ایک سیلاب مملکت خداداد زیر سرپرستی زرداری میں آیا تھا اور ایک ہوگوشاویر کے ملک میں

ہندو

محفلین
وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کہا ہے کہ وہ حکومت چلانے کے لیے ایک عارضی ٹینٹ میں منتقل ہو رہے ہیں تاکہ حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندان ان کے دفتر میں پناہ لے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اُن کے پاس لیبیا کے رہمنا معمر قدافی کا دیا ہوا بدوؤں والا ٹینٹ ہے جو وہ اپنے استعمال کے لیے صدارتی محل میں لگائیں گے۔

صدر ہوگو شاویز نے کراکس میں واقع صدارتی محل میرافلوز کے قریب سیلاب متاثرین کے ایک ریلیف کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ قدافی کے دیے ہوئے تحفے کو صدارتی محل میرافلوز کے باغ میں لگا دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا ’میں ٹینٹ منتقل ہو رہا ہوں اور متاثرین کے کچھ بستر میرے دفتر میں لگا دیے جائیں۔‘

قدافی کے دیے ہوئے تحفے کو صدارتی محل میرافلوز کے باغ میں لگا دیا جائے۔میں ٹینٹ منتقل ہو رہا ہوں اور متاثرین کے کچھ بستر میرے دفتر میں لگا دیے جائیں۔

وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز

واضع رہے کہ شاویز کرنل قدافی کے مداح ہیں جو لیبیا میں بدوؤں والے ٹینٹ میں رہتے ہیں۔

قدافی گزشتہ برس وینزویلا کے دورے پر آئے تو صدر شاویز کے لیے بھی ٹینٹ لائے تھے۔

وینزویلا کے رہنما ملک میں آنے والے سیلاب کے بعد ذاتی طور پر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے جمعہ کے روز کراکس کا دورہ کیا اور وہاں تباہ ہونے والے مکانات کی از سرِ نو تعیمر کا وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں آنے والے حالیہ سیلاب کے بعد پچیس خاندان اپنے گھر کھونے کے بعد پہلے ہی صدارتی محل میں رہائش پذیر ہیں۔

وینزویلا میں آنے والے حالیہ سیلاب نے ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔

وینزویلا میں گزشتہ ایک دہائی میں ہونے والی بدترین بارشوں نے ملک میں تباہی مچا دی ہے اور اس کے نتیجے میں تیس سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وینزویلا میں گزشتہ ایک دہائی میں ہونے والی بدترین بارشوں نے ملک میں تباہی مچا دی ہے اور اس کے نتیجے میں تیس سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
 
Top