ایک زخم اور سہی۔۔۔۔ ڈاکٹر اشفاق احمد

الف عین

لائبریرین
نیارشتہ

بیوی کے مرجانے کے بعد اُس کے اکلوتے بیٹے راجیش کا بھی انتقال ہو گیا اور گھر میں صرف وہ اور اسکی بہو رہ گئی چونکہ بہو کا بھی کوئی وارث نہیں تھا اسلئے وہ کہیں جانے کی بجائے گھر ہی میں رہنے لگی۔
وقت بیتا گیا............
دو ماہ بعد ........
دونوں گاؤں چھوڑ کر شہر چلے گئے وہاں ایک نئے رشتہ نے جنم دیا۔
اور پھر........
نئے شہر میں ....
وہ دونو ں میاں بیوی کی حیثیت سے پکارے جانے لگے...!!
 

الف عین

لائبریرین
جب وقت پڑا

الیکشن سے پہلے..........
’’کیا تم نے مزدوروں کی مدد کے لئے سارا انتظام کر لیا ہے ... ؟‘‘
’’جی سر ...‘‘
’’جاؤ انھیں ہمارے اسٹیج کے سامنے بٹھاؤ....اور ان کا ہر طرح سے خیال رکھنا ۔ وہ ہمارا ووٹ بینک ہے۔‘‘
الیکشن کے بعد..............
’’کیا پروگرام کی ساری تیاریاں ہو چکی ہیں؟ ‘‘
’’جی سر ....‘‘
’’ میرے پروگرام میں کم از کم آٹھ دس ہزار سامعین ہونے چاہئے....‘‘
’’ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں سر۔‘‘
’’ لیکن خیال رہے اسٹیج کے سامنے سبھی سوٹ بوٹ والے لوگوں کو بٹھانا اور مزدور پیشہ لوگوں کو نعرے لگانے اور تالیاں بجانے کے لئے پیچھے کھڑے کردینا........ !!‘‘
’’جی سر........... ۱۱‘‘
..........
 

الف عین

لائبریرین
نایاب نے یہ کتاب ٍغالباً میری ہی لائبریری سے نکال کر یہاں پوسٹ کر دی کہ میں ہر کتاب تو یہاں پوسٹ نہیں کر پاتا۔ بہر حال وہ بھی یہاں ہی کرتے تو بہتر تھا۔
لیکن کیا نایاب لائبریری کے رکن ہیں؟؟ یہاں یہ گڑبڑ ہو رہی ہے کہ غیر ارکان بھی لائبرری میں ہوسٹ کر پا رہے ہیں۔ اردو شاعری کے زمرے میں دیکھیں۔ نبیل اور شگفتہ متوجہ ہوں
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم جناب الف عین جی
یہ کتاب میرے پاس ان پیج فارمیٹ میں ہے ۔ اور وہیں سے ورڈ میں لکھی ہے ۔ اور آج ورڈ سے محفل پر پوسٹ کر دی۔
خدا گواہ مجھے آپ کی لاٰیبریری کا بالکل علم نہیں ہے کہ کہاں واقع ہے ۔
اگر مجھے علم ہوتا کہ آپ ہی ڈاکٹر اشفاق احمد ہیں ۔ تو یقین کریں آپ سے پوچھ کر پوسٹ کرتا ۔۔
بہر حال گستاخی کی معذرت
سدا خوش رہیں آمین
نایاب
 

الف عین

لائبریرین
نایاب اپنا تعارف تو کرائیں کیا آپ کا تعلق ہندوستان اور بطور خاص ودربھ (مہا راشٹر) سے ہے۔ یہ اس لئے کہہ رہا ہوں کہ اشفاق احمد بہت غیر معروف ادیب ہیں۔ میں جب ناگپور میں تھا تو انہوں نے خود ہی اس کی ان پیج فائل فراہم کی تھی۔ کیا آپ ان کو جانتے ہیں؟ ناگپور سے شرف الدین ساحل کی کتابوں کی کئی فائلیں بھی لایا تھا ۔ ابھی تک کچھ کی تدوین کر نے کی مہلت نہیں ملی۔
میری لائبریری یہاں ہے۔
مکمل فہرست
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم الف عین جی ۔
یہ اور کچھ دوسری کتابیں مجھے اک دوست نے اپ لوڈ کر کے دیں تھی ۔
میں تو پاکستان راولپنڈی کی پیداٰیش ہوں ۔
لیکن میرے بزرگوں کا تعلق امروہہ ضلع مراد آباد سے ہے ۔
شاہ و گدا ۔
نایاب
 

الف عین

لائبریرین
اور کون کون سی کتابیں آپ کے پاس ہیں، کیا وہ سب میری لائبریری کی فہرست میں شامل ہیں؟
لیکن اگر ان پیج فائلیں ہی آپ کو دستیاب ہیں تو وہ لسٹ دوسری ہوگی۔ پہلے اس لسٹ کو کہیں پوسٹ کر دیں، تاکہ میں بھی دیکھ سکوں کہ آپ کے پاس کون کون سی کتابیہں مزید ہیں،
اور ہاں، اطلا ع کے لئے عرض ہے کہ میرا نام اعجاز عبید ہے (یا اعجاز اختر۔ جو اصل نام ہے)
 
Top