مبارکباد ایک خاص اطلاع سابقہ ایک عام سی اطلاع

شمشاد

لائبریرین
ہم کسی پارٹی میں نہیں ہیں۔ اکیلے ہی اس کام کو چلا رہے ہیں تاکہ مال بھی اکیلے ہی ہڑپ کر سکیں۔

ہا ہا ہا فی سبیل اللہ، بچہ آج کے دور میں کون کرتا ہے ایسا کام؟

نکمے ہی تو عاملوں کی آمدنی کا ذریعہ ہوتے ہیں :wink:
 
ماوراء

محفلین
اور نکمے کو تو دیکھیں۔۔ کتنے آرام سے کتنی چیزیں پہلے ہی چوکھٹ پر رکھ گیا۔ ہائے یہ سادگی۔۔:lol:

ویسے عامل بابا آج بھی بہت سے لوگ فی سبیل اللہ کام کرتے ہیں۔ اب یہ الگ بات ہے کہ قیصرانی جیسے نکمے ان کو کچھ تحفے تحائف کے طور پر دے جائیں۔

اکیلے ہی اس کام کو چلا رہے ہیں تو بہت بہتر ہے۔۔ میرا ابھی ہمالیہ کے غاروں میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ یہ کام آپ اکیلا ہی کریں۔ :D
 
wahab49

محفلین
شمشاد بھائی یہ کام کب سے شروع کیے ھیں؟؟ ذرا ھمیں بھی تو پتہ چلے۔

اب آپ کو تو چھپے رستم کہنا بے جا ھوگا۔ البتہ چھپے جادوگر کہنا بجا ھوگا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:

ہم تحفے تحائف نہیں لیا کرتے۔ ہماری فیسیں مختلف کاموں کے لیے مختلف ہیں۔ اور ریٹ مقرر ہیں۔

اور مجھے بھی کسی کو ساتھ لے جانے کا شوق نہیں۔ کسی کو ساتھ لے جانے سے راز کھل جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
wahab49 نے کہا:
شمشاد بھائی یہ کام کب سے شروع کیے ھیں؟؟ ذرا ھمیں بھی تو پتہ چلے۔

اب آپ کو تو چھپے رستم کہنا بے جا ھوگا۔ البتہ چھپے جادوگر کہنا بجا ھوگا۔

جب سے یہ پتہ چلا ہے کہ یہی تو سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار ہے۔

اور ہاں ہم جادو ٹونہ نہیں کرتے۔ :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت مزہ آیا شمشاد بھائی اور ماوراء‌کی گفتگو سن کر۔ پلیز جاری رکھیں، میں مزید نذرانے لانے کی تیاری کر رہا ہوں :D
 
شمشاد

لائبریرین
موبائیل فون ابھی تک نہیں ملا، وہ ماوراء اڑا کر لے گئی تھی، اب میں رابطہ کیسے کروں گا؟
 
wahab49

محفلین
قیصرانی بھائی۔ مجھے آپ کے ھاتھ دیکھنے ھیں۔ جلدی سے ایک عدد پیاری سی فوٹو بنا کر یہاں لگائیں۔ کہ ھاتھ کتنے پیلے ھوئے
 
ظفری

لائبریرین
یہ ہمارے آستانے میں شور کیسا مچا ہوا ہے ۔ کون ہے جو ہماری ہم نشینی کا یہاں دعوی کر رہا ہے ۔ سب کچھ جلا کر بھسم کر دوں گا ۔ ہمارے موکلوں نے بتایا ہے کہ یہ کام ہمارے مریدوں میں سے دو مرید کر رہے ہیں ۔ جلد ہی ان کا پتا لگا کر ان سے ان کی صلاحیتیں چھین لے جائیں گی ۔ہاہاہاہاہا ۔۔۔۔

اور قیصرانی بچہ تم کو اپنے ظفری بابا سے رجوع کرنا چاہیئے تھا ۔ ہماری عاملیت کا چرچا تو ڈریم لینڈ سے لیکرآئسکریم لینڈ تک ہے ۔ اور تو اور ہم کوئی نذرانہ بھی نہیں لیتے ۔ بس ہماری کچھ شرطیں ہوتیں ہیں ۔( ان کا تذکرہ ہم سے رجوع کرنے پر ) ۔۔۔

