ایک اور نستعلیق فانٹ؟؟؟

قیصرانی

لائبریرین
دوستو، پاک ڈیٹا کی سائٹ پر ایک نستعلیق فانٹ کا تذکرہ ہے اور کافی دنوں سے ہے۔ اس کے بارے کوئی بتا سکیں تو؟ لیکن یہ فانٹ پ ڈ ف سے کاپی کریں‌تو مختلف انگریزی کوڈز دکھاتا ہے اور اس کے علاوہ فانٹ کو بڑا کرکے دیکھیں تو بھی بہت برا لگتا ہے، یعنی نفیس نہیں‌ ہے

سائٹ کا لنک یہ ہے
 
الف عین

لائبریرین
مگر کہاں ہے یہ فانٹ؟؟ پاک ڈاٹا کی سائٹ میں تو محض ان کے پراڈکٹس کی تفصیلہے، وہی اردو ماہر اور نستعلیق نظامی۔ اگر ہے بھی تو یونی کوڈ تو نہیں ہے، ان پیج کے نوری نستعلیق نما ہی کوئی فانٹ ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میری انفارمیشن کے مطابق پاک ڈیٹا کا جوہر نستعلیق فونٹ‌ ڈاؤنلوڈ کے لیے مہیا نہیں کیا گیا۔ اسے جن ویب صفحات پر استعمال کیا گیا ہے وہاں بھی اسے embedding کے ذریعے استعمال کیا گیا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
مگر کہاں ہے یہ فانٹ؟؟ پاک ڈاٹا کی سائٹ میں تو محض ان کے پراڈکٹس کی تفصیلہے، وہی اردو ماہر اور نستعلیق نظامی۔ اگر ہے بھی تو یونی کوڈ تو نہیں ہے، ان پیج کے نوری نستعلیق نما ہی کوئی فانٹ ہے۔
فانٹ تو نہیں، البتہ وہ لوگ پی ڈی ایف فائل دیتے ہیں بطور نمونہ
 
arifkarim

معطل
دوستو، پاک ڈیٹا کی سائٹ پر ایک نستعلیق فانٹ کا تذکرہ ہے اور کافی دنوں سے ہے۔ اس کے بارے کوئی بتا سکیں تو؟ لیکن یہ فانٹ پ ڈ ف سے کاپی کریں‌تو مختلف انگریزی کوڈز دکھاتا ہے اور اس کے علاوہ فانٹ کو بڑا کرکے دیکھیں تو بھی بہت برا لگتا ہے، یعنی نفیس نہیں‌ ہے

سائٹ کا لنک یہ ہے

بھائی اس پی ڈی ایف کا ہی لنک دے دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر یہ جوہر نستعلیق/ پرو ہی ہے تو اسکے بارے میں میں کئی بار یہاں محفل پر پوسٹ کر چکا ہوں!
 
arifkarim

معطل
میری انفارمیشن کے مطابق پاک ڈیٹا کا جوہر نستعلیق فونٹ‌ ڈاؤنلوڈ کے لیے مہیا نہیں کیا گیا۔ اسے جن ویب صفحات پر استعمال کیا گیا ہے وہاں بھی اسے embedding کے ذریعے استعمال کیا گیا ہے۔

ظاہر ہے 15000 روپے کا پراڈکٹ مفت تو نہیں ملے گا نا!
 
Top