ایک امریکن کو چکن چنے کے ساتھ روٹی کھانے کا طریقہ سکھلانا - آپ کے ساتھ بیتے واقعات؟

کہیں یہ امریکن اس لئے تو نہیں سہما ہوا کہ جانے کس وقت یہ پاکستانی دھماکہ کر ڈالے۔ :LOL:
ہمارے بھی ایک سر تھے رینڈا ۔
کوچنگ میں انگریزی پڑھاتے تھے ۔مجھے تو بہت مانتے تھے ۔ان کو اردو کا بے حد شوق میں نے اس کو اردو کتنی دقتوں سے سکھایا وہ میں ہی جانتا ہوں ۔اب تو اردو اخبار بھی پڑھ لیتے ہیں اچھی طرح ۔
ایکسنٹ میں انھوں نے مجھے بہت پریکٹس کرائی اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ میں ایکسنٹ کی وجہ سے کئی لوگوں کی زبان بند کر دی ۔
بیٹا انگریزی میں بتیاتا ہے :)
 
اصلاحی بھائی خوش نصیب تو میں ہوں جسے کرایہ دار مل گیا :rollingonthefloor:
تعریف کے لیے شکریہ، آپ کسی کھانے کا نام مع پکانے کی ترکیب بتا دیں، میں کوشش کر کے اگلے ویک اینڈ پر بنا ڈالوں گا :)
یہ تو ابن سعید بھیا ہی بتا سکتے ہیں ۔
یا پھر ماہر پکوانیات آپا عندلیب۔
اب دونوں جلدی آئیں بہت ہو گئی مستی:)
 
سلمان حمید

محفلین
پائے کھلائیے گا۔ اور اس مرتبہ سٹوری بمعہ تصاویر ہونی چاہیے۔
کیا بات کر دی ذیشان بھائی، پائے تو میری والدہ نے اتنے پکوانے ہیں میری بھابھیوں سے میرے پاکستان جانے پر کہ میری بیگم نے مجھے ایک جانب لے جا کر کہنا ہے کہ مانا آپ کو بہت پسند ہیں لیکن اب بس بھی کریں اور امی کو کہیں کہ آپ کا دل بھر گیا ہے۔ واضح کرتا چلوں کہ میری بیگم کو سخت ناپسند ہیں :rollingonthefloor:
 
سید ذیشان

ویسے ہمیں اور ہماری بیگمات کو ملنا چاہیے۔ کیونکہ بالکل یہی حال ہمارا بھی ہے۔ :rollingonthefloor:
 
سلمان حمید

محفلین
ویسے ہمیں اور ہماری بیگمات کو ملنا چاہیے۔ کیونکہ بالکل یہی حال ہمارا بھی ہے۔ :rollingonthefloor:
بالکل ملنا چاہیے :biggrin:
پچھلی بار بڑی عید پر جانے کا اتفاق ہوا تو والدہ نے یہ کہہ کر سارے پائے فریزر میں رکھوا دیے کہ میرے نومی (میرا گھر اور محلے میں بلائے جانے والا نام) کو پسند ہیں تو میں نے اس دفعہ کسی کو نہیں دینے :rollingonthefloor:
 
عمر سیف

محفلین
نہیں تو۔
بیتے مطلب گزرے، واقع ہوئے۔ نہیں؟ :(
یہ دیکھیں ۔۔
10qza6o.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
یعنی اگر میں اعراب کے ساتھ بِیتے لکھوں تو عمر سیف بھائی پڑھ پائیں گے؟
جی بالکل۔ کیونکہ اگر آپ نستعلیق فانٹ استعمال کرتے ہیں تو ان میں کہیں نا کہیں اس طرح کے مسائل مل جاتے ہیں۔ ویسے آپ کے زیر استعمال فانٹ کافی "اسپرو افزا" ہے، بشکریہ ابنِ انشاء :)
 
Top