ایک شعر کی صحت بابت مدد درکار ہے

مغزل

محفلین
ایک مصرع / شعر کی بابت آپ سبھی صاحبانِ فہم و فراست اور ادب دوستوں سے مدد درکار ہے ۔

ایک مصرع جو کئی اشکال میں سننے پڑھنے کوملتا ہے اس کی صحت ، مکمل شعر ( کلام ہوجائے تو کیا کہنے )
اور شاعر کا نام ( مزید معلومات اضافی نیکی ہوگی ) درکار ہے ۔ امید ہے آپ سبھی صاحبان کرم فرمائیے گا،

مصرع کچھ یوں سننے / پڑھنے کو ملتا ہے :

1- ’’ پھر آگیا ہوں گردشِ دوراں‌کو ٹال کے / کر ‘‘
2- ’’ پھر آگئے ہیں گردشِ دوراں کو ٹال کے /کر ‘‘
3- ’’ لو آگیا ہوں‌گردشِ دوراں‌کو ٹال کے / کر‘‘

اصل مصرع :: ؟؟؟
مکمل شعر ::: ؟؟؟
شاعر :: ؟؟؟

پیشگی ممنون ومتشکر
م۔م۔مغل​
 
Top