ایک جملہ کے لطائف

شکیب

محفلین
پبلک ٹرانسپورٹ میں تو آپ موبائل بھی استعمال کر رہے ہوں تو ساتھ والے زیادہ توجہ سے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
باقاعدہ جھانک کر دیکھتے ہیں، ایسے میں اگر فیس بک وغیرہ کھلا ہو تو نئے ٹیب میں محفل کھول لیتا ہوں، تھوڑی دیر میں خود ہی اکتا جاتے ہیں...
جو زیادہ ہی کلنتری ہوتے ہیں وہ پوچھ لیتے ہیں "یہ کون سی لینگویج ہے، اردو ہے کیا"
جواباً بغیر موبائل سے نظریں ہٹائے "ہمم" کردینا شافی ہوتا ہے... :D
 
م حمزہ

محفلین
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
پبلک ٹرانسپورٹ میں تو آپ موبائل بھی استعمال کر رہے ہوں تو ساتھ والے زیادہ توجہ سے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
پہلے بھی تو ایسا ہی تھا۔ کوئی ڈائجسٹ پڑھ رہا ہوتا تھا یا اخبار۔۔۔ساتھ والا/والے ضرور اپنی حرکات سے ظاہر کرتے تھے کہ وہ بھی پڑھے لکھے ہیں اور انھیں بھی اس ڈائجسٹ/اخبار سے شاید آپ سے بھی زیادہ دلچسپی ہے۔ بسا اوقات تو لوگ مانگ لیتے تھے اور خود پڑھنا چھوڑ کے انھیں دینا پڑتا تھا۔ (اب موبائل تو نہیں دے سکتے)۔
 
آج پتا چلا یہ بری عادت ہے۔ میں نے کئی بار ایسا کیا ہے۔مانگتا تو نہیں تھا لیکن پڑھتا ضرور تھا۔ آج خود پہ شرم آرہی ہے۔
 
00-03-34-hqdefault.jpg
 
عثمان

محفلین
باقاعدہ جھانک کر دیکھتے ہیں، ایسے میں اگر فیس بک وغیرہ کھلا ہو تو نئے ٹیب میں محفل کھول لیتا ہوں، تھوڑی دیر میں خود ہی اکتا جاتے ہیں...
جو زیادہ ہی کلنتری ہوتے ہیں وہ پوچھ لیتے ہیں "یہ کون سی لینگویج ہے، اردو ہے کیا"
جواباً بغیر موبائل سے نظریں ہٹائے "ہمم" کردینا شافی ہوتا ہے... :D
یہ کونسے شہر کے احوال ہیں؟ :)
 
فاخر رضا

محفلین
فاخر رضا بھیا! توجہ فرمائیے ۔ عدنان بھائی کو کیسا پریسکرپشن لکھ کر دیا ہے۔ :)
آجکل لوگ ڈاکٹروں سے اتنا ڈسے جاچکے ہیں کہ ڈاکوؤں اور اچکوں کو بھول چکے ہیں
ایسے میں اگر یہ نصیحتیں کررہے ہیں تو اتنا مشکل نہیں سمجھنا
یہ بات درست ہے کہ medical ethics کورس کا حصہ نہیں ہے
 
Top