ایک نظم

محترم اساتذہ کو اصلاح کی درخواست کے ساتھ:
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، یاسر شاہ
منافق نہیں بس وہ کمزور ہے
مگر دوغلا کوئی شہ زور ہے

کسی کی وہ دلہن بنائی گئی
دل و جاں پہ قابض کوئی اور ہے

تلاطم ہے جذبات کے بحر میں
مچا دھڑکنوں کا بہت شور ہے

بغاوت پہ مائل ہے گھائل یہ دل
تو دریائے نفرت بھی منہ زور ہے

ہے جکڑی وہ رشتوں کی زنجیر میں
یہی بے بسی قابلِ غور ہے

وفادار بیوی کا کردار ہی
اُسے اب نبھانا کسی طور ہے

عمر بھر ستائے گا احساس یہ
منافق ہے وہ ، دل میں بھی چور ہے

منافق نہیں بس وہ کمزور ہے
مگر دوغلا کوئی شہ زور ہے​
 

الف عین

لائبریرین
اور، غور کے علاوہ طور قافیہ بھی غلط ہے، ان میں ا، غ اور ط پر زبر ہے جب کہ بقیہ قوافی میں نہیں۔
عمر بھر ستائے.....
عمر کا تلفظ غلط بندھا ہے
 
اور، غور کے علاوہ طور قافیہ بھی غلط ہے، ان میں ا، غ اور ط پر زبر ہے جب کہ بقیہ قوافی میں نہیں۔
عمر بھر ستائے.....
عمر کا تلفظ غلط بندھا ہے
قوافی محل نظر ہیں.
غور، اور کے ساتھ زور اور شور درست نہیں.
عمر بھر ستائے گا احساس یہ
منافق ہے وہ ، دل میں بھی چور ہے
ہمیشہ ستائے گا احساس یہ
منافق ہے وہ دل میں بھی چور ہے
 
Top