ای بکس کی تیاری

الف عین

لائبریرین
گفتہ۔۔ مجھے ای میل سے بھیج دو سارا مواد تو میں ای بک بنا کر دے دیتا ہوں کم از کم میرے سٹائل کی۔
تم کو کتنے ای میل کئے، جواب تو دو!!
 

الف عین

لائبریرین
شگفتہ۔۔۔ فیض کی بات بھول گئیں؟؟؟ کیا کیا ٹائپ کر رکھا ہے تم نے۔
اور بھی مواد ہے شاید۔
سر سید کی کہانی مکمل ہو چکی؟
اور اب نمود، سکوت۔ اور کیا کیا ہے۔ کئی کتابوں کے تم نے یہاں پلیس ہولڈر بنا کر رکھے ہیں اور میرا یقین ہے کہ تم نے سب ٹائپ کر رکھی ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

سب سے پہلے بہت معذرت اعجاز انکل کہ آپ کی بات کا جواب دینے میں اس بار پھر تاخیر ہوئی مجھ سے ۔

جی انکل ، سر سید کی کہانی تو لائبریری میں سب سے پہلے مکمل کی تھی ۔ اور یہاں پر مکی بھائی نے اس کی ای بک بھی بنائی تھی ۔

سکوت بھی مکمل ہے اور یہاں موجود ہے فورم پر ۔

آنکھیں بھی مکمل موجود ہے ۔

نمود ابھی میں لکھ رہی ہوں ، یہ مکمل نہیں ہوئی ابھی تک ۔

اس کے علاوہ جو کتب پہلے لکھی تھیں ان کی ایک فہرست محب علوی نے کافی پہلے یہاں درج کی تھی ۔ وہ بھی مکمل ہیں

کچھ اور بھی اضافہ ہوتا رہا ہے اس فہرست میں ۔ فہرست کو اپڈیٹ کرنا پڑے گا مجھے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز انکل ، اب میں نے نمود پر جب سے کام کا آغاز کیا ہے تو ایک ہی فائل میں سب تحریر کرنے کی کوشش کر رہی ہوں ۔ ورنہ اس سے پہلے تو کبھی کچھ صفحات کسی ایک فائل میں اور کچھ دوسری فائلوں میں تو ایک ایک عنوان پر کام کئی کئی فائلوں میں کرنے کی غلطی کرتی رہی ہوں جس وقت جو دل ہوتا اسی عنوان پر لکھنا شروع کر دیتی تھی اس طرح ایک ایک فائل میں کئی کئی عنوانات جمع ہیں ۔ اب اس کا خمیازہ بھی بھگتنا ہے مجھے ، ابھی جون میں فرصت ہے سب اور یہ سب کام کرنا ہیں ۔
 
Top