فیض ایک شہرِ آشوب کا آغاز ۔ فیض احمد فیض

طارق شاہ

محفلین
میری رائے میں آپ کو اردو اور املا کے سیکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ اپنا پتا مجھے ذپ کر دیں میں آپ کو رشید حسن خان صاحب کی کتاب بھجوا دوں گا۔
آپ ادبی گفتگو میں offended ہو جاتے ہیں
جب کہ میری نشاندہی کسی طرح بھی کسی کی تضحیک یا کم علمی کے بجائے مضمون یا اشعار کی درستگی ہی کی نسبت سے ہوتا ہے
 
فرخ منظور

لائبریرین

قبلہ، میں برا نہیں مان رہا ۔ لیکن آپ اپنی بات پر بے جا مصر ہیں۔ اور بغیر کسی حوالے کے جبکہ میں آپ کو حوالہ بھی دے رہا ہوں۔
 
طارق شاہ

محفلین
قبلہ، میں برا نہیں مان رہا ۔ لیکن آپ اپنی بات پر بے جا مصر ہیں۔ اور بغیر کسی حوالے کے جبکہ میں آپ کو حوالہ بھی دے رہا ہوں۔
میں کہاں مصر رہا صاحب!
آپ ہی لکھے کو سمجھ نہ پائے اور وضاحت چاہی ، دوسری بار یا تیسری بار بھی آپ کے استفسار پر لکھا
حوالہ نہ بھی دیتے تو میں کیا کر لیتا ، جو جس کے پاس جیسا ہے یا جیسا پڑھا ہے اسے ہی وہ سچ جانتا ہے

آپ بُرا نہیں مانے ، چلیں اچھی بات ہے ، اس سے قبل کتنی کتابیں مجھے ارسال کرچکے ہیں
خوش رہیے، تحمّل نرم مزاجی اس سخن خوب کے لئے بھی اتنا ہی ضروری ہے جی قدر خود اپنی ذات کے لئے
بہت خوش رہیں
 
طارق شاہ

محفلین
میں آپ سے اختلاف کرتا ہوں۔ رہیے اور چلیے درست ہے نہ کہ رہئے اور چلئے۔ کوئی حوالہ دیں تو بات بنیں۔
کاش یہ بات آپ فیض صاحب کو شعر لکھنے سے قبل لکھ دیتے۔
تاکہ وہ اِسے رہئے اور چلئے لکھ کر با وزن نہ باندھتے
 
فرخ منظور

لائبریرین
میں کہاں مصر رہا صاحب!
آپ ہی لکھے کو سمجھ نہ پائے اور وضاحت چاہی ، دوسری بار یا تیسری بار بھی آپ کے استفسار پر لکھا
حوالہ نہ بھی دیتے تو میں کیا کر لیتا ، جو جس کے پاس جیسا ہے یا جیسا پڑھا ہے اسے ہی وہ سچ جانتا ہے

آپ بُرا نہیں مانے ، چلیں اچھی بات ہے ، اس سے قبل کتنی کتابیں مجھے ارسال کرچکے ہیں
خوش رہیے، تحمّل نرم مزاجی اس سخن خوب کے لئے بھی اتنا ہی ضروری ہے جی قدر خود اپنی ذات کے لئے
بہت خوش رہیں

برا میں نے نہیں مانا لیکن آپ مان گئے۔ میں واقعی آپ کی بات نہیں سمجھا تھا پھر آپ نے کہا کہ نسخہ ہائے وفا میں دیکھیے۔ سو قبلہ میں نے آپ کو صفحہ نمبر کا حوالہ بھی دیا لیکن بجائے آپ نسخہ ہائے وفا دیکھنے کے مجھ پر الزام دھر رہے ہیں۔ سو نا انصافی کس کی طرف سے ہے؟
 
