ایک خیال

قیصرانی

لائبریرین
ویک اینڈ پر ایک دوست سے بحث ہو رہی تھی کہ واقعی آج کل سمارٹ فون اور ڈمب پیپل والی کہاوت سچ ثابت ہو رہی ہے۔ اپنا جائزہ لیا کہ میں کتنی حد تک ان چیزوں سے ایڈیکٹڈ ہو چکا ہوں۔ جواب ملا کہ بہت زیادہ۔ اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ عرصہ تک، جو کہ چند ہفتوں سے چند ماہ تک ہو سکتا ہے، کے لئے تمام تر میسنجرز، فیس بک، محفل، غرض ہر چیز سے دور ہو جاؤں۔ انٹرنیٹ سے تو دوری ممکن نہیں ہے کہ انٹرنیٹ بینکنگ کی ضرورت پڑتی ہے اور میرے کام کا کافی حصہ ویب سائٹ مینیجمنٹ اور ای میلز وغیرہ پر مشتمل ہے۔ اس لئے ای میلز بھی چلتی رہیں گی۔ سیل فون بھی کام کرتا رہے گا کہ فون اور ایس ایم ایس پر رابطہ لازمی ہونا چاہئے۔ ابھی تاریخ تو فائنل نہیں کی کہ کب شروع کروں، مگر غالب امکان ہے کہ اسی اختتامِ ہفتہ سے شروع کروں گا جو کہ زیادہ سے زیادہ اس سال کے اختتام تک جاری رہے گا۔ کامیابی اور ناکامی، ہر دو صورتوں پر پرانی تنخواہ پر ہی کام کروں گا، یعنی واپسی پرہر چیز دوبارہ ایکٹی ویٹ ہو جائے گی۔ امید ہے کہ ثابت قدم رہوں گا :)
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر یہ نشہ ہے تو تین ماہ چھوڑ کر پرانے معمول پر واپسی چہ معنی دارد؟
یہی کہ اگر میں تین ماہ یا اس سے کم عرصہ بھی اس کے بناء رہ سکتا ہوں تو یہ نشہ نہیں ہے۔ محفل پر اس سے قبل بھی لمبی چھٹی کی ہوئی ہے۔ اس بار یہ ہے کہ فیس بک اور دیگر تمام آئی ایم سے بھی :)
 

x boy

محفلین
قیصرانی بھائی
یہ سگریٹ کی طرح ہے چھوڑنے کے لئے بادام کھائیں یا پستہ ایک دن واپس آنا ہی پڑتا ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
پھر آپ یقیناً اڈکٹڈ ہیں
نہیں۔ ایک میں نے اپنے مقامی دوستوں اور کولیگز کے لئے رکھا ہے، جن کے ساتھ ماضی میں پاکستانی احباب بدتمیزی کر چکے تھے یا انہیں مشرف بہ اسلام کرانے کی کوشش کر چکے تھے۔ دوسرے پر فیملی ممبرز اور محفل اور دیگر دوست احباب ہیں۔ تیسرا اتنا پرانا ہے کہ اب تو اس کا پاس ورڈ ری سیٹ کرنا پڑے گا :)
 

ابن رضا

لائبریرین
خوب وچار ہیں. شوق انسان کے لیے ہے. انسان شوق کے لیے نہیں. آپ کو پرکھنا چاہیے کہ آپ شوق کے تابع ہیں یا شوق آپ کے.
 

عزیزامین

محفلین
ویسے اگر سب کچھ چھوڑ دیا تو وقت کیسے گزاریں گے؟ جیسے سسگریٹ چھوڑتے وقت کچھ لوگ چیونگم استعمال کرتے ہیں آپ کیا طریقہ استعمال کریں گے؟
 
Top