ایک کاوش

میں اپنی کاوش، یہاں موجود اساتذہ اور دوستوں سے بغرض اصلاح شئیر کر رہا ہوں۔۔۔ ۔

مَیں بھی ممبرِ بستی ءِ وجدان ہو گیا
مَیں بےجان تھا کِسی کی جان ہوگیا

بَس رہا تھا کہیں خَیال سے پَرے
اتفا قاً پھرمَیں اس کا گُمان ہو گیا

یُوں تو اپنی ذات نہ تھی کبھی عیاں
اَب ہوں کہ مَیں سب کا گیان ہوگیا

نَزع نے کر دیا یُوں توانا پِھر سے
مَرا یُوں کہ پِھرسے جوان ہو گیا

اُتارا یُوں اُس نے دل سے ہمیں
غریب کسان پہ بوجھ لگان ہو گیا

(زیب جاوید شامی)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میں اپنی کاوش، یہاں موجود اساتذہ اور دوستوں سے بغرض اصلاح شئیر کر رہا ہوں۔۔۔
(زیب جاوید شامی)
زیب جاوید شامی صاحب ۔
کوئی ایک بحر متعین کر کے اشعار کے اوزان کواس بحر کے تابع کریں یہ اصلاح سے قبل ضروری ہے ۔
مجھے ایک ہی مصرع بحر فعولن فعولن فعولن فعول کے قریب نظر آرہا ہے۔۔۔۔ مَرا یُوں کہ پِھرسے جوا ن ںہو گیا
 
Top