ابن انشا ایک چھوٹا سا لڑکا تھا میں جن دنوں۔۔از ابن انشاء

حاتم راجپوت

لائبریرین
ایک چھوٹا سا لڑکا تھا میں جن دنوں
ایک میلے میں پہنچا ہمکتا ہُوا
جی مچلتا تھا ایک اک شے پر مگر
جیب خالی تھی، کچھ مول لے نہ سکا۔
لوٹ آیا لئے حسرتیں سینکڑوں
ایک چھوٹا سا لڑکا تھا میں جن دنوں۔

خیر محرومیوں کے وہ دن تو گئے۔
آج میلہ لگا ہے اسی شان سے
آج چاہوں تو ایک اک دکان مول لوں۔
آج چاہوں تو سارا جہاں مول لوں۔
نارسائی کا اب جی میں دھڑکا کہاں!
پر وہ چھوٹا سا، الہڑ سا لڑکا کہاں!!
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب ۔۔۔! میری ہمیشہ کی پسندیدہ نظم ہے۔

تاہم یہ محفل میں پہلے سے موجود ہے۔ یہاں دیکھیے۔ کوئی بھی کلام ارسال کرنے سے پہلے یہ اطمینان ضرور کر لیا کریں کہ کہیں یہ کلام پہلے سے تو موجود نہیں ہے۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
بہت خوب ۔۔۔ ! میری ہمیشہ کی پسندیدہ نظم ہے۔

تاہم یہ محفل میں پہلے سے موجود ہے۔ یہاں دیکھیے۔ کوئی بھی کلام ارسال کرنے سے پہلے یہ اطمینان ضرور کر لیا کریں کہ کہیں یہ کلام پہلے سے تو موجود نہیں ہے۔
راہنمائی کا شکریہ۔۔۔ لیکن اگر مجھے بھی وہی کلام پسند ہے جو محفل میں پہلے سے موجود ہے اور میں اُسے شیئر کرنا چاہتا ہوں تو کیا صورت ہو گی۔ جہاں تک میں سمجھا ہوں تو اس زمرے کا عنوان ”پسندیدہ کلام “ہے یعنی محفلین کا پسندیدہ کلام تو اس سے کیا مراد ہے؟ مہربانی فرما کر میری تصحیح کر دیجئے گا۔
 
جیہ

درست ۔ مگر یہ تو وہ بات ہوگئی کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر جانے دیں۔ کہیں آپ ناراض نہ ہوں :)
 
محمداحمد

لائبریرین
راہنمائی کا شکریہ۔۔۔ لیکن اگر مجھے بھی وہی کلام پسند ہے جو محفل میں پہلے سے موجود ہے اور میں اُسے شیئر کرنا چاہتا ہوں تو کیا صورت ہو گی۔ جہاں تک میں سمجھا ہوں تو اس زمرے کا عنوان ”پسندیدہ کلام “ہے یعنی محفلین کا پسندیدہ کلام تو اس سے کیا مراد ہے؟ مہربانی فرما کر میری تصحیح کر دیجئے گا۔

پھر آپ وہی کریں جو ہم کرتے ہیں۔ :) ۔ یعنی اس دھاگے میں جا کر اُس کلام کی تحسین کریں ۔ اس سے تحسین کا حق بھی ادا ہو جائے گا اور آپ کے تبصرے سے وہ لڑی پھر سے زندہ ہو جائے گی اور دیگر محفلین بھی اس کلام سے محظوظ ہو سکیں گے۔

یہ لڑی بھی دیکھ لیجے۔

براہِ‌ کرم پسندیدہ کلام میں پوسٹ کرنے سے پہلے اسے پڑھ لیں۔
 
بہت بہت شکریہ۔۔۔ سامنے کی بات کی طرف میرا دھیان ہی نہیں گیا، دراصل ابھی محفل میں اتنا پرانا نہیں ہوا۔۔ آپ سب حضرات کے تعاون سے جلد ہی سب سیکھ اور سمجھ جاؤں گا۔ :)
 
جیہ

لائبریرین
ہاہاہا۔۔۔ جی ارشاد ارشاد، ہمہ تن گوش ہیں۔۔ :worried:

آپ نے لکھا ہے
لیکن اگر مجھے بھی وہی کلام پسند ہے جو محفل میں پہلے سے موجود ہے اور میں اُسے شیئر کرنا چاہتا ہوں تو کیا صورت ہو گی۔ جہاں تک میں سمجھا ہوں تو اس زمرے کا عنوان ”پسندیدہ کلام “ہے یعنی محفلین کا پسندیدہ کلام تو اس سے کیا مراد ہے؟
دیکھیں ایک نظم جب ایک دفعہ شیئر ہو جائے تو وہ جیسے کسی کی منکوحہ بن جاتی ہے۔ اب آپ کو بھی وہی لڑکی پسند ہے تو بے شک تعریف کریں مگر اس کو دوبارہ کوشیئر نہ کریں ورنہ نکاح کے اوپر نکاح والی مثال بن جائے گی :)
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ نے لکھا ہے

