ایک اردو یونیکوڈ فونٹ محفل کی نذر

شاکرالقادری

لائبریرین
ایک خوبصورت اردو یونی کوڈ فونٹ محفل کی نذر کرتا ہوں جو مییں نے نستعلیق پروجیکٹ میں تعطل کے دوران وقت گزاری اور زحمت انتظار کو کم کرنے کے لیے طبع آزمائی کی ہے
نبیل بھائی!
اگر پسند آئے تو محفل کے ڈائونلوڈ سیکشن میں رکھ لیجئے گا :) :)
 

Attachments

  • sample.gif
    sample.gif
    8.2 KB · مناظر: 107
  • al_qalam_1_1175369539.zip
    42.8 KB · مناظر: 32

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

شاکرالقادری، آپ تو کافی کام سیکھ چکے ہیں۔ :shock: ماشاءاللہ، اگر اکتاہٹ میں بنایا گیا فونٹ ایسا ہے تو شوق سے بنایا گیا فونٹ کیسا ہوگا؟

میں یہ فونٹ ذیل کے ربط پر رکھ دیا ہے۔

القلم یونی کوڈ اردو فونٹ

والسلام
 

باسم

محفلین
اردو فونٹس کی دنیا میں ایک بہت اچھا اضافہ
شکر ہے کسی نے ہماری سن لی
ایک مسئلہ ہے کہ الف لکھو تو عربی کی طرح اوپر چھوٹا ہمزہ لگ جا تا ہےجیسے بلاگ کے لفظ میں
 

شاکرالقادری

لائبریرین
خوااتین و حضرات!
حوصلہ افزائی کا شکریہ!
اگر اسی طرح حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو کام کرتے ہوئے تکان نہیں ہوگی
لییجئے ایک اور فونٹ
القلم ۔ تحریری
اس کو آپ القلم تحریری بھی کہہ سکتے ہیں اس میں ابھی کچھ کام باقی ہے بطور ٹیسٹ ورژن دے رہا ہوں
 

Attachments

  • alqalam_2_1175442160.jpg
    alqalam_2_1175442160.jpg
    29.6 KB · مناظر: 47

دوست

محفلین
یہ فونٹ میرے لینکس سسٹم پر نہیں چل سکا۔ اسے فونٹس فولڈر میں کاپی تو کرلیا تھا لیکن باوجود کوشش کے مجھے ملا نہیں حالانکہ سسٹم بتاتا ہے کہ یہ فونٹ موجود ہے جب بھی دوبارہ کاپ کرنا چاہوں۔ ابن حسن کا فونٹ ٹھیک چلا ہے اب امید کرتا ہوں کہ تحریری القلم بھی ٹھیک چلے گا۔
اور تحریری نستعلیق کا انتظار رہے گا قادری صاحب۔
 
Top