! ایک نئے اسٹائل کی عاجزانہ درخواست !

arifkarim

معطل
القلم فارم پر جمیل نوری نستعلیق لاجواب رزلٹ دے رہا ہے(1280*800):
b085.gif


اگر صرف تجرباتی طور پر ہی فی الوقت 1280*800 ریزولیشن پر جمیل نوری نستعلیق اسٹائل سیٹ کر دیا جائے ، تو کیسا رہے گا؟ چونکہ اس ریزولوشن کیلئے میری علوی نستعلیق والی درخواست بھی مسترد کر دی گئی تھی۔ اسلئے امید ہے ’’شاید‘‘ اس بار نبیل بھائی کو رحم آ ہی جائے :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
دراصل مجھے ریزولیوشن والی بات سمجھ ہی نہیں آتی۔ :confused:
اگر مقصد زیادہ بڑے ڈسپلے کا بہتر استعمال ہے تو اس کے لیے سب سے بہتر fluid لے آؤٹ رہتا ہے۔ محفل فورم کے تمام لے آؤٹ fluid ہی ہیں جو تمام دستیاب ڈسپلے سپیس کو استعمال کرتے ہیں۔ صرف ایک فکسڈ وڈتھ والا سٹائل کم ریزولیوشن والے ڈسپلیز کے لیے شامل کیا گیا ہے۔
تمہارا مسئلہ شاید ریزولیوشن کی بجائے پوائنٹ سائز ہے۔
 

arifkarim

معطل
تمہارا مسئلہ شاید ریزولیوشن کی بجائے پوائنٹ سائز ہے۔

بالکل، سارا مسئلہ ہی پوائنٹ سائز کا ہے۔ دراصل نئے لیپ ٹاپس پر وائڈ اسکرین ہونے کی وجہ سے 1280*800 اسکرین ریزولوشن ایک اسٹینڈرڈ بن گیا ہے، جسے ہم تبدیل نہیں کر سکتے۔۔ ۔ امریکہ سے فاروق سرور صاحب کیساتھ بھی یہی مسئلہ تھا۔ مطلب تمام نئے وائڈ اسکرین مانیٹرز اسکا شکار ہو رہے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو نئے اسٹائل کا نام ’’محفل وائڈ‘‘ رکھ سکتے ہیں۔ جسمیں کم از کم پوائنٹ سائز 18 ہونا چاہیے۔ شکریہ
 

arifkarim

معطل
اس وقت محفل فارم پر 11 اسٹائلز موجود ہیں اور بہت سے اسٹائلز ایسے فانٹس مر مبنی ہیں جو اب عموما بہت کم استعمال ہوتے ہیں۔ انکی جگہ بھی یہ اسٹائل بنایا جا سکتا ہے۔
 
Top