دیکھیں ایک نظم جب ایک دفعہ شیئر ہو جائے تو وہ جیسے کسی کی منکوحہ بن جاتی ہے۔ اب آپ کو بھی وہی لڑکی پسند ہے تو بے شک تعریف کریں مگر اس کو دوبارہ کوشیئر نہ کریں ورنہ نکاح کے اوپر نکاح والی مثال بن جائے گی :)

ہاہاہاہاہا ۔۔۔۔۔!

کیا بات کردی جیہ آپ نے۔ :)

محفل کے اصول کے مطابق اس طرح کے کلام کو پہلی پوسٹ میں ضم کردیا جاتا ہے یعنی ۔ "حق" بہ "حقدار" رسید :)

آج کل وارث بھائی کچھ مصروف ہیں سو محفل میں کئی ایک "غزلیات" پر "دوہرے نکاح" کی حد لگائی جا سکتی ہے۔ :D:p
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت بہت شکریہ۔۔۔ سامنے کی بات کی طرف میرا دھیان ہی نہیں گیا، دراصل ابھی محفل میں اتنا پرانا نہیں ہوا۔۔ آپ سب حضرات کے تعاون سے جلد ہی سب سیکھ اور سمجھ جاؤں گا۔ :)

کوئی بات نہیں ۔۔۔۔! :)

نئے دیوانوں کو دیکھیں تو خوشی ہوتی ہے
ہم بھی ایسے ہی تھے جب آئے تھے ویرانے میں
احمد مشتاق
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
آپ نے لکھا ہے

دیکھیں ایک نظم جب ایک دفعہ شیئر ہو جائے تو وہ جیسے کسی کی منکوحہ بن جاتی ہے۔ اب آپ کو بھی وہی لڑکی پسند ہے تو بے شک تعریف کریں مگر اس کو دوبارہ کوشیئر نہ کریں ورنہ نکاح کے اوپر نکاح والی مثال بن جائے گی :)
ہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔ :rollingonthefloor: آپ کی شوخی نے تو پیٹ میں بل ڈال دیے۔۔ :rollingonthefloor:
جی بالکل اور ضرور۔۔۔ ہم شروع سے شریعت کے داعی ہیں لہٰذا جانتے ہوئے ایسی کسی غلطی کی مجال بھی نہیں کر سکتے۔۔ :blush3:
 
جیہ

لائبریرین
ہاہاہاہاہا ۔۔۔ ۔۔!

کیا بات کردی جیہ آپ نے۔ :)

محفل کے اصول کے مطابق اس طرح کے کلام کو پہلی پوسٹ میں ضم کردیا جاتا ہے یعنی ۔ "حق" بہ "حقدار" رسید :)

آج کل وارث بھائی کچھ مصروف ہیں سو محفل میں کئی ایک "غزلیات" پر "دوہرے نکاح" کی حد لگائی جا سکتی ہے۔ :D:p
اب اس مراسلے کو میں کیا ریٹینگ دوں :)
 
جیہ

لائبریرین
مگر بعض غزلیں اور نظمیں جیسے ۔۔۔۔۔ ہوتی ہیں ہر فورم اور فیس بک پر اتنے شیئرز ہوتے ہیں کہ توبہ
 
تلمیذ

لائبریرین
آج کل وارث بھائی کچھ مصروف ہیں
ہمیں بھی تو پتہ چلے بھائی کہ جناب وارث صاحب کی ایسی کیا مصروفیت ہے ، کہ ہم اہل محفل ان کی زیارت سے بھی محروم ہوں گئے ہیں۔پہلے کبھی ان کی آمد سے محفل میں خوب رونق رہا کرتی تھی اور ان کے علمی مراسلات اور پُر مغز ارشادات پڑھنے کو ملتے تھے لیکن اب لگتا ہے انہیں محفل کی نسبتGreener pastures مل گئے ہیں اور انہوں نے اپنے یہاں کے چاہنے والوں کو فرا موش کر دیا ہے۔

بھائی کوئی محمد وارث صاحب کو ٹیگ کر دے شاید وہ کبھی پڑھ ہی لیں۔ مجھ سے تو ٹیگ نہیں ہو رہا۔
 
محمد وارث

شکریہ اصغر صاحب قبلہ یاد آوری کیلیے، بس کچھ "غیر ضروری" مصروفیات میں الجھا ہوں سو حاضری کا شرف کم کم ہی نصیب ہو رہا ہے۔

والسلام
 
Top