پانچویں سالگرہ ایک صفحہ کتنی دیر میں ۔ ۔ ۔

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اچھا جناب اردو محفل فورم کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر یہ دھاگہ اس زمرہ میں آغاز کیا جا رہا ہے ۔ اس دھاگے کا عنوان ہے "ایک صفحہ کتنی دیر میں ۔ ۔ ۔ ؟" اس عنوان کے لیے اٹھارہ سو نواسی میں شایع ہوئی کتاب "تدبیر" کو منتخب کیا ہے جو "کریکٹر" نامی کتاب کا اردو ترجمہ ہے ۔ اس کتاب کے اسکین متن کو پراسس کر کے ایف ٹی پی اکاؤنٹ پر اپلوڈ کیا جا چکا ہے ۔

اس دھاگے پر (زیادہ سے زیادہ) ہر تین گھنٹہ کے بعد ایک نیا اسکین صفحہ پوسٹ کیا جائے گا اور اس اسکین صفحہ کو یونیکوڈ میں تحریر کر کے واپس اسی دھاگے پر پوسٹ کر دینا ہے ۔

اس دھاگے میں شرکت کے لیے کوئی شرط مخصوص نہیں ہے ۔ صرف یہ کرنا ہے کہ جو بھی رکن شریک ہونا چاہیں وہ جب فورم پر آئیں ، اس وقت جو نیا اسکین صفحہ اس دھاگے پر نظر آ رہا ہو اسے یونیکوڈ میں تحریر کر کے اسی دھاگے میں ارسال کر دیں ۔ جب وہ صفحہ لکھا جا چکا ہو گا تو اس کے بعد اگلا اسکین صفحہ (وقت بچ جانے کی صورت میں تین گھنٹے مکمل ہونے کا انتظار کیے بغیر) یہاں پوسٹ کر دیا جائے گا اور اسی طرح یہ سلسلہ آگے بڑھے گا ۔

ہر رکن جو اس دھاگے میں شریک ہوں ، آپ جو بھی صفحہ تحریر کرین اسے تحریر کر کے اس دھاگے میں پوسٹ کرنے میں جتنا وقت لگے وہ یہاں نشاندہی بھی کرتے جائیں ۔

اس دھاگہ میں جو رکن کم وقت میں زیادہ صفحات تحریر کریں گے / گی وہ "اردو محفل سالگرہ ایوارڈ برائے لائبریری" کے مستحق قرار پائیں گے ۔

میں پہلا صفحہ بطور آغاز یہاں پوسٹ کر رہی ہوں ۔ تاہم میرا نام شامل ایوارڈ نہیں ہو گا ۔ اردو محفل فورم کے دیگر ذمہ داران (منتظمین اعلی ، موڈریٹرز) اس دھاگے میں شریک ہوسکتے ہیں ایسی صورت میں ان کا نام شامل ایوارڈ کیا جا سکتا ہے ۔

تو اس سلسلے کا آغاز کرتے ہیں ۔ میں یہاں پہلا صفحہ اپلوڈ کر رہی ہوں اور اسے تحریر بھی کر دیا ہے ۔ مجھے اس صفحہ کو اسکین شکل سے یونیکوڈ میں تحریر کرنے میں تقریبا چوبیس منٹ لگے ہیں ۔

اس دھاگے میں پوسٹ کیے گئے ہر اسکین صفحہ کو تحریری شکل میں پوسٹ کرنے کے لیے آپ کے پاس زیادہ سے زیادہ تین گھنٹے کا وقت ہے ۔

نیا اسکین صفحہ جو رکن تحریر کر کے یہاں پوسٹ کرنا چاہیں وہ اپنا نام پہلے سے یہاں لکھ سکتے ہیں تاکہ ایک ہی صفحہ پر ایک سے زائد اراکین کام نہ کریں ۔

جو اسکین صفحہ پوسٹ ہونے کے بعد جتنے وقت میں واپس تحریری شکل میں پوسٹ ہو گا اس وقت کو ایوارڈ کا فیصلہ کرنے مدنظر رکھا جائے گا ۔

آپ تمام اراکین محفل جو اس سلسلے میں شرکت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں ، آپ اس دھاگے پر نظر رکھیں ۔

اگر آپ اس دھاگے کے حوالے سے کوئی مفید تجویز دینا چاہیں تو خوش آمدید ۔

(اسکین متن ماخذ : انٹرنیٹ آرکائیو)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
Tadbeer_page_0003.jpg
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

