ایک ورڈ پریس پر کئی سب ڈومین

ابو مصعب

محفلین
میں اپنی ورڈ پریس ویب سائٹ پر سب ڈومینز بنانا چاہتا ہوں. جب یوزر براؤزر کی ایڈریس بار میں سب ڈومین لکھے تو وہ پرائمری ڈومین کی طرف ری ڈائریکٹ نہ ہو بلکہ ایڈریس بار میں وہی سب ڈومین رہے.
مثلا میرا ایک ڈومین ہے example.com اب اسی کا ایک سب ڈومین بناتا ہوں subdomain1.example.com اور اس example.com/mobile سے لنک کر دیتا ہوں. لیکن subdomain1.example.com کھولنے پر براؤزر ایڈریس بار میں example.com/mobile نظر نہ آئے بلکہ subdomain1.example.com ہی لکھا رہے. امید ہے میرا سوال سمجھ گئے ہونگے.
میں نے اس بارے میں ورڈ پریس فورم پر پوسٹ کی تھی. وہاں سے یہ جواب ملا،
Have you taken a look at Multisite?

Create a Network
For a sub-domain network, you will need to add a wildcard sub-domain.
If you want all 3 sub-domains to display the same primary blog, but retaining the sub-domain within the URL, you could cheat a little and use a duplicator plugin to simply duplicate the main blog to your chosen sub-domains.
اس طریقہ کار میں بظاہر یہ قباحت ہے کہ پرائمری ڈومین کا یوزر سب ڈومین میں لاگ ان نہیں ہو سکے گا۔ اور پرائمری ڈومین کے پلگ انز، تھیم وغیرہ سب ڈومین پر کام نہیں کریں گے۔ سب ڈومینز کے لئے الگ سیٹنگز کرنی ہونگی۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ حقیقت میں تو سب ڈومین کا یو آر ایل ری ڈائیریکٹ ہو رہا ہو لیکن ایڈریس بار میں سب ڈومین ہی نظر آئے۔ تاکہ پرائمری ڈومین کی سیٹنگز سب ڈومینز پر بھی رہیں۔
کیا اس سلسلے میں کوئی ماہر مدد کر سکتا ہے؟
 

اسد

محفلین
جو کچھ آپ کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے ورڈپریس استعمال کرنا دشواری کا سبب بن سکتا ہے۔

آپ اپاچی میں mod_rewrite استعمال کریں (ورڈپریس میں یہ پہلے ہی استعمال میں ہونا چاہیے) اور .htaccess فائل میں ری‌رائٹ رولز شامل کریں۔ تفصیلات کے لیے stackoverflow.com پر سرچ کر لیں۔ بہتر ہو گا کہ جو نام سب‌ڈومین کے لیے استعمال کریں وہی فولڈر کا نام ہو۔
 
اللہ والیو ڈومین ماسکنگ بھی تو ایسی ہی ایک چڑیا کا نام ہے اگر سرور میں ممکن ہوا تو سی پینل سے ایسا ممکن نہیں... ؟؟؟
 

ابو مصعب

محفلین
فیصل صاحب
ڈومین ماسکنگ کے بارے میں ذرا تفصیل سے بتلائیں۔ کیا یہ ڈومین کے سی پینل سے ہوگا یا ہوسٹنگ کے سی پینل سے؟
 
Top