ای بکس کی تیاری

محب علوی نے 'ای بکس کی تیاری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 21, 2008

  1. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
  2. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    34,518
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    گفتہ۔۔ مجھے ای میل سے بھیج دو سارا مواد تو میں ای بک بنا کر دے دیتا ہوں کم از کم میرے سٹائل کی۔
    تم کو کتنے ای میل کئے، جواب تو دو!!
     
  3. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    السلام علیکم

    اعجاز انکل آنکھیں کی فائل تو بہت پہلے بھیج دی تھی آپ کو ۔
     
  4. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,300
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    شگفتہ آنکھیں پھر اعجاز صاحب کر رہے ہیں۔

    کوئی ناول یا افسانوں کا سیٹ بھی دیں نہ۔
     
  5. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    34,518
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    شگفتہ۔۔۔ فیض کی بات بھول گئیں؟؟؟ کیا کیا ٹائپ کر رکھا ہے تم نے۔
    اور بھی مواد ہے شاید۔
    سر سید کی کہانی مکمل ہو چکی؟
    اور اب نمود، سکوت۔ اور کیا کیا ہے۔ کئی کتابوں کے تم نے یہاں پلیس ہولڈر بنا کر رکھے ہیں اور میرا یقین ہے کہ تم نے سب ٹائپ کر رکھی ہیں۔
     
  6. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    السلام علیکم

    سب سے پہلے بہت معذرت اعجاز انکل کہ آپ کی بات کا جواب دینے میں اس بار پھر تاخیر ہوئی مجھ سے ۔

    جی انکل ، سر سید کی کہانی تو لائبریری میں سب سے پہلے مکمل کی تھی ۔ اور یہاں پر مکی بھائی نے اس کی ای بک بھی بنائی تھی ۔

    سکوت بھی مکمل ہے اور یہاں موجود ہے فورم پر ۔

    آنکھیں بھی مکمل موجود ہے ۔

    نمود ابھی میں لکھ رہی ہوں ، یہ مکمل نہیں ہوئی ابھی تک ۔

    اس کے علاوہ جو کتب پہلے لکھی تھیں ان کی ایک فہرست محب علوی نے کافی پہلے یہاں درج کی تھی ۔ وہ بھی مکمل ہیں

    کچھ اور بھی اضافہ ہوتا رہا ہے اس فہرست میں ۔ فہرست کو اپڈیٹ کرنا پڑے گا مجھے ۔
     
  7. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    فیض کا لکھنا رہ گیا ۔ فیض پر کام بھی میں آپ کو جلد ہی اپڈیٹ کر دیتی ہوں ۔
     
  8. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    34,518
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    وہ تو ٹھیک ہے۔ صرف خبر ہی دو گی کہ فائل بھی مہیا کرو گی؟
    خبر تو میں بھی یہاں دے چکا
     
  9. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    اعجاز انکل ، اب میں نے نمود پر جب سے کام کا آغاز کیا ہے تو ایک ہی فائل میں سب تحریر کرنے کی کوشش کر رہی ہوں ۔ ورنہ اس سے پہلے تو کبھی کچھ صفحات کسی ایک فائل میں اور کچھ دوسری فائلوں میں تو ایک ایک عنوان پر کام کئی کئی فائلوں میں کرنے کی غلطی کرتی رہی ہوں جس وقت جو دل ہوتا اسی عنوان پر لکھنا شروع کر دیتی تھی اس طرح ایک ایک فائل میں کئی کئی عنوانات جمع ہیں ۔ اب اس کا خمیازہ بھی بھگتنا ہے مجھے ، ابھی جون میں فرصت ہے سب اور یہ سب کام کرنا ہیں ۔
     

اس صفحے کی تشہیر