ایڈیٹر کی سیٹنگ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم کی وی بلیٹن پر منتقلی کے بعد تمام یوزرز کی ڈیفالٹ سیٹنگ سادہ ایڈیٹر انٹرفیس ہے۔ اگرچہ میں نے ایک پوسٹ‌ میں وضاحت کر دی تھی کہ آپ اپنے پروفائل میں جا کر نہ صرف ایڈوانسڈ انٹرفیس منتخب کر سکتے ہیں بلکہ چاہیں تو وزی وگ اردو ایڈیٹر بھی منتخب کر سکتے ہیں، لیکن اکثر دوستوں کو ابھی تک اس میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس لیے میں نے تمام یوزرز کی ایڈیٹر انٹرفیس کی سیٹنگ ایڈوانسڈ انٹرفیس پر کر دی ہے۔ جنہیں یہ سیٹنگ مطلوب نہیں ہے، ان سے معذرت۔ وہ چاہیں تو اپنے پروفائل میں اس سیٹنگ کو بدل لیں۔

والسلام
 
Top