ایک غزل ایک سوال،'' وقت کو دھکیلنا ہے''



وقت کو دھکیلنا ہے
بن پڑے تو کھیلنا ہے

زیست کی مصیبتوں کو
حوصلے سے جھیلنا ہے

آدمی ہوں عام سا میں
کولھو میں پیلنا ہے

میں سُکڑتا جا رہا ہوں
سوچ کیسے بیلنا ہے

ساقیا قریب بیٹھ
تُجھ کو پھر اُنڈیلنا ہے

 

الف عین

لائبریرین
آج کل کیا کیا ردیفیں اور زمینیں نکال رہے ہو میاں!!
کولہو فعلن ہی درست ہے۔ یہاں تمہارا استعمال درست نہیں۔
اس کے علاوہ کوئی فنی غلطی تو نہیں، لیکن کوئی خاص خوبی بھی نہیں، سوائے کرتب بازی کے۔
 
Top