ایک تری چپ سے محفل اداس ہے

محمد وارث

لائبریرین
آپ سب دوستوں، بھائیوں، بہنوں کا یاد آوری کے لیے شکریہ۔ اردو محفل پر حاضری میری روٹین میں شامل ہے، اور روٹین ایسی ہے کہ سسرال میں جس کرسی پر بیس سال پہلے جا کر بیٹھا تھا اب بھی کبھی جاؤں تو اسی کرسی پر بیٹھتا ہوں، نہ انہوں نے کرسی بدلی نہ میں نے سسرال بدلے! :)

سو اردو محفل پر حاضری تو رہے گی لیکن یہاں پوسٹنگ میری روٹین میں نہیں ہے، گاہے گاہے "وقفے" آتے ہی رہتے ہیں، سو آج کل فقط "تماشائے اہلِ کرم" دیکھنے پر ہی اکتفا کر رہا ہوں۔ باقی "وارثِ" خستہ کے بغیر کونسے کام بند ہیں :D (جب بھی اپنا نام لکھتا ہوں تو والد صاحب مرحوم کے لیے محبت اور بڑھ جاتی ہے کہ انہوں نے میرا نام غالب کے ہم وزن رکھ کر مجھے غالب کے مصرعوں میں "گھسنے" کی ابدی سہولت مہیا کردی)۔ :)
 
فاخر رضا

محفلین

چشم بددور
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم !
ہم کچھ دنوں سے محفل پر بے نام سی خاموشی محسوس کر رہے ہیں ،ہمیں محفل بہت ادھوری ادھوری سی محسوس ہو رہی ہے ، جسم میں سرد لہر دوڑا دینے والا سناٹا محفل میں چھا سا گیا ہے ، فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ والی لڑی بھی سنسان نظر آرہی ہے۔ آپ کے پسندیدہ اشعار! والی لڑی بھی روز ایک نئے شعر سے محروم دن گزار دیتی ہے۔ برجستہ جملوں پر مسکرائٹوں کی جگہ اداسی نے لے رکھی ہے ۔علم وحکمت اور دانائی بھری گفتگو کے ماہر نے لبوں پر جب سے قفل ڈالا ہے ہر ایک محفلین کشمکش میں مبتلا ہے کہ آخر ایسا کیا ہوا جو محفل میں موجود ہوتے ہوئے بھی شریک محفل نہیں ۔قبلہ محترم محمد وارث صاحب ہمیں آپ کی خاموشی منظور نہیں ، خدارا ایسا مت کیجیے ،ہم سب آپ سے دلی وابستگی رکھتے ہیں ۔اگر ہم سے کوئی شکایات ہے تو ہم خود کو آپ کی عدالت میں پیش کیے دے رہے ہیں مگر آپ کو ایسے خاموش نہیں رہنے دے سکتے ۔آپ کی خاموش سے کئی طالب علم آپ کی علم وحکمت سے محروم ہورہے ہیں ۔اردو محفل کا گلشن آپ جیسی معزز ہستیوں کی بدولت ہی سجا ہوا ہے ۔ہمیں بہت شدت سے انتظار ہے کہ کب آپ اپنے لبوں سے محبت اور شفقت بھرے پھول محفلین کی نظر کرتے ہوئے اپنی خاموشی ترک کرتے ہیں ۔
خاک میں ڈھونڈتے ہیں سونا لوگ
ہم نے سونا سپردِ خاک کیا
 
جاسمن

لائبریرین
کیا ایسے ناطے بھی ہوتے ہیں!
یوں بھی محبتیں ہوتی ہیں!
یوں بھی دور بیٹھے، بنا ملے، بنا دیکھے جانے والوں کا غم محسوس ہوتا ہے!
یوں بھی ان کے پیچھے رہ جانے والوں کے لیے دعائیں نکلتی ہیں دل سے!
 
سیما علی

بالکل یہی ہے ہماری اردو محفل ۔۔ایک دوسرے کو دیکھے بنا ہمارئ محبت ایسی ہے ۔آج بھی بات ہوئی وارث میاں کی بیگم سے انکی اور بچوں کی خیریت معلوم کی ۔وہ پڑھتیں ہیں ہمارے احساسات جو ہم رکھتے ہیں وارث میاں کے لئے۔۔۔اور بہت اچھا محسوس کرتیں ہیں ۔آج پھر کتابوں کے بارے میں بات ہوئی ۔اور وہی بات جو وہ کہتے تھے کہ صحیح وارث انکی کتابوں کی فاطمہ بٹیا ہی ہیں ! ابھی سے کہتی ہیں یہ سب کتابیں میری ہیں ۔۔۔۔سلامت رہیں اپنے والد کا نام روشن کریں ۔۔آمین
 
آخری تدوین:
آہ
یہ کیسی بےبسی ہے۔
😭😭😭
اللہ کریم آپ کی مرقد پر خوب خوب انوار و تجلیات کی برسات ہمیشہ برساتے رہیں۔آمین ثم آمین
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ نہایت تکلیف دہ خبر ہے۔ غالبا ً کل تابش بھائی کی فیس بک پر ایک پوسٹ دیکھ کر خبر ملی۔ وارث بھائی سیالکوٹ سے تھے غالباً۔ کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی دوست ان کے گھر والوں میں سے کسی کا فون نمبر عنایت کردے۔ میں آج کل سیالکوٹ ہوں، گھر جا کر تعزیت کرنا چاہوں گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
آپ سب دوستوں، بھائیوں، بہنوں کا یاد آوری کے لیے شکریہ۔ اردو محفل پر حاضری میری روٹین میں شامل ہے، اور روٹین ایسی ہے کہ سسرال میں جس کرسی پر بیس سال پہلے جا کر بیٹھا تھا اب بھی کبھی جاؤں تو اسی کرسی پر بیٹھتا ہوں، نہ انہوں نے کرسی بدلی نہ میں نے سسرال بدلے! :)

سو اردو محفل پر حاضری تو رہے گی لیکن یہاں پوسٹنگ میری روٹین میں نہیں ہے، گاہے گاہے "وقفے" آتے ہی رہتے ہیں، سو آج کل فقط "تماشائے اہلِ کرم" دیکھنے پر ہی اکتفا کر رہا ہوں۔ باقی "وارثِ" خستہ کے بغیر کونسے کام بند ہیں :D (جب بھی اپنا نام لکھتا ہوں تو والد صاحب مرحوم کے لیے محبت اور بڑھ جاتی ہے کہ انہوں نے میرا نام غالب کے ہم وزن رکھ کر مجھے غالب کے مصرعوں میں "گھسنے" کی ابدی سہولت مہیا کردی)۔ :)
صرف تین سال!
"وارثِ" خستہ کے بغیر کون سے کام بند ہوئے!
ہو ہی نہیں سکتا۔ کھانا، پینا، ہنسنا، بولنا، سونا، کام۔۔۔ سب چلتے ہیں۔ کسی کے بغیر بس یہی ہوتا ہے کہ انتہائی عزیز لوگوں کی زندگیوں میں محرومی کہیں اندر بیٹھ جاتی ہے جو کبھی نہیں نکلتی۔
 
Top