دیباچہ


ڈاکٹر اسمائلس ایک مشہور و معروف مصنف انگلستان میں گذرا ہے ۔ اُس کی پُر اثر تصنیفات زیادہ تر اخلاقی مضامین پر حاوی ہیں ۔ "کیریکٹر" اوسی عالی دماغ مصنف کی ایک کتاب ہے جسکے معنی چال و چلن کے ہیں ۔ اس کتاب کو بھی مارل فلاسفی سمجھنا چاہیے ۔ انگلستان کے باشندے عموما اس مشہور فلاسفر کی کتابونکو شوق سے دیکھتے ہیں مینے اس عمدہ کتاب کو صرف سرسری نگاہ سے نہیں بلکہ غور و تعمق کے ساتہہ مطالعہ کیا ہے ۔ مجھے اس کتاب سے جو جو فائدے حاصل ہوئے اسکی تشریح میں ایک طوالت ہے ۔ یہ کتاب اگر توجہ کی نگاہوں سے دیکھی اور پڑہی جائے تو چال چلن عمدہ اور دہریت ناپید ہو جائے ۔ مذہب کے جلایل و حقایق کا کامل طور پر یقین بہم پہونچے ، معاشرت باہمی کی حقیقت معملوم ہوئے ۔ اس فلسفے نے عمدہ اور معقول طور سے ثابت کیا ہے کہ انسان کبہی اعتبار کے لایق نہین ہوسکتا جبتک کہ وہ ایماندار نہ ہو ۔ میرے دلمین یہ خیال پیدا ہوا (جو شاید اسی کتاب کے مضامین کا اثر ہو) کہ اس کتاب کے بیش بہا نصائح سے تنہا فائدہ اوٹہانا نامناسب ہی نہین بلکہ خود غرضی ہے لہذا مجہے یہ شوق ہوا کہ اس نادر و بے مثال کتاب کا ترجمہ اردو زبانمین کر کے ملک کے سامنے پیش کروں اور اپنے ہموطنون کو جو انگریزی زبان نہین جانتے ہین جہانتک ممکن ہے فائدہ پہونچاؤں ۔ لیکن میرے جذبات میرے شوق و تمنا کو میرے جوش اور ولولون کو میری ذاتی لا علمی اور محدود قابلیت مانع و متصادم ہوتی رہین مگر بالاخر میرے پُر جوش ارادوں نے سبکو پس پا کر کے نئی امید کے ساتہہ مجہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پہلا صفحہ بطور مثال تحریر کیا جا چکا ہے ۔ اب یہ دوسرا صفحہ ہے اسے جو بھی رکن تحریر کرنا چاہیں تحریر کر سکتے ہیں ۔


Tadbeer_page_0004.jpg
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
درج بالا اسکین صفحہ کو تحریر کر کے اسی دھاگہ میں ارسال کرنے کے لیے آپ کے پاس تین گھنٹے ہیں ۔ وقت (تین گھنٹوں) کا شمار اسکین صفحہ کے ارسال کے وقت سے شمار ہو گا ۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
بہن شگفتہ، بات یہ ہے کہ یہ مقابلہ توٹھیک ہےلیکن ورق کی سیکینگ ٹھیک نہیں ہےیہ ٹھیک طریقےسےپڑھانہیں جارہاہے۔

والسلام
جاویداقبال
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم جاوید اقبال بھائی ، دراصل جو اسکیننگ ہم خود کرتے ہیں اس کی بہتر کوالٹی کا خیال رکھتے ہیں تاہم جو کتب یا متون ہمیں انٹرنیٹ سے یا کسی دوسرے ماخذ سے اسکین کیے ہوئے ملتے ہیں وہ اسی شکل میں پراسس کرنا پڑتے ہیں ۔ آپ کو جہاں تک سمجھ آئے اسے تحریر کر سکتے ہیں ۔ کوالٹی کی کمی کو پروف ریڈنگ میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس کتاب کے ترجمہ کرنے پر ہمہ تن آمادہ کر دیا یہاں تک کہ اپنی محنت کے آخری نتیجہ کو اس وقت کامیابی کی حد تک دیکھتا ہوں یعنی الحمد للہ کل کتاب کا ترجمہ ختم ہو گیا ۔

