ایک سوال موبائل ماہرین سے

AHsadiqi

محفلین
السلام علیکمورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا سوال یہ ہے کہ بعض موبائل سیٹ میں لینگویج تبدیل کی جاتی ہے فون لینگویج نہ کہ ٹیکسٹ لینگویج بعض سیٹ میں اردو زبان موجود نہیں کیا کسی طرح موبائل میں اردو انسٹال کی جاسکتی ہے مثلا میرا سیٹ سونی اریکسون K750 ہے کیا اس میں اردو سپورٹ انسٹال کی جاسکتی ہے کوئی ماہر اس سلسلے میں مدد کریں گے جب کے سیٹ میں عربی فارسی انگلش موجود ہے لیکن اردو نہیں آخر کیوں؟:confused:
والسلام
 

دوست

محفلین
یہ سوال اگر کمپنی آفیشلز سے پوچھا جاتا تو زیادہ بہتر رہتا۔ وہی بتا سکتے ہیں کہ اس سیٹ‌ کے لیے کوئی اردو پیک بھی دستیاب ہے یا نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
محفل کے ایک رکن ہیں جن کی پہچان ہی " میرا موبائیل " ہے۔ شاید وہ کچھ مدد کر سکیں۔
 

بلال

محفلین
مجھے یہ تو نہیں پتہ کہ آپ کے موبائل میں اردو سپورٹ انسٹال ہو سکتی ہے یا نہیں۔۔۔ لیکن اکثر موبائل میں اردو سپورٹ انسٹال کرنے کا ایک طریقہ ہے یہ طریقہ نوکیا کے موبائلز پر تو ہو جاتا ہے۔۔۔
طریقہ یہ ہے
آپ اپنا موبائل کسی موبائل ریپیئرنگ شاپ پر لے جائیں اور اس کا سافٹ ویئر نیا کروا لیں۔۔۔ جب یہ سافٹ ویئر کیا جاتا ہے تو موبائل میں دو قسم کی فائلز کاپی کی جاتی ہیں۔۔۔ ایک موبائل کے آپریٹنگ سسٹم کی مین فائل ہوتی ہے اور دوسری جو جو زبان انسٹال کرنی ہو اُن کی فائل کاپی کی جاتی ہے۔ اس طرح وہ آپ کو اردو کی فائل بھی کاپی کر دے گا۔۔۔ یہ سارا کام کمپیوٹر کے ساتھ ایک ڈیوائس جو مختلف کمپینی کی ہوتی ہیں اُن سے کیا جاتا ہے جو عمومآ موبائل ریپیئرنگ والوں کے پاس ہوتی ہے۔۔۔ مجھے تو اتنا علم ہے۔۔۔ اس سے زیادہ نہیں۔۔۔ باقی کسی اور سے بھی مشورہ کر لینا یہ نہ ہو موبائل پہلے کام سے بھی جاتا رہے۔۔۔
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
K750 میں فی الحال اردو سپورٹ نہیں ہے البتہ فارسی اور عربی کی پیکج ہے جو کہ Cruiser یا HWK Power flasher یا دوسری سروس سوفٹ وئیرکی مدد سے ڈالی جاسکتی ہے اور اس کی سپورٹڈ پیکج میڈیل ایسٹ پیکچ 5 میں ہے
 

اظفر

محفلین
اس موبایل میں اردو سپورٹ نہیں ھے ۔ بغیر اہم وجہ اس کے فرم ویر کو دوبارہ انستال کرانا مناسب نہیں ہے اس سے موبایل کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔
 

ماہیوال

محفلین
اردو تو نہیں ہے اس میں البتہ آپ اس میں ڈکشنری کی مدد سے اردو لفظ داخل کرتے رہیں وہ لفظ بیچ میں محفوظ ہوتے رہتے ہیں۔ پھر کوئی مسلہ نہیں رہے گا۔
 
Top