ایک نئ لائبریری

الف عین

لائبریرین
اردو دوست ڈاٹ کام نے بھی لائبریری پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ یہ پ ڈ ف فائلیں مہیّا کر رہے ہیں۔ ان پیج سے بنی۔ کچھ ای ایکس ای فائلیں بھی ہیں۔ میں نے داؤن لوڈ تو نہیں کیں۔ لیکن ان کی اب تک کی فہرست یوں ہے:
اطفال:
جب ہم بھی بڑے ہو جائیں گے۔ فارغ روہوی (شاعری)
صحافت: منظر اور پس منظر
حیدر قریشی
سفر نامے :
سوئے حجاج۔۔ حیدر قریشی
آوارگی۔ جاوید دانش
مزید آوارگی۔ جاوید دانش
 

دوست

محفلین
یا تو انھیں یونیکوڈ میں فائلیں بدلنے کی پیشکش کردی جائے۔ چاہے اسے اپنی ویب سائٹ پر ہی شائع کریں۔
یا ان سے ان پیج فائلیں درخواست کرکے حاصل کرلی جائیں تاکہ یونیکوڈ میں ان کے شکریے کے ساتھ اردو ویب پر جاری کر دی جائیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر وہ لوگ مفت دے رہے ہیں تو انہیں حاصل کرکے کنورٹ کریں اور شکریہ کے ساتھ اٍدھر اور اُدھر لگا دیں
 

الف عین

لائبریرین
میں نے ان کو ای میل کر کے یہی آفر دی ہے۔ کہ وہ ہماری کتابیں بھی اپنی سائٹ پر مہیا کر دیں اور اپنی کتابوں کی ان پیج فائلیں ہمیں عنایت کریں۔ دیکھو کیا جواب آتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ابھی ابھی خورشید اقبال کا ای میل ملا ہے اردو میں ہی۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ مصنفین کی اجازت حاصل کر کے ساری فائلیں ہم کو بھی دے دیں گے۔ ان کو میں نے جواب دے دیا ہے کہ ہماری فائلیں بھی وہ مہیا کر سکتے ہیں۔ میں جو فائلیں بنا رہا ہوں ڈاأن لوڈ کرنے والی، ان میں گنو ایف ڈی ایل، اردو ترجمہ بھی زِپ کر رہا ہوں۔
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔
اسی طرح وہ جو پہلے ایک بار لائبریری کا ذکر ہوا تھا ان کے ساتھ کریں گے۔
ان کے ارادے تو بڑے بڑے تھے۔2007 تک کئی کتابیں‌ مہیا کرنے کا اعلان تھا۔
 
Top