ایک جملہ کے لطائف

فاخر رضا

محفلین
یہ عمدہ گرفت ہرگز نہیں!!!!
یہ تو سیدھی سیدھی چپت لگا دی آپ نے۔
بھائی کیمیا دان ڈاکٹر صاحب پلیز آپ گرفت سے آزاد ہوجائیں اور دوبارہ پنجابی والا جملہ ہی لکھ دیا کریں
اسے ہضم کرنا تو نیلے تھو تھے سے زیادہ مشکل ہے
 
م حمزہ

محفلین
افسوس کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی۔۔۔
کیا چائے بہت اچھی چیز ہے؟؟؟
کیا اس کے مفاسد فوائد سے زیادہ نہیں؟؟؟
پھر غم منانے کا سبب؟؟؟
:thinking::thinking::thinking:

Mohd Hamza
یاز
فاخر رضا
کسی بھی چیز کا حد سے زیادہ استعمال مضر ہی ہے۔ اور لت لگنا تو بہت زیادہ مضر۔
تاہم مجھے چائے کے ۲ یا ۳ کپ دن میں پینے میں کوئی مضائقہ نظر نہیں آتا ۔ اگر ایک حد میں رہ کر آپ چائے پئیں تو یہ صحت کیلئے فائدہ مند ہے مضر نہیں۔ مجھے کبھی بھی کام کے دوران نیند کا خمار محسوس ہو یا تھکان مٹانی ہو تو کڑک چائے کی ایک چھوٹی پیالی پی لیتا ہوں۔ جس سے میں تازہ دم ہوکر کام کرتا ہوں۔
ممکن ہے چائے کے مفاسد بھی ہوں، لیکن مجھے آج تک ایسی کوئی بات محسوس نہیں ہوئی۔ لیکن مجھے چائے کی لت بھی نہیں لگی ہے۔ رمضان کے پورے مہینہ میں میں نے دو بار coffee پی ہے۔ غیر رمضان میں کبھی تین چار دن بھی چائے نہیں پیتا۔

ہاں، ایک بات اور۔ کشمیر میں نمکیں چائے کا استعمال کیا جاتا ہے۔خاص کر صبح سویرے۔ رمضان میں سحری کے وقت نمکین چائے پینے سے پورا دن تازہ دم رہتے ہیں۔ 4 سال پہلے کشمیر چھوٹا ہے۔ وہ والی چائے بہت یاد آرہی ہے۔ لیکن چائے کے بغیر سر میں درد بھی نہیں ہوتا ہے۔
 
م حمزہ

محفلین
کچھ لوگ خواہ مخوا ہی اچھے لگتے ہیں جیسے کہ ہم آپ سب لوگوں کو پسند ہیں ۔ :)
آپ واقعی میں بہت اچھے ہیں۔ خواہ مخواہ ہی نہیں۔ اور آپ سب کی پسندیدہ شخصیت بھی۔ محفل میں کئی لوگ ایک دوسرے سے کبھی کبھار اختلاف بھی کرتے ہیں ۔ لیکن آپ ان چند لوگوں میں سے ہیں جن سے شاید ہی کبھی کسی معاملے میں اختلاف کیا گیا ہو۔
 
سید عمران

محفلین
کسی بھی چیز کا حد سے زیادہ استعمال مضر ہی ہے۔ اور لت لگنا تو بہت زیادہ مضر۔
تاہم مجھے چائے کے ۲ یا ۳ کپ دن میں پینے میں کوئی مضائقہ نظر نہیں آتا ۔ اگر ایک حد میں رہ کر آپ چائے پئیں تو یہ صحت کیلئے فائدہ مند ہے مضر نہیں۔ مجھے کبھی بھی کام کے دوران نیند کا خمار محسوس ہو یا تھکان مٹانی ہو تو کڑک چائے کی ایک چھوٹی پیالی پی لیتا ہوں۔ جس سے میں تازہ دم ہوکر کام کرتا ہوں۔
ممکن ہے چائے کے مفاسد بھی ہوں، لیکن مجھے آج تک ایسی کوئی بات محسوس نہیں ہوئی۔ لیکن مجھے چائے کی لت بھی نہیں لگی ہے۔ رمضان کے پورے مہینہ میں میں نے دو بار coffee پی ہے۔ غیر رمضان میں کبھی تین چار دن بھی چائے نہیں پیتا۔

ہاں، ایک بات اور۔ کشمیر میں نمکیں چائے کا استعمال کیا جاتا ہے۔خاص کر صبح سویرے۔ رمضان میں سحری کے وقت نمکین چائے پینے سے پورا دن تازہ دم رہتے ہیں۔ 4 سال پہلے کشمیر چھوٹا ہے۔ وہ والی چائے بہت یاد آرہی ہے۔ لیکن چائے کے بغیر سر میں درد بھی نہیں ہوتا ہے۔
اس سارے فسانے میں اظہارِ افسوس کا بیان نظر نہیں آرہا۔۔۔افسوس!!!
 
یاز

محفلین
Top