ایک سوال: سلطان محمود غزنوی کے ’’ایاز‘‘ کے متعلق

فاخر

محفلین
لاہوریو! یا پھر پاکستان میں رہنے والے احباب بتائیں گے کیا واقعی سلطان محمود کا محبوب و مقرب مشیر ’’ایاز‘‘ لاہور کے چوک رنگ محل میں سورہا ہے ۔ جیسا کہ وکی پیڈیا سے معلوم ہوتا ہے؟ کیا یہ درست ہے ؟وکی پیڈیا میں یوں درج ہے:
’’سلطان محمود غزنوی کا محبوب غلام اور مشیر۔ پورا نام ابوالنجم ایاز۔ باوجود قرب سلطانی کے اس کی زندگی بڑی سادہ اور کفایت شعارانہ تھی۔ وہ زمانہ قرب سلطانی سے پیشتر کا مفلسانہ لباس بطور یادگار اپنے پاس صندوق میں محفوظ رکھتے رہتا اور جب کبھی اس یادگار کو ملاحظہ کرتا تو ’’ایاز قدر خود بشناس‘‘ کہتا یعنی ایاز تو اپنی ماضی کی حیثیت کو بھول نہ جانا۔ مورخین کا خیال ہے کہ وزیرآباد کے قریب (سوہدرہ)کا قصبہ اسی ایاز نے آباد کیا تھا۔ 1036ء کے لگ بھگ لاہور کا صوبیدار مقرر ہوا۔ اور یہیں وفات پائی۔ اس کا مزار چوک رنگ محل میں ہے۔‘‘
 
Top