ایک الف بے بالو رے - تازہ نظم از میم الف

میم الف

محفلین
ایک الف بے بالو رے
ایک الف بے بالو

میں نہ کہوں کچھ اپنے بارا
وہ کہتا ہے میرے دوارا
جیون بازی کون نہ ہارا
ایک الف بے بالو رے
ایک الف بے بالو

اندھیارے میں کس کو پکارے
نرگن نرمل ہو جا پیارے
جاتے ہیں اِس راہ سے سارے
ایک الف بے بالو رے
ایک الف بے بالو

مہمل اور با معنا کیا ہے
تھپکی کیا اور طعنا کیا ہے
عین الف سے تعنا کیا ہے
ایک الف بے بالو رے
ایک الف بے بالو

تے میں طا میں رکھا کیا ہے
توتا ہنستا ہنستا آ ہے
ٹھونگا مار کے اڑتا جا ہے
ایک الف بے بالو رے
ایک الف بے بالو

کام نہایت انت کیا ہے
جس نے ہم کو سنت کیا ہے
ڈوری کاٹ کے رنت کیا ہے
ایک الف بے بالو رے
ایک الف بے بالو

لمبائی میں لمبایانا
گولائی میں گولایانا
چرپائی میں چرپایانا
ایک الف بے بالو رے
ایک الف بے بالو

ڈھائی پورے سات ہوئے ہیں
پیلے اپنے ہات ہوئے ہیں
رخصت کے اوقات ہوئے ہیں
ایک الف بے بالو رے
ایک الف بے بالو

ایک الف بے بالو رے
ایک الف بے بالو
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
نظم کا مجموعی تاثر بہت زبردست ہے۔ معنی کی تفہیم جہاں نہیں ہو رہی ہے، وہاں بھی نظم کے بہاؤ میں کمی محسوس نہیں ہوتی ہے۔ مزید وضاحت ہمارے لیے مشکل ہے۔ :)
 
Top