ایک اور کنورٹر کی ضرورت

الف عین

لائبریرین
یوں ہی صحرا نوردی کے دوران یہ سائٹ ملی، عوض سعید حیدر آباد کے ایک افسانہ نگار اور شاعر تھے۔ ان کی ویب سائٹ ان کے بیٹے اوصاف سعید نے بنائی ہے (جو میرے ہم پیشہ ہیں، جیالوجسٹ) اور یہ پارس نگار سے بنائی گئی ہے۔ اس میں اردو ویب فانٹ استعمال ہوا ہے۔
52_Clipboard01_4.jpg

اب لگتا ہے کہ اس کا کنورٹر بھی دیکھنا پڑے گا۔ شارق کہاں ہو؟
 

الف نظامی

لائبریرین
اعجاز اختر صاحب ایک کام کریں مندرجہ ذیل 3 مسلیں یہاں منسلک کریں۔

مسل 1 (خالی)
پارس نگار والی

مسل2 پارس نگار والی
(اس میں اردو کے حروف تہجی ترتیب سے لکھیں اور ہر دو حرف کے درمیان وقفہ ہو)

مسل 3 (نوٹ پیڈ کی مسل txt ،اس میں مسل 2 سے کاپی شدہ متن محفوظ ہو )

ان کی مدد سے یہ معلوم کیا جائے گا کہ پارس نگار میں حروفِ تہجی کی کیا قدریں ہیں۔ حرفی قدریں معلوم ہونے کے بعد تبدیل کار لکھنا نہایت آسان ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ تو محض فانٹ دیکھ کر معلوم کیا جا سکتا ہے، اور ضروری نہیں کہ پارس نگار انسٹال کر کے استعمال کر کے فائل بنائی جائے۔ انشاء اللہ میں اس اردو ویب فانٹ اور عابد فانٹ دونوں کیا انکوڈنگ تم کو بھی بھیجتا ہوں۔ شارق مصروف ہیں، اگر تم بنا سکو تو کیا بات ہے۔ ذپ میں ای میل آئ ڈی دے دو۔
 
Top