سو رشید خان صاحب کی کتاب کی، کسے اردو سمجھنے کے لئے ضرورت ٹھہری

الزام؟ نا انصافی ؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
سو رشید خان صاحب کی کتاب کی، کسے اردو سمجھنے کے لئے ضرورت ٹھہری
الزام؟

میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں ۔ لیکن آپ ایک نظر نسخہ تو دیکھیے۔ ویسے تو فیض پر یہ الزام بھی ہے کہ صوفی تبسم سے اصلاح لیتے تھے اور جب صوفی صاحب کا انتقال ہو گیا تو ان کا بیشتر کلام بے وزن ہو گیا۔ :)
 
فیض صاحب کی کسی اور سے اصلاح لینے یا نہ لینے کی ، ہماری اس گفتگو سے کیا تعلق؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
آپ شاید جواب پڑھے بغیر ہی جواب دے دیتے ہیں
مصور اڈیشن کا اوپر لکھ چکا ہوں فرخ صاحب

افسوس کہ میرے نیٹ میں ابھی کچھ خرابی ہے اور وہ تصویر اپلوڈ نہیں ہو رہی۔ ورنہ مع تصویر کے مصور ایڈیشن کا آپ کو ابھی حوالہ فراہم کر دیتا۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
آپ شاید جواب پڑھے بغیر ہی جواب دے دیتے ہیں
مصور اڈیشن کا اوپر لکھ چکا ہوں فرخ صاحب

فوٹو بکٹ پر کسی وجہ سے یہ تصویر اپلوڈ نہیں ہورہی ۔ لیکن آپ کی بے جا ضد کی وجہ سے میں یہ تصویر فیس بک پر اپ لوڈ کر رہا ہوں ۔ اس ربط سے یہ تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس ربط میں یہ نظم آپ کو مصور ایڈیشن میں ایسے ہی ملے گی۔
https://www.facebook.com/photo.php?...0559626802350.406266.619657349&type=3&theater
 
فرخ منظور

لائبریرین
کاش یہ بات آپ فیض صاحب کو شعر لکھنے سے قبل لکھ دیتے۔
تاکہ وہ اِسے رہئے اور چلئے لکھ کر با وزن نہ باندھتے[/USER]
محمد وارث صاحب اور الف عین صاحبان سے گذارش ہے کہ،براہِ مہربانی یہ بتائیے کہ اس نظم میں "رہیے اور چلیے" کی بجائے اگر "رہئے اور چلئے" ہو گا تو وزن کی صحت پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟
محمد وارث
 
طارق شاہ

محفلین
فوٹو بکٹ پر کسی وجہ سے یہ تصویر اپلوڈ نہیں ہورہی ۔ لیکن آپ کی بے جا ضد کی وجہ سے میں یہ تصویر فیس بک پر اپ لوڈ کر رہا ہوں ۔ اس ربط سے یہ تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس ربط میں یہ نظم آپ کو مصور ایڈیشن میں ایسے ہی ملے گی۔
https://www.facebook.com/photo.php?...0559626802350.406266.619657349&type=3&theater
http://s1356.beta.photobucket.com/u...uliyatfaizNHW_zps8ca1cbd6.jpg.html?sort=3&o=1
 
الف عین

لائبریرین
یہ خواہ مخواہ کی بحث کی ضرورت کیا ہے،۔ دونوں طریقے سے لکھا جاتا ہے، اور کسی بھی طرح لکھنے سے تقطیع میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہ دوسری بات ہے کہ رشید حسن خاں کی طرح میں بھی ذاتہ طور پر’لئے‘ ’رہئے‘، ‘چلئے‘ کو ترجیح دیتا ہوں۔لیکن خاں صاھب کو ماننے والے ہی کتنے ہیں؟ خود محفل میں جو ٹائپ کیا جاتا ہے، اس میں ’اسلئے، یا اسلیے‘ ’کیلئے یا کیلیے‘ ملا کر لکھا جاتا ہے۔ اس کی اجازت بھی نہیں دی ہے شاید خاں صاحب نے!!
 
Top