میں نے حتی الامکان مصنف کے خیالات و مضامین کو سلیس اور فصیح انداز میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے اور جہاں تک ہو سکا ہے ایجاز و اختصار کے ساتھ لفظی ترجمہ قلمبند کیا ہے لیکن پھر بھی کسی شخص کو اس امر کے کہنے کا حق نہیں ہے کہ اوسنے کوئی غلطی نہ کی ہو یا نکتہ چینیوں کے پہلو ہمہ تن مسدود ہو گئے ہوں لہذا میں اپنے معزز ناظرین سے گزارش کرتا ہوں کہ جہاں کہین غلطی دیکھیں معاف کریں اور براہ مہربانی مجہے مطلع کریں ۔

مجہے اپنے ملک والوں سے کامل امید ہے کہ میری اس عرق ریزی اور جانفشانی کی داد دینگے اور اس کتاب کی عمدہ نصیحتوں کو پڑھ کر عمل کریں گے ۔ تدبیر ، منزل اور ریاست مدن کے مدارج کی تکمیل عملی طور پر دکھلاوینگے ۔

کمال قدر دانی اور غایت مہربانی سے اس بے وقعت اور ناچیز کتاب کو مسٹر جے ۔ آر ۔ سی ۔ کالون پرائیوٹ سیکرٹیری ہز آنر سر آکلنڈ کالون ۔ سی ۔ آئی ۔ ای ۔ کے ۔ سی ۔ ایم ۔ جی لفٹننٹ گورنر بہادر ممالک مغربی و شمالی ۔ ۔ ۔ نے اپنے اپنے نام نامی سے منسوب و مزین کرنا پسند فرمایا ہے لہذا بطور دلی تعظیم سچی احسان مندی اور ایک خادمانہ یاد گار کے اون کے نام کے ساتھ معنون و منسوب کرتا ہوں ۔

ناظرین اب دوسرے صفحہ پر نظر ڈالیں اور ڈاکٹر اسمائلس کے عمدہ خیالات کے بیش بہا نتائج سے بہرہ ور ہوں ۔

سید مرتضٰی راج گباٹ بنارس ، یکم مارچ ۱۸۸۹
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
بہن شگفتہ، بات یہ ہے کہ یہ مقابلہ توٹھیک ہےلیکن ورق کی سیکینگ ٹھیک نہیں ہےیہ ٹھیک طریقےسےپڑھانہیں جارہاہے۔

والسلام
جاویداقبال

جاوید بھائی ، میں نے اس صفحہ کو ونڈوز پکچر اینڈ فیکس ویور میں پڑھنے کی کوشش کی ہے زوم کر کے اور کامیابی ہوئی ہے ۔ آپ بھی اپنے پاس چیک کیجیے گا اگر یہ مسئلہ حل ہوسکے ۔ بصورت دیگر عنوان تبدیل کر دینا بہتر رہے گا ۔ فی الحال میں نے یہ صفحہ تحریر کر دیا ہے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھا جناب ایک صفحہ مزید اسی عنوان سے پیش ہے ۔ اگر کوئی رکن محفل اس بارے میں فیڈ بیک دے سکیں کہ اس اسکین متن کو پڑھنے میں کامیابی ہو رہی ہے یا نہیں ؟

شکریہ



Tadbeer_page_0005.jpg
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
بہن شگفتہ،یہ کوشش کی ہےپانچ منٹ میں یہ ورق ٹائپ کیاگیاہے۔
چال چلن کااثر
"کسی ملک کاعروج اس پرنہیں منحصرکہ اسکےمحاصل زیادہ ہوں حدودمستحکم ہوں یاعمارات خوشنماہوں بلکہ اسکی ترقی اس پرمشتمل ہےکہ باشندےشائستہ ومہذب اورتعلیم یافتہ ہوں۔"
دنیامیں میں چال چلن ایک بہت بڑی تحریکی قوت خیال کی جاتی ہےکیونکہ یہ انسان کواعلےدرجہ کی حالت پرپہونچاکرعمدگی کانمونہ بنادیتی ہے۔فطرتی طورپرجن لوگوں میں عمدہ اصول کی پابندیاں ہیں وہ محنتی ایمانداراورمتدین ہیں وہ بنی نوع کےخوداختیاری عجزونیاز پرہرحالت میں قادربین۔قدرت کامنشاء ہےکہ ایسےآدمیوں پراعتبارواعتمادکرناچاہیےاورانکی تقلیدکرنی لازم ہے۔دنیامیں نیکیوں انہیں کی ذات سےقائم ہیں اورجب تک انکاوجوددنیارہنےکےلائق نہیں ہوسکتی۔اگرچہ ادراک باعث تحسین ہےلیکن چال چلن غیرت کاسبب ہے۔اول الذکردماغی قوت اورآخرالذکرطبیعی قوت کانتیجہ ہے۔غورکرنےسےظاہرہوتاہےکہ وہ طبیعی قوت ہے۔زندگی بسرکرنی پڑتی ہے۔کسی سوسایٹی میں ذہین آدمی کی قدربلحاظ
والسلام
جاویداقبال
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جزاک اللہ جاوید اقبال بھائی ، آپ کی کوشش کامیاب رہی ۔ ابھی اسی عنوان کو جاری رکھتے ہیں ۔ جو اسکین صفحات زیادہ مشکل ثابت ہوئے پڑھنے میں ، ایسے صفحات کو میں خود بھی کوشش کروں گی لکھنے کی ۔ اگر ناگزیر ہوا تو عنوان تبدیل کر دیں گے ۔

