ایک اطلاع

الف عین

لائبریرین
اطلاع ہے کہ میرا تبادلہ حیدر آباد ہو گیا ہے۔ آج ہی حیدر آباد سے لوٹا تو دفتر میں کل شام کو فیکس سے آرڈر آ چکا تھا۔ چناں چہ میں 5 اپریل کو یہاں سے ریلیز ہوؤں گا۔ اور انشاءاللہ 9 اپریل کو حیدر آباد میں چارج لوں گا۔
 

تیشہ

محفلین
مبارک ہؤ انکل آپکو ۔ :) مٹھائی ۔ :p

شکر ہے اب آپ اور آنٹی ایک ہی شہر میں ہوگئے ہیں ۔ :D مجھے خوشی ہوئی ۔ ورنہ آپ روز روز اتنی دورُ جاتے ۔ :? بہت اچھی خبر ہے ۔




( میرا سلام کہئیے گا آنٹی جی کو ) :)
 

فہیم

لائبریرین
مجھے یہ بات معلوم نہیں تھی کے آپ کی رہائش حیدر آباد میں ہے۔
اس لیے میں نے کوئی بات نہیں کی

لیکن اب تو مبارک باد نہ دینا زیادتی ہوگی :)

میری طرف سے بہت بہت مبارک باد قبول کریں :)

اور ایک مٹھائی کا ڈبہ میرے لیے بھی بچا رکھیے :wink:
 

ظفری

لائبریرین
فہیم بھائی ۔۔۔ یہ حیدرآباد سندھ والا نہیں بلکہ حیدرآباد دکن انڈیا والا ہے ۔

اور استادِ محترم آپ کو بہت بہت مبارک ہو ۔ اور آپ کے مسلسل سفر میں کچھ کمی آئے گی ۔ اور چار مینار اب کیسا ہے اب تو وہ جگہ کافی بزی ہوگئی ہوگی کہ بہت پہلے میں نے دیکھا تھا تو وہ جگہ اتنی گنجان نہیں تھی ۔
 

خرم

محفلین
چلیں‌ اب اگر چار مینار کی حلیم کھانے کو جی کیا تو کوئی راہبر تو ہوگا نا ساتھ میں۔ حلیم کے شوقین تمام حضرات کو مبارک۔


اررررر اعجاز بھائی آپکو بھی مبارک۔
 

فہیم

لائبریرین
ظفری نے کہا:
فہیم بھائی ۔۔۔ یہ حیدرآباد سندھ والا نہیں بلکہ حیدرآباد دکن انڈیا والا ہے ۔

اور استادِ محترم آپ کو بہت بہت مبارک ہو ۔ اور آپ کے مسلسل سفر میں کچھ کمی آئے گی ۔ اور چار مینار اب کیسا ہے اب تو وہ جگہ کافی بزی ہوگئی ہوگی کہ بہت پہلے میں نے دیکھا تھا تو وہ جگہ اتنی گنجان نہیں تھی ۔

جی ظفری میں نے بھی حیدر آباد دکن کی ہی بات کی ہے :)

اب اتنی معلومات تو یہ ناچیز بھی رکھتا ہے :wink:

دراصل میں یہ سمجھتا تھا کہ استاد محترم کی رہائش بھی ناگپور میں ہے
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ پاکستانی۔
اب دوسرے احباب کو بھی یہ اطلاع دے دوں کہ اب میں ذرا فعال نہیں رہ سکوں گا کچھ دن تک۔ آج ہی میں موبائل کا کنیکشن سرینڈر کرنے جا رہا ہوں، اس لیے گھر سے لاگ ان نہیں ممکن ہو گا۔ حیدر آباد جانے کے بعد بھی کچھ دن محض دفتر سے ہی کر سکوں گا، گھر پر براڈ بیہنڈ لگنے میں شاید کافہ وقت لگ جائے۔ اس لیے کسی فکر کی ضرورت نہیں۔ خوش رہیں یارانِ محفل۔
 
Top