ہم ان کل ہی مراقبہ کیا ہے دیکھا کہ تم بہت گردش میں ہو ۔ تمہارا حال ہم کو ایسا لگا کہ ۔۔۔۔

ایک طرف اس کا گھر ایک طرف مےکدہ
کس طرف جاؤں میں ، ہوتا نہیں فیصلہ

اس شعر سے سمجھ جاؤ کہ ہم کتنا جانتے ہیں ۔ اگر اس گردش سے نکلنا چاہتے ہو تو نقلی عاملوں سے ہوشیار رہو اور ہم سے رابطہ کرو ۔ہم تمہاری مراد پوری کردیں گے بچہ ۔۔۔ :wink:
جب کوئی فیصلہ کردو تو آنکھ بند کر کے ہمارا تصور کرنا ۔ ہم حاضر ہوجائیں گے ۔ اب میں چلوں کہ کوہ قاف سے کچھ جن اپنی اپنی شادیوں کے لیئے ہم سے مدد لینے آئے ہیں ۔
:lol: :lol: :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
اچھا تو وہی اعلان ہو رہا تھا، جن کے بچے ہوں، وہ آکر لے جائیں :D

باباجی مجھے ان مریدوں‌اور مریدنیوں‌نے بتایا ہے کہ اصلی تے وڈے بابا جی کو کوہ قاف کی ملکہ اٹھا کر لے گئی ہے کیونکہ اس کے بچے ڈرنا چھوڑ‌ رہے ہیں :(

اب بابا آپ کے شعر سے اندازہ ہوا ہے کہ آپ بہت کچھ جانتے ہیں۔ پلیز میری مدد کیجئے بابا جی، شرائط ادھر یا ذپ کر دیں :D
 
ظفری نے کہا:
یہ ہمارے آستانے میں شور کیسا مچا ہوا ہے ۔ کون ہے جو ہماری ہم نشینی کا یہاں دعوی کر رہا ہے ۔ سب کچھ جلا کر بھسم کر دوں گا ۔ ہمارے موکلوں نے بتایا ہے کہ یہ کام ہمارے مریدوں میں سے دو مرید کر رہے ہیں ۔ جلد ہی ان کا پتا لگا کر ان سے ان کی صلاحیتیں چھین لے جائیں گی ۔ہاہاہاہاہا ۔۔۔۔

اور قیصرانی بچہ تم کو اپنے ظفری بابا سے رجوع کرنا چاہیئے تھا ۔ ہماری عاملیت کا چرچا تو ڈریم لینڈ سے لیکرآئسکریم لینڈ تک ہے ۔ اور تو اور ہم کوئی نذرانہ بھی نہیں لیتے ۔ بس ہماری کچھ شرطیں ہوتیں ہیں ۔( ان کا تذکرہ ہم سے رجوع کرنے پر ) ۔۔۔

ہم ان کل ہی مراقبہ کیا ہے دیکھا کہ تم بہت گردش میں ہو ۔ تمہارا حال ہم کو ایسا لگا کہ ۔۔۔۔

ایک طرف اس کا گھر ایک طرف مےکدہ
کس طرف جاؤں میں ، ہوتا نہیں فیصلہ

اس شعر سے سمجھ جاؤ کہ ہم کتنا جانتے ہیں ۔ اگر اس گردش سے نکلنا چاہتے ہو تو نقلی عاملوں سے ہوشیار رہو اور ہم سے رابطہ کرو ۔ہم تمہاری مراد پوری کردیں گے بچہ ۔۔۔ :wink:
جب کوئی فیصلہ کردو تو آنکھ بند کر کے ہمارا تصور کرنا ۔ ہم حاضر ہوجائیں گے ۔ اب میں چلوں کہ کوہ قاف سے کچھ جن اپنی اپنی شادیوں کے لیئے ہم سے مدد لینے آئے ہیں ۔
:lol: :lol: :lol:

ارے یہ اشتہار تو ایک کچرے خانے کی دیوار پر بھی لکھا تھا آپ وہی تو نہیں ہیں :wink: :lol: :lol: :lol:
 
wahab49

محفلین
ظفری جی ایسی اچانک انٹری ماری۔ اوپر سے آتے ھی کالے سیاہ جادو شروع کر دیے۔

لگتا ھے میری لینڈ والوں کی شامت آنے والی ھے۔ میں نے کل سچ مچ خواب دیکھا تھا شاید۔

اور سنائیں ڈسکوری کا کیا بنا؟
 
Top