ایک اہم سوال ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
رب زدنی علما
اے میرے رب،میرے علم میں اضافہ کر۔
بھائی، آج کے نوائے وقت میں "نوربصرت"میں یہ پڑھااچھالگاتوآپ دوستوں اوربھائیوں کے ساتھ شیئرکرناچاہتاہوں۔ کہ کب مسلمان سمجھے گا؟ کب وہ عملی طورپرمسلمان بنے گا؟ ہم سب مجھ سمیت سب ہی باتیں توسب ہی کرتے ہیں پہلے ہم اپنے گریبانوں میں جھانک کردیکھیں کہ ہم صرف نام کی مسلمان ہیں کہ واقعی مسلمان ہیں؟ تھوڑا ساسب بھائی اپنامحاسبہ کریں خدارا،اسلام کواپنی زندگیوں میں رنگ لیں توانشاء اللہ تمام پریشانیاں ختم ہوجائیں گی۔انشاء اللہ
والسلام
جاویداقبال
پلیز اس لنک کوپڑھیں
http://nawaiwaqt.com.pk/urdu/daily/july-2006/02/noorebaseerat.php
 

شمشاد

لائبریرین
جاوید صاحب
آپ کے خیالات قابلِ قدر ہیں۔

کون نہیں جانتا کہ :

جھوٹ بولنا گناہ ہے
غیبت کرنا گناہِ کبیرہ ہے
نماز نہ پڑھنا گناہ ہے
کسی کو دھوکہ دینا گناہ ہے
اور بہت ساری باتیں جو ہماری روز مرہ کی زندگی میں شامل ہیں،
پھر بھی ہم جھوٹ بولتے ہیں، غیبت کرتے ہیں، نماز نہیں پڑھتے، جہاں موقع ملتا ہے چند پیسوں کے لیے اپنے سگوں کو بھی دھوکہ دینے سے نہیں بخشتے،

اور پھر بھی ہم چاہتے ہیں کہ اللہ ہم پر رحم کرئے؟
 
یہ باتیں جانتے تو ہم سب ہیں مگر بھول جاتے ہیں یا اگر بھولیں نہ بھی تو کتابی باتیں سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ یاد دہانی اچھی چیز ہے اور اس سے ایک بار پھر سے اپنے اعمال کا احتساب کرنے کا موقع ملتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھولتے بالکل نہیں ہیں محب بھائی،

کیا آپ دفتر جانا بھول جائیں گے
کیا آپ ٹی وی پر میچ دیکھنا بھول جائیں گے
کیا آپ کھانا کھانا بھول جائیں گے
نہیں نا، تو پھر نماز پڑھنا ہی کیوں بھول جاتے ہیں؟
 
Top