میں اگلے صفحہ کا ربط یہاں ارسال کر رہی ہوں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
الفاظ ایک دوسرے پرچڑھے نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے جملہ سمجھنا مشکل ہوررہا ہے۔

فیڈ بیک کے لیے شکریہ خواجہ طلحہ بھائی ۔

دراصل یہ قدیم طرز تحریر (مراد املاء) ہے اس وجہ سے الفاظ اس طرح نظر آ رہے ہیں بیشتر مرکب شکل میں ۔ موجودہ وقت میں ہم اردو میں اس حد تک مرکبات کو استعمال نہیں کرتے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ 2

جودت کے ہوتی ہے اور چال چلن والے کی عزت بوجہہ ایمان کے لیکن فرق یہ ہے کہ مذکور الصدر کی صرف تعریف ہو سکتی ہے اور آخر الذکر کی تقلید۔

اعلٰے درجہ کے لوگ عام نوع انسان سے مستثنٰی ہیں اور علوی مرتبت تقابل سے حاصل ہو سکتا ہے۔ لیکن انسان کی زندگی کا سلسلہ ایسی محدود ہر حالت میں رکھا گیا ہے کہ بہت کم لوگوں کے اعلٰے درجہ تک پہونچنے کا موقع ملتا ہے تاہم ہر شخص عزت اور ایمانداری سے اپنی زندگی عمدہ طور پر بسر کر سکتا ہے۔ چہوٹے چہوٹے امورمیں یہی انسان راستبازی، ایمانداری، انصاف اور وفاداری کا برتاؤ کر سکتا ہے اور جس طبقہ میں کہ قدرت نے اوسکو قائم کیا ہے اوسکے مطابق اپنے فرائض انجام کر سکتا ہے۔

انسان کی زندگی خدمات عامہ کے احاطہ مین محدود ہے اور زیادہ تر وہی خوبیان موثر ہین جو روزمرہ کے کامونمین ضروری ہین۔

ڈاکٹر ایاٹ نے جب اپنے مردہ دوست سیکوایل کے حالات قلمبند کئے تو اوسکی قوت منتظمہ اور شاعری کی تعریف نہیں لکہی بلکہ اون خوبیون کا ذکر کیا جنکا تعلق زندگی مین کسی انسان کے ساتہہ ہو سکتا ہے ڈاکٹر موصوف لکہتا ہے کہ سیکوایل اپنی بی بی سے محبت کرتا، لڑکون پر مہربانی کرتا، دوستون سے مستحکم رشتہ رکہتا۔ دشمنون سے اعتدال کا برتاؤ کرتا۔ اپنے قول مین سچائی کا خیال رکہتا۔ فی الحقیقت کسی آدمی کے چال چلن کا اندازہ بلحاظ عام شہرت یعنے مصنف شاعر یا مدبر ہونے کے نہین ہو سکتا بلکہ روزانہ کا کاروبار کے تعلق سے جسکا برتاؤ وہ عام طور پر دوسرون سے کرے اچہی طرح معلوم ہو سکتا ہے۔ پس جب فرض منصبی انسانی زندگی کے کاروبار سے متعلق ہے تو یہ اعلٰے درجہ کے چال چلن والے آدمیونکے واسطے کفالت کی قوت ہےگو اونکے پاس روپیہ جائداد نہو لیکن اونکا دل قوی ہے اور مزاج امیرانہ ہے۔ وہ ہر طرحپر ایماندار۔ راستباز۔ اور اپنے فرایض کے پورا کرنے والے ہین۔ پس جو آدمی اپنا فرض پورا کرنیکی کوشش کرتا ہے تو گویا وہ کام انجام دینا چاہتا ہے جسکے واسطے قدرت نے
 

