ایک اور دھماکہ(اسلام آباد)

زینب

محفلین
ابھی ابھی خبر آئی ہے کہ اسلام آباد میں پولیس لائنز میں ایک میریٹ طرز کا دھماکہ ہوا ہے جس سے بلڈنگ کا کچھ حصہ گر گیا ہے ہلاکتوں اور ذخمیوں‌کی تفصیل ابھی کلیر نہیں آئی۔۔۔اللہ رحم فرما ہماری قوم پے
 

زینب

محفلین
دھماکے کی آواز 2 کلو میٹر تک سنی گئی ہے اور اس کی آواز میریٹ کے دھماکے سے ملتی جلتی تھی ابھی تک 2 ہلاکتیں بتائی گئی ہیئں
 

نوید صادق

محفلین
اسلام آباد: پولیس لائنز میں دھماکہ

شہزاد ملک
(بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد)






اسلام آباد میں واقع پولیس لائنز میں دھماکہ ہوا ہے جس میں چار پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔پولیس لائنز اسلام آباد کے سیکٹر ایچ گیارہ میں واقع ہے۔
واضح رہے کہ پولیس لائنز میں رہائشی علاقہ بھی ہے۔ اس دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس لائنز میں آپریٹر امانت علی نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ دھماکہ بیرک نمبر چار میں ہوا ہے جو انسداد دہشت گردی کی خصوصی پولیس کے دستوں کی رہائش کے لیے استمعال ہوتی ہے۔

امانت علی نے بتایا کہ اس عمارت میں تین سو کے قریب پولیس جوان رہتے ہیں لیکن دھماکے کے وقت ان میں سے بیشتر اپنی ڈیوٹیز پر موجود ہوں گے اس لئے زیادہ تعداد کے عمارت کے اندر ہونے کا امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پولیس ہیڈکوارٹر پر یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب اسلام آباد میں پارلیمان کامشترکہ اجلاس جاری ہے جس کے لیے شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں ملکی سلامتی کے امور پر غور کیا جا رہا ہے۔
 

arifkarim

معطل
ابھی ابھی خبر آئی ہے کہ دیر بالا میں بھی ایک ریموٹ بم دھماکہ ہوا ہے۔ حملہ قیدیوں کی بس پر کیا گیا اور 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں! اس میں بچوں کی ایک بس بھی زد میں آگئی ہے۔
 

فرخ

محفلین
جی ہاں
میں اس جگہ کے قریبی سیکٹر میں ہی رہتا ہوں۔ اور اس دھماکے کی شدت سے ہمارے گھر کے درودیواز بھی لرز اٹھے تھے اور اپنے گھر کی چھت سے میں‌ اسکے نتیجے میں اٹھنے والا دھوئیں‌کا گہرا بادل بھی دیکھ سکتا تھا۔

موجودہ دھماکے کی شدت واقعی کافی زور دار تھی، مگر اللہ کا شُکر ہے کہ اس سے اتنا نقصان نہیں‌ہوا جتنا میڈیا میں اندازہ لگایا گیا۔

اس سے پہلے مجھے میریٹ ہوٹل کے دھماکے کی تباہ کاریاں‌بھی دیکھنے کو ملیں جو میں اپنے کیمرے میں محفوظ کر چُکا ہوں۔ دراصل میرا دفتر میریٹ کے ساتھ والی بلڈنگ میں‌تھا، جو بری طرح‌تباہ ہوا، لیکن خوشقسمتی سے ہمارے ہاں‌ہفتے کے روز چھٹی تھی اسلیئے ہمارے ساتھیوں‌میں سےکسی کا جانی نقصان نہیں‌ہوا،

میریٹ ہوٹل کے دھماکے کی شدت اور تباہی کا انداز دیکھ کر مجھے قربِ قیامت سے متعلق فتنوں‌کے دور کے بارے میں‌ ایک حدیث یاد آگئی جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ "کچھ فتنے گرم آگ کی آندھیوں‌کی طرح ہونگے اور ایک دوسرے سے زیادہ بڑھ کر ہونگے۔" اور ان دھماکوں میں‌گرم آگ کی طاقتور آندھیاں‌ ہی پیدا ہوتی ہے۔ اور ان کی تباہییاں‌تو ہم دیکھ ہی رہے ہیں‌آجکل۔

اللہ تعالٰی ہمیں ہر طرح کے فتنوں‌سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔
 
Top