ایک اہم خبر کا انکشاف

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
پشاور کے آئی ایس آئی دفتر پر خودکش حملہ ہوا تھا یا کہ اس کے اندر دھماکہ ہوا تھا ۔۔
تمام دنیا میں یہ دیکھایا گیا
تفصیلات کے مطابق صبح چھ بجکر 40 منٹ پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا شہ زور ٹرک کو خیبر روڈ پر واقع آرمی سٹیڈیم سے ملحقہ آئی ایس آئی کے ریجنل ہیڈ کوارٹر کی عمارت سے ٹکرانے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی بروقت فائرنگ سے خودکش حملہ آور نے گاڑی کو عمارت کے باہر ہی دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑا دیا .
link
آپ کو اگر پتہ ہو تو جہاں پر دھماکہ ہوتا ہے ، چاہے نصب شدہ ہو یا کہ گاڑی میں، وہاں پر کافی گہرا گھڑا بناتا ہے ۔
میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ جب گاڑی کو عمارت کی دیوار کے باہر ہی دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا تو گھڑا باہر کی بجائے اندر کیوں پیدا ہوا ؟
دوسرا سوال ۔۔ پولیس کے اعلیٰ افسران حتیٰ کہ ڈی آئی جی " افتخار صاحب " جو کہ آج کل مالاکنڈ میں پوسٹنگ پر ہے ، کو اندر جانے نہیں دیا(بقول اس کے بیٹے کے ) ۔۔۔۔ کیوں ؟ کیوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
تیسرا سوال ۔۔۔ عمارت کے چاروں طرف لاتعداد سی سی ٹی کیمریں لگے ہوئے ہیں ، کی ریکارڈ شدہ ویڈیو (جو کہ بقول ان کے محفوظ ہے)کو کیوں پولیس افسران اور میڈیا کو نہیں دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں ؟ کیوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟/

اب مجھ سے یہ نہ پوچھنا کہ آیا یہ گاڑی یہاں پر تیار کی جاتی ہے۔
اور کہاں اور کس مقصد کے لیے تیار کی جاتی ہے ۔

سوچنے کی بات ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
عسکری

معطل
ہر بات کو منفی مت سوچیں جناب

ایک پرانا سوال تھا

آئی ایس آئی نے کیوں سٹنگر میزائیل مجاہدین سے خرید کر امریکا کو واپس کیے

جواب۔ کیوں کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان کے 14 عدد ایف سولہ سپیئر پارٹ نا ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ تھے اور باقی بھی گراؤنڈ ہونے کا خطرہ تھا جو کہ انڈیا کو حملے کا گرین سگنل ہوتا۔اسلیئے آئی ایس آئی نے سی آئی اے کے ساتھ ایک خفیہ ڈیل کی جس سے امریکہ کو سٹنگر میزائیل واپس ملے اور پاکستان کو مطلوبہ ایف 16 کے سپئیر پارٹس جس سے ایف 16 مزید 10 سال تک گراؤنڈ نا ہو سکے۔حتی کہ پابندیاں ختم ہو گئیں۔
 
اظفر

محفلین
آپ کا کیا خیال ہے امریکہ کو سٹنگر واپس چاہیے تھے ؟
یہ کوئی گھر سے بھاگا ہوا لڑکا تھا جو واپس چلا گیا ۔ امریکہ کو اس بات سے غرض تھی کہ سٹنگر میزایل کسی اور کے ہاتھ لگ گیا تو اس کی کاپی ہو جائے گی۔ کسی کو کیا علم پاکستان نے کتنے اپنے پاس رکھے ، ان کو تو 14 دئے ۔
 
عسکری

معطل
جی اسوقت انفرارڈ ٹیکنالوجی کے میزائیل اتنے عام نہیں تھے۔اسلیئے امریکہ نے یہ سب چین ایران کے ہاتھ لگنے سے بچانے کے لیے کیا تھا۔
 
dxbgraphics

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
پشاور کے آئی ایس آئی دفتر پر خودکش حملہ ہوا تھا یا کہ اس کے اندر دھماکہ ہوا تھا ۔۔
تمام دنیا میں یہ دیکھایا گیا

آپ کو اگر پتہ ہو تو جہاں پر دھماکہ ہوتا ہے ، چاہے نصب شدہ ہو یا کہ گاڑی میں، وہاں پر کافی گہرا گھڑا بناتا ہے ۔
میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ جب گاڑی کو عمارت کی دیوار کے باہر ہی دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا تو گھڑا باہر کی بجائے اندر کیوں پیدا ہوا ؟
دوسرا سوال ۔۔ پولیس کے اعلیٰ افسران حتیٰ کہ ڈی آئی جی " افتخار صاحب " جو کہ آج کل مالاکنڈ میں پوسٹنگ پر ہے ، کو اندر جانے نہیں دیا(بقول اس کے بیٹے کے ) ۔۔۔۔ کیوں ؟ کیوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
تیسرا سوال ۔۔۔ عمارت کے چاروں طرف لاتعداد سی سی ٹی کیمریں لگے ہوئے ہیں ، کی ریکارڈ شدہ ویڈیو (جو کہ بقول ان کے محفوظ ہے)کو کیوں پولیس افسران اور میڈیا کو نہیں دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں ؟ کیوں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟/