شمشاد

لائبریرین
شگفتہ بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔

یہ بتائیں اگر ایک ہی وقت میں دو یا تین اراکین نے ایک ہی صفحہ لے کر ٹائپ کرنا شروع کر دیا تو کیا ہو گا؟ ایسے تو کئی ایک محنت ضائع چلی جائے گی۔

میں نے یہ اوپر والا صفحہ سات منٹ میں ٹائپ کیا ہے کہ ساتھ ساتھ اس قدیم اردو کے مزے لے رہا تھا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اگلا صفحہ :

اس اسکین صفحہ میں چند جگہوں پر متن غیر واضح ہے ۔ جو رکن اس صفحہ کو تحریر کریں وہ ایسی جگہ خالی لائن کی شکل میں چھوڑ دیں ۔


Tadbeer_page_0007.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
صفحہ ۳

اوسکو پیدا کیا ہے اور اس تحریک سے وہ اپنی طبیعت مین اصول جوہر انسانی قایم کرتا ہے اکثر ایسے لوگ ہیں جنکی نسبت کہا جا سکتا ہے کہ اونکے پاس دنیا کی کوئی چیز نہین ہے لیکن وہ نیک چلن ہین اور اپنے اصول پر اس مضبوطی سے قایم ہین جیسے کوئی تاجدار بادشاہ عقلی تربیت کو چال چلن کی عمدگی سے کوئی ضروری تعلق نہین ہو سکتا۔ دماغی قابلیت کے ساتھ بعض اوقات دنیا کے بدترین خصایل نفرت اور کراہت کے لائق شامل ہوتے ہین۔ مثلاً کوئی شخص ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حکمت وغیرہ مین فاضل ہے لیکن ایمانداری۔ نیکی راستبازی اور انجام فرائض مین ایک بیچارے جاہل کسان سے یہی کم ہے۔ پر تہس نے ایک مرتبہ اپنے دوست کو لکہا کہ کوئی شخص کیسا ہی عالم متجر ہو لیکن ممکن ہے کہ اوسمین بلند خیالی۔ باریک بینی۔ طرزَ عمل۔ طریقِ معاشرت۔ راستبازی۔ ایمانداری اور نیک نہادی کی بہت کچہہ کمی ہو۔ سروالٹر اسکاٹ لکہتے ہین کہ مینے بہت سی کتابین دیکہی ہین اور بڑے بڑے تعلیم یافتہ لوگون سے گفتگو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نے بعض اوقات غیر تعلیم یافتہ مرد و عورت کی زبان سے اونکی وقت اور صعوبتین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیری سے ثابت قدم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے اچھے خیال اور عمدہ اصول سنے ہین جنہین مین نے بجز انجیل کے کہین نہین دیکہا اور نہ کسی بڑے تعلیم یافتہ کے زبان سے کہی سنا۔ دولت کو عمدہ چال چلن سے بہت کم تعلق ہے۔ لیکن بحالت تخائف خرابی اور ذلت کی بنیاد ہے۔ دولت کو خرابی سے عیش و عشرت کو بدکاری سے ایسا ہی قریبی تعلق ہے جیسا ناخن کو گوشت سے بصارت کو آنکہہ سے جن لوگونکو اپنی طبیعت پر قابو نہین ہے اور بدمزاج ہین اونکے ہاتہونمین دولت کا ہونا مثل ایک جال کے ہے جس سے اونکو اور دوسرونکو بہت کچھ نقصان پہنچ سکتا ہے۔برعکس اسکے عُسرت کے متقابل حالت بطرز ممتحن چال چلن کے موافق ہے۔ اگر کوئی شخص صرف محنتی کفایت شعار اور دیانت دار ہو تو اعلٰے درجہ کے انسانون مین اوسکا شمار ہو سکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کے باپ نے مرتے وقت جو اوسکو نصیحت کی تہی وہ قول ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔
 
Top