ایک سوال ویب ڈیزائیننگ بارے

پاکستانی

محفلین
نبیل نے کہا:
راج، اس طرح کا کام ہم پہلے ہی کر چکے ہیں۔ ذیل کے ربط پر ایک انسٹالر موجود ہے جو یہاں استعمال ہونے والے تمام فونٹ انسٹال کر دیتا ہے:

محفل اردو فونٹ انسٹالر

اس کے علاوہ بھی ایک اور (غالباً) احمر صاحب نے اس طرح کے انسٹالر میں اس سے بھی زیادہ فونٹ اکٹھے کیے تھے۔ آپ پلیز پہلے انہیں چیک کر لیں کہ ان میں آپ کے مطلوبہ فونٹ پہلے سے موجود ہیں یا نہیں۔

کیا یہ ‘محفل اردو فونٹ انسٹالر‘ پاک نستعلیق کے ساتھ اپڈیٹ ہے؟
 
ماشاءاللہ
یہاں تو بہت غور ہو چکا ہے اس موضوع پر۔
حضرات اگر مائکروسوفٹ اردو فونٹس کو ڈیفالٹ فونٹس میں شامل کر لے تو مسئلہ ہی ختم۔کیا اس کے لئے کچھ ہو سکتا ہے ؟
اور میں نے کچھ ویب سائٹس ایسی بھی دیکھی ہیں جو ہر سسٹم پر صیحیح شو ہوتی ہیں۔یہ پتہ نہیں وہ کیا ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔
مثلا http://banuri.edu.pk/ اور http://www.farooqia.com/
یہ ویب سائٹس کسی ایسے کمپیوٹر پر دیکھی جائیں جس میں اردو فونٹس نہ ہوں، وہاں بھی صحیح شو ہوتی ہیں۔
 
ان میں ایسی کوئی ماورائی ٹیکنولوجی نہیں استعمال ہوئی. بس درج ذیل فونٹ سیکوئینس ہے جو ان کی سی ایس ایس میں شامل ہے. اور آپ کے علم میں یہ بات ہونی چاہئے کہ ان میں سے بیشتر میں اردو کا مکمل سپورٹ موجود ہے. ایسا ہی ایک سیکوئینس میں پہلے بھی ایک سلسلے میں لکھ چکا ہوں جو کہ ماورائی فیڈر میں استعمال کیا گیا ہے.

font-family: PDMS_Jauhar_eot, _PDMS_Jauhar, 'Nafees Web Naskh', 'Urdu Naskh Asiatype', arial, verdana, sans-serif;
 

راج

محفلین
وہ اس لئے کے ہر سسٹم میں ان تین فونٹ arial, verdana, sans-serif میں سے کم از کم ایک فونٹ کو ضرور موجود ہوتا ہے-
اسی لئے یہ سائٹ ہر سسٹم پر آسانی کے ساتھ اردو میں دکھائی دیتی ہے-
 
میرے خیال سے ہمیں ساری توجہ کی بورڈ کی طرف مبذول کرنی چاہیے کیونکہ %99 لوگوں کا مسئلہ اردو لکھنا ہے کہ کیسے لکھا جائے۔ محفل میں ممبران کی تعداد دیگر فورموں سے کم ہے تو اس کہ وجہ یہی ہے کہ لوگ اردو میں لکھنا نہیں جانتے۔
رہی فانٹ کی بات تو اردو کی ذرا سی بھی شدبد رکھنے والا بی بی سی اردو کی ویب پر تو لازمی جاتا ہے اور پھر جو وزٹر محفل میں آتے ہیں ان کے سسٹم میں یقینی طور پر اردو فانٹ انسٹال ہوتا ہے۔

جی جانب اس پر غور ہونا چاہئے۔
لوگ اردو ٹائپنگ نہیں جانتے۔
اس کے لئے کوئی آسان ٹیوٹوریل وغیرہ ہونا چاہئیے
 
Top