اب مجھ سے یہ نہ پوچھنا کہ آیا یہ گاڑی یہاں پر تیار کی جاتی ہے۔
اور کہاں اور کس مقصد کے لیے تیار کی جاتی ہے ۔

سوچنے کی بات ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

کس دنیا میں ہیں آپ
 
اس کا جواب میں بعد میں دوں گا ۔۔۔ لیکن دوسرے اور تیسرے سوال کے جواب کا منتظر ہوں ابھی تک ۔۔۔۔۔۔۔
یہ آخری دو سوالوں کے جوابات کافی مشکل سے ملیں گے آپ کو ،،
تحقیق کرلو ، میں نے جو ڈی آئی جی کا ذکر کیا ہے اس کے ساتھ کسی ذریعے سے رابطہ کرلو ، آپ کا شک خود بخود دور ہوجائے گا ۔۔

اس کو مزید سمجھنے کے لیے مزید نیچے ملاحظہ کیجئیے گا ۔۔
باڑہ اور اورکزئی ایجنسی میں جو آپریشن شروع ہے ۔۔ جو آئے روز عسکریت پسند(بقول ان کے( ہلاک کرتے ہیں ، کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ کون ہوتے ہیں ۔۔ چونکہ خیبر ایجنسی ہمارا آبائی علاقہ ہے ۔ اور مجھے اس کے بارے زیادہ معلومات ہے اور تحقیق کرتا بھی ہوں ۔۔
ایک ہمارے پھوپھی زاد بھائی جو کہ خود " فرانٹئیر کور " میں تعینات ہے نے مجھے عید سے پہلے بتا یا کہ میرے لیے پشاور میں ایک کرایہ کا گھر ڈھونڈ و، اشد ضرورت ہے۔ خیر عید کے بعد وہ آیا تو پوری صورت حال بتایا ۔ اس کا وہاں پر گھر سڑک سے ایک فرلانگ کے فاصلے پر تھا ۔ ایک روزسڑک کے کنارے والے گھر پر جہاز سے بمباری کی ۔ جس میں چار چھوٹے بچے اور تین خواتین ہلاک ہوئی ۔ ایک عمر رسیدہ شخص جو کہ اس وقت باہر تھا بچ گیا ۔۔ اس کے علاوہ اس کے چند افراد باہر ممالک میں ہیں ۔
اس دن اس کے علاوہ تین چار جگہوں پر بھی بمباری ہوئی تھی ، جس میں ایسے مزید لوگ شامل تھے ،
جبکہ اخباروں میں دوسرے اور تیسرے دن یہ خبر آئی کہ اتنے شدت پسند ہلاک ۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔
اس سے میں نے پوچھا کہ جو گھر آپ لوگوں کے قریب تھا ۔ ان کا کوئی شخص ، طالبان کے ساتھ رہا ہے۔ ۔۔ جواب نفی میں تھا ۔۔
اس نے مزید کہا کہ ہم نے نہیں دیکھا ہے کہ کسی طا لب کومارا ہو ،، تمام اس طرح کے معصوم لوگ ہیں ، جو کہ یہ ان پرشدت پسند کا مہر لگادیتے ہیں‌۔
 
بھائی آپ نے جو لنک دیا ہے ان میں جو تصاویر ہیں وہ ملتان کے آئی آیس آئی کے دفتر کی ہیں ۔۔

معذرت، میں نے واقعی لنک غلط دے دیا ہے، لیکن کیا آپ مجھے پشاور دھماکے کی تصاویر کا لنک دے سکتے ہیں۔ وہ مجھے آنلائن مل نہیں رہیں
 
معذرت، میں نے واقعی لنک غلط دے دیا ہے، لیکن کیا آپ مجھے پشاور دھماکے کی تصاویر کا لنک دے سکتے ہیں۔ وہ مجھے آنلائن مل نہیں رہیں
یہی تو بات ہے کہ نہیں مل رہے ہیں ۔۔
ایک اہلکار سے اس کے متعلق پوچھا گیا کہ آیا اندر کی تصاویر یا ویڈیو مل سکتی ہے ۔۔۔۔ جواب میں کہا کہ ان باتوں میں نہیں پڑنا چاہئیے ۔۔
ہوسکتا ہے کہ بعد میں ایسی کمپیوٹرائزڈ تصاویر بھی منظر عام پر آجائے جن میں وہ گڑھا عمارت کے باہر دیکھایا گیا ہو ،

جب میڈیا اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو اندر نہیں جانے دیا تو میں آپ کو کیسے وہ تصاویر مہیا کرسکتا ہوں ۔
 
Top