاص قران فہمی کے موضوع پر سیٹ اپ کیا ہوا ہے جس کا مقصد قران کریم کے مطالب جاننے اور اس کا مفہوم سمجھنے کی کاوش کرنا ہے۔ اگر آپ یا آپ کے کوئی ساتھی اس سلسلے میں ہماری کوئی مدد کرنا چاہیں تو ہمیں بہت خوشی ہو گی۔ کیا آپ کے پاس قران کی ہر آیت کے لیے الگ گرافک موجود ہے؟
 
جی ہلہ گلہ پے لگ بھگ 10 - 15 ڈیزائنرز نے مل کے 2 سال کے عرصہ میں‌پورے قران کا اردو میں‌ترجمعہ ڈیزائن کیا ہے۔ آپ کوئی بھی آیات نیجے دئیے گئے لنک پہ دیکھ سکتے ہیں۔

http://www.hallagulla.com/urdu/designed-quran-urdu-1671/

اس کے علاوہ میں‌آج کل قرآن کے اردو ترجمعہ کو فلش بک کی شکل میں‌ترتیب دے رہا ہوں ۔ جو آپ درجِ ذیل لنک پہ دیکھ سکتے ہیں۔

http://www.hallagulla.com/urdubooks/quran/

قرآن کے علاوہ صحیح حدیث کو ڈیزائن کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔

http://www.hallagulla.com/urdu/designed-hadith-images-1674/

اس کے علاوہ ہلہ گلہ پہ 15 سے 20 ڈیزائنرز کی ٹیم آج کل قرآن کے انگلش ترجمعے اور عربی کو ڈیزائن کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ عید تک یہ پراجکٹ مکمل ہو جائےگا۔ انشااللہ۔

جو جیسے کرنا ہو حکم کیجئے گا انشااللہ بندہ حاضر ہو گا۔

والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ باسط۔
میں نے آپ کے فراہم کردہ روابط کو چیک کیا ہے۔ ہلاگلا کے گرافک ڈیزائنرز نے واقعی کافی محنت سے کام کیا ہوا ہے۔ لیکن میں قران فہمی کے لیے قدرے مختلف قسم کی معلومات اکٹھی کر رہا ہوں۔ انٹرنیٹ پر قران کریم کے اردو تراجم پہلے ہی کافی تعداد میں موجود ہیں۔ اوپن برہان سائٹ پر اس سلسلے میں ایک بہترین اپلیکیشن موجود ہے جسے اپنی ویب سائٹ پر بھی انسٹال کیا جا سکتا ہے۔
 
السلام علیکم نبیل،

بہت عرسے کے بعد یہاں‌آیا ہوں، معذرت

آپ مجھے بتا دیجئے گا اگر یہاں‌پہ بھی قرآن کی آیات کا سلسلہ شروع کرنا ہو تو۔ میں جو آیات ہلہ گلہ پہ ڈیزائن ہو چکی ہیں‌وہ یہاں‌پہ پوسٹ کر دوں گا۔

والسلام
 
Top