ایک جملہ کے لطائف

جاسمن

لائبریرین
سنا ہے لاہور میں پھر سے گدھوں کی کئی ہزار کھالیں برآمد ہوئی ہیں۔ کیا گدھا، گائے یا بکرے کی نسبت کم قیمت والا ہوتا ہے؟؟ :question:
سنا ہے کہ گدھے کی کھالیں چین کو برآمد کی جاتی ہیں مہنگے داموں۔تو پھر باقی رہ گیا گوشت۔
اب لوگ کہتے ہوں گے کہ یہ تو وسائل کا ضیاع ہے۔اس کی بھی یوٹیلائزیشن ہونی چاہیے۔سو اب گوشت کی کھپت تو ایسے ہی کی جا سکتی ہے۔:)
 
عثمان

محفلین

حالانکہ گدھے کا گوشت بھی تو چین کو برآمد کیا جاسکتا ہے۔ مستنصر حسین تارڑ کے سفرنامہ "پتلی پیکنگ کی" میں وہ ایک دعوت میں انجانے میں گدھے کے کباب کھانے کا واقعہ بیان کرتے ہیں۔ :)
 
آخری تدوین:
ہمیں جب تک دھوکے اور کھوتے کا پتہ چلتا ہے، ہم اسے کھا چکے ہوتے ہیں۔
پاکستانیوں کو بھوک کچھ زیادہ ہی لگتی ہے۔ کوئی تو بغیر ڈکارے وسائل ہڑپ کرجاتے ہیں اور کوئی ڈکار اس لئیے نہیں مارتے کیا پتا آواز کیسی نکلے۔
اور آخر سب ایک ہی سوچ رکھتے ہیں "میری تو کوئی جائیداد ہی نہیں ہے"۔
 
جب بھی اپنے لئے جرابوں خریدیں تو ساری جرابیں ایک ہی رنگ اور ڈیزائن کی خریدیں تاکہ روزانہ صبح خوامخواہ ایک گھنٹہ ایک جیسی جرابیں ڈھونڈنے میں وقت ضایع نہ ہو۔
اسے محض لطیفہ نہ سمجھیں اس پر عمل کریں
 
آخری تدوین:
جب بھی اپنے لئے جرابوں خریدیں تو ساری جرابیں ایک ہی رنگ اور ڈیزائن کی خریدیں تاکہ روزانہ صبح خوامخواہ ایک گھنٹہ ایک جیسی جرابیں ڈھونڈنے میں وقت ضایع نہ ہو۔
اسے لطیفہ نہ سمجھیں اس پر عمل کریں
نہیں سمجھتے جی۔ آپ اقوال لئیق احمد کے نام سے ایک لڑی کھولیں اور اس میں لکھ دیں۔
 
میں سمجھیا کہ تسی لڑی دے عنوان نوں وی سیریس لوو گے۔
تہاڈی سہولت واسطے سرگوشی اچ مناسب ترمیم کردتی اے
 
Top