ایک غزل برائے اصلاح

شہنواز نور

محفلین
السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔ ایک تازہ غزل پیش کر رہا ہوں اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے سپاس گزار رہوں گا ۔۔۔۔۔۔
 

شہنواز نور

محفلین
غزل
گلے کیسے ملوں تم سے مجھے تو ڈر لگے ہے
تمہارے ہاتھ میں تو پھول بھی خنجر لگے ہے
اسی کی رہنمائی میں لٹے منزل بھی پائی
خود اپنا دل کبھی رہزن کبھی رہبر لگے ہے
چکائ ہے بہت ہم نے وفاداری کی قیمت
یہ الزام جفا بھی دیکھئے ہم پر لگے ہے
سمجھ میں آ گئی ہے جب سے رشتوں کی حقیقت
مجھے سینے میں اپنے دل نہیں پتھر لگے ہے
ہمارے نام سے مت جوڑ تو اپنا مقدّر
بتا تو ہی کہ ہم میں کون سا گوہر لگے ہے
کرو احسان ہم پہ جان لے لو تم ہماری
تمہاری دوستی سے دشمنی بہتر لگے ہے
عجب رشتہ ہمارا زندگی سے جڑ چکا ہے
لگے ہے بے وفا ہم کو کبھی دلبر لگے ہے
خدا کو بھول کے جب بھی جہاں میں کی گئی ہے
محبت در حقیقت صنعتِ آذر لگے ہے
تم آئے ہو جو محفل میں اجالا ہو گیا ہے
تمہارا جسم ہم کو نور کا پیکر لگے ہے
شہنواز نور
 

الف عین

لائبریرین
خوب غزل ہے۔ تکنیکی غلطی تو محض ‘پر‘ کی جگہ ’پہ‘ کا استعمال ہے۔
کرو احسان ہم پہ جان لے لو تم ہماری
یہاں مکمل ’پر‘ بھی آ سکتا ہے۔
 

شہنواز نور

محفلین
آپ کی پر خلوص محبت اور رہنمائی کیلئے دل سے ممنون و مشکور ہوں محترم الف عین سر شاد رہیں آباد رہیں اللّہ آپ کی عمر دراز کرے۔۔۔ آمین
 
Top