ایک سوال ویب ڈیزائیننگ بارے

AHsadiqi

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
برادران ایک سوال ہے ؟
میں ایک سائٹ یونیکوڈ ڈیزائن کررہا ہوں
دیکھا گیا ہے کہ ایک فونٹ سائٹ پر رکھ دیا جاتا ہے کہ اگر الفاظ صحیح نظر نہیں آرہے تو اسے ڈاون لوڈ کریں لیکن بعض لوگ انسٹال کرنا ہی نہیں جانتے کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ جیسے ہے کوئی وزیٹر سائٹ کا وزیٹ کرے خودبخود مطلوبہ فونٹ اس کی ونڈوز میں انسٹال ہو جائے اور اسے الفاظ صاف اور صحیح نظر آئیں ۔
اگر کوئی برادر اس سلسلہ میں میری مدد کریں تو
شکریہ
والسلام
 

دوست

محفلین
ایسے فونٹ کو ایمبیڈڈ فونٹ بولتے ہیں۔ لیکن یہ کیسے بنتی ہے اپنے علم سے باہر ہے زکریا یا نبیل شاید کچھ بتا سکیں۔
ویسے آپ اردو نسخ ایشیا ٹائپ استعمال کرلیں ویب سائٹ میں تو اس کا زیادہ چانس یہی ہے کہ صارف کے پی سی میں موجود ہوگا۔
وسلام
 

AHsadiqi

محفلین
بہت شکریہ شاکر بھائی آپ کا
لیکن میں اس کو نستعلیق میں رکھنا چاہتا تھا
وہ اچھا لگتا ہے
 

راج

محفلین
بہت خوب اچھا ارادہ ہے-
میں بھی کوشش کر چکا ہوں- فونٹ ایمبیڈ بھی کیا سرور پر اپلوڈ بھی کیا مگر پھر بھی کام نہیں بنا- جبکہ کئی ویب سائٹ اس طرح کررہی ہیں- یعنی فونٹ ایمبیڈ کر کے ویب سائٹ چلا رہی ہیں-
فونٹ ایمبیڈ کرنے کے لیے WEFT سافٹوئیر استعمال ہوتا ہے- مائکروسافٹ کی سائٹ پر مل جائے گا آپ کو- اور ساتھ ہی ٹیوٹوریل بھی مل جائے گا-
ہو سکتا ہے آپ اس میں کامیاب ہو جائیں-
اگر ہوگئے تو مجھے بھی بتائیے گا-
 

راج

محفلین
جی نہیں مشکل تو بالکل نہیں ہے-
بہت آسان ہے- آپ کو صرف اپنے استعمال ہونے والے فونٹ ویفٹ کو بتانے ہیں- اسکے بعد وہ خود بغود فونٹ کو ایمبیڈ کرکے آپ کے ایچ ٹی ایم ایل فائل کو بھی ایڈیٹ کر دیگا-
پھر آپ فائل کو اپلوڈ کر سکتے ہیں-
میں تو آفس میں ہوں- کام میں مصروف ہوں- اگر وقت ملا تو میں اسکا اردو ترجمہ کرکے آپ سب کی خدمت میں پیش کروں گا- اور اگر نہ کر سکا تو معافی پہلے ہے مانگ لینے میں خیریت ہے-
 

AHsadiqi

محفلین
سلام عليکم
کوئي اور آسان راستہ نھيں کيا
فونٹ ايمبيڈ کے علاوہ
کوشش کررھا ھوں خدا کرے کامياب ھو جاوں
 

راج

محفلین
میں نے تو بہت تلاش کیا تھا کوئی اور راستہ نظر نہیں آیا- اگر آپ کو مل جائے تو اس ناچیز کو بھی اس راستے پر ہمسفر بنا لینا-
 
وقت ضائع نہ کرو

بھائیو پہلی بات تو یہ کہ ویفٹ وغیرہ جیسی ٹیکنالوجی میں وقت ضائع نہ کرو ۔ ۔ ۔ یہ فائر فاکس اور دوسرے براؤزرز میں نہیں چلتیں جس کی وجہ سے آپ ویب پر یوزرز ضائع کر بیٹھو گے ۔ ۔ ۔

دسری بات یہ کہ AHsadiqi کا کہنا ہے فونٹ خود بخود سسٹم پر انسٹال ہوجائے ۔ ۔ ۔ یہ حرکت کسی بھی نئے براؤزر میں ناممکن ہونی چاہیے ورنہ تو آپ نے ہیکروں کے لیے رستہ کھول دیا کہ آؤ جو چاہے میرے سسٹم پر انسٹال کر دو ۔ ۔ ۔

انٹرنیٹ استعما ل کرنے والے ہر صارف کو ایک حد تک ٹیکنالوجی کی سمجھ لازمی ہے۔ ۔۔ ۔ مثلاً اگر ایک یوزر کو زپ فائل کا نہیں پتہ تو کیا آپ ایسا طریقہ ڈھونڈو گے کہ فائل ڈاؤن لوڈ ہو، پھر خود ان زپ ہو اور یوزر کے پی سی پر مطلوبہ مقام پر پہنچ جائے ۔ ۔ ۔

اردو کے فونٹ انسٹال کرنے کا اس وقت بہتر طریقہ یہی ہے کہ ایک ایسا انسٹالر بنا کر سائٹ پر رکھا جائے جو بس NEXT، NEXT کے ذریعے صارف کے سسٹم پر انسٹال ہوجائے، اگر صارف کو یہ بھی نہیں آتا تو پہلے اسے کمپیوٹروں میں ابتدائی تعلیم کی ضرورت ہے۔
 

راج

محفلین
آپ کی باتوں سے میں متفق ہوں شارق صاحب-
مگر یہاں سوال یہ نہیں ہے کہ صارف کو کیا آتا ہے اور کیا نہیں آتا بلکہ ہمیں تو اس کی آسانی کے بارے میں سوچنا ہے- اب اگر آپ اس سے کہیں کہ ڈانلوڈ پر کلک کرو پھر ڈاؤنلوڈ کے بعد فائل انزپ کرو- پھر سیٹ اپ کو ڈبل کلک کرو- فونٹ انسٹال ہونے کے بعد براوزر پھر سے کھولو ----- تو اتنی پریشانی کوئی نہیں مول لینا چاہتا- رہا سوال خود بخود فونٹ ڈاونلوڈ ہونے کا تو کیوں نہیں ایسا ہو سکتا ہے- جیسے اور بھی پلگ انس کام کرتے ہیں انہیں صرف صارف کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے- اس کی بعد وہ خود بخود اپنا کام کرتے ہیں- تو فونٹ انسٹال کے لیے بھی ایسا کچھ ہونا چاہئے -
اب جیسا کہ جاوا ایپلیٹ کے لیے اگر آپ کے پی سی میں نہیں ہے تو وہ خودبخود ڈاؤنلڈو کلک کرتے ہی آپ کی اجازت لے کر ڈاؤنلوڈ اور انسٹال ہو جاتا ہے-
اسی طرح فونٹ کے لئے بھی کوئی نہ کوئی پلگ ان ہونا چاہئے-
 

باذوق

محفلین
بڑی عجیب سی بات ہے ۔۔۔ ہمارے ہاں نیٹ پر غالباََ اتنے کاہل لوگ بیٹھے ہیں کہ دوسروں کو حلوہ اپنے منہ میں ڈالنے کو ہی نہیں کہتے بلکہ اس کے ہاضمے کا کام بھی اپنے پیٹ کے بجائے دوسروں کی ترکیب پر چھوڑنے تلے ہیں ۔
یار ، سیدھی سی بات ہے : سائٹ کے سرورق پر فونٹ کا لنک دیں پھر بڑے حرفوں میں لکھ دیں کہ اس فونٹ کو windows/fonts فولڈر میں کاپی کر دیں ۔
اب اگر صارف کو اتنا بھی نہیں پتا تو اس کو براؤزنگ چھوڑ کر اپنی دوسری گھریلو مصروفیات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے !!
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جناب اس میں کچھ قصور ہمارا بھی ہے۔ میں عرصے سے ارادہ کر رہا ہوں کہ تمام ضروری معلومات کے روابط واضح طور پر فورم کے ہیڈر میں فراہم کر دوں لیکن مجھے اس کا وقت ہی نہیں مل رہا۔ اب کوشش کروں گا کہ یہ کام جلد کر پاؤں۔

والسلام
 

دوست

محفلین
پھر تو بی بی سی اردو کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے جس کو اردو کے صارفین زیادہ تر پڑھتے ہیں۔ :roll:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، آپ کی بات سمجھ نہیں آئی۔ بی بی سی اردو کے تو ہر صفحے پر تصویری ربط موجود ہے جس میں پڑھنے میں مشکل پیش آنے پر فونٹ انسٹال کرنے کی ہدایات فراہم کی گئی ہیں۔ میرے خیال میں تو یہ بہترین حل ہے اس مسئلے کا۔ میں کچھ ایسا ہی یہاں بھی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
 

پاکستانی

محفلین
میرے خیال سے ہمیں ساری توجہ کی بورڈ کی طرف مبذول کرنی چاہیے کیونکہ %99 لوگوں کا مسئلہ اردو لکھنا ہے کہ کیسے لکھا جائے۔ محفل میں ممبران کی تعداد دیگر فورموں سے کم ہے تو اس کہ وجہ یہی ہے کہ لوگ اردو میں لکھنا نہیں جانتے۔
رہی فانٹ کی بات تو اردو کی ذرا سی بھی شدبد رکھنے والا بی بی سی اردو کی ویب پر تو لازمی جاتا ہے اور پھر جو وزٹر محفل میں آتے ہیں ان کے سسٹم میں یقینی طور پر اردو فانٹ انسٹال ہوتا ہے۔
 

راج

محفلین
بالکل سہی کہا آپ نے کہ اردو ٹائپنگ مسئلہ ہے اس پر غور کرنا چاہئے -
جس طرح مجھے بھی پریشانی ہوئی تھی - میں بھی صرف آفتاب کا عادی ہوں- جب تک آفتاب نہیں ملا میں بھی بہت کم ہی پوسٹ کر رہا تھا- لیکن جب سے آفتاب کی بورڈ مجھے ملا تب سے میں بڑی خوشی کے ساتھ یہاں ٹائپ کر رہا ہوں-
آپ کی بات غور طلب ہے-
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ایک ویب بیسڈ اردو ٹائپنگ ٹیوٹر پر کام شروع کیا تھا جس میں ویب پیڈ میں شامل صوتی اردو کی بورڈ کے استعمال کی پریکٹس کی جا سکے۔ مجھے گزشتہ دو ماہ سے اس پر کام آگے نہیں بڑھا سکا ہوں۔ اگر کوئی جاوا سکرپٹ کے ماہر اس پر کام آگے بڑھانا چاہیں تو میں اس کا کوڈ فراہم کرنے کو تیار ہوں۔
 

پاکستانی

محفلین
شکریہ
نسخ فانٹ تو تقریبا ہر سسٹم پر انسٹال ہوتا ہے، مزید اس سلسلے میں یہ کیا جا سکتا ہے کہ ویب پر زیادہ استعمال ہونے والے فانٹ کی TTF فائل کی بجائے EXE فائل کی صورت میں ہر اردو بلاگ اور ویب پر رکھ دی جائے جس پر کلک کرتے ہی خود کار طریقے سے یہ سسٹم کو اپڈیٹ کر دے تو سارا مسئلہ ہی حل ہو جائے گا۔
اصل مسئلہ کی بورڈ کا ہے، کیونکہ اس کا کوئی سٹنڈرڈ نہیں ہے ہر کوئی اپنی چوائس کے مطابق کی بورڈ استعمال کرتا ہے۔
اگر کوئی صاحب چند مشہور عام کی بورڈز کو کسی ایک فائل میں یکجا کردے تو ہر طرف اردو کی بلے بلے ہو جائے گی۔
 

پاکستانی

محفلین
نبیل نے کہا:
میں نے ایک ویب بیسڈ اردو ٹائپنگ ٹیوٹر پر کام شروع کیا تھا جس میں ویب پیڈ میں شامل صوتی اردو کی بورڈ کے استعمال کی پریکٹس کی جا سکے۔ مجھے گزشتہ دو ماہ سے اس پر کام آگے نہیں بڑھا سکا ہوں۔ اگر کوئی جاوا سکرپٹ کے ماہر اس پر کام آگے بڑھانا چاہیں تو میں اس کا کوڈ فراہم کرنے کو تیار ہوں۔

واہ بہت خوب نبیل بھائی

تو ہے کوئی اللہ کا نیک بندہ؟؟
 

راج

محفلین
ویسے میرے پاس بھی کئی ٹی ٹی ایف موجود ہے مگر اسے یکجا کیسے کیا جائے کیا کوئی سوفٹ وئیر ہے کسی کے پاس-
ہمیں یہ مہم بنانی ہوگی کہ سبھی فونٹ کو یکجا کرکے ہر طرف رکھ دیا جائے یہ بات بالکل سہی ہے نبیل بھائی - ورنہ مجھے یاد ہے کہ کس طرح بھٹک بھٹک کر میں نے یہ فونٹس جمع کئے تھے- بس اب ان کو واپس دھونڈ کر ایک سوفٹوئیر میں کرنا ہوگا-
 

نبیل

تکنیکی معاون
راج، اس طرح کا کام ہم پہلے ہی کر چکے ہیں۔ ذیل کے ربط پر ایک انسٹالر موجود ہے جو یہاں استعمال ہونے والے تمام فونٹ انسٹال کر دیتا ہے:

محفل اردو فونٹ انسٹالر

اس کے علاوہ بھی ایک اور (غالباً) احمر صاحب نے اس طرح کے انسٹالر میں اس سے بھی زیادہ فونٹ اکٹھے کیے تھے۔ آپ پلیز پہلے انہیں چیک کر لیں کہ ان میں آپ کے مطلوبہ فونٹ پہلے سے موجود ہیں یا نہیں